منگل، 22 اپریل، 2014

دفاع

مصلیوں نے کسی نہ کسی طرح بندوق کا لائسینس لے کر بندوق خرید لی تھی ۔
اس کے بعد اس بندوق  کے “بٹ” کے ساتھ امام ضامن اور کئی پیروں اور فقیروں سے لئے ہوئے تعویذ باندھ رکھے تھے !!!۔
بندوق کی حفاظت کے لئے !!۔
۔۔۔۔
گامے کو ، کاروباری دورے پر نکلے کوئی تین ماھ ہونے والے تھے ، جب لاہور پہنچا تو بیوی کی ضرورت کی شدت برداشت نہ کر سکا
یا کہ “دوسری بھوک “ کی شدت تھی!۔
ہوٹل کے مینجر کی وساطت سے ایک “کسی” کا انتظام کر لیا ۔
جوان سال ، متناسب جسم ،خوبصورت لڑکی نے ہوٹل میں پہنچ کر ، پانی وغیرہ پیا ، جب کچھ ریلکس ہوئی تو اس لڑکی نے اپنے نیفے سے خنجر نکال کر میز پر رکھ دیا ۔
گامے کی سوچوں کو ساری رات  ، میز پر پڑا ہوا خنجر ،  ہلکے ہلکے کچوکے لگاتا رہا ۔
صبح جب گامے نے پیسے دے کر لڑکی کو رخصت کیا تو !۔
گامے نے لڑکی سے سوال کیا کہ
باقی سب کچھ تو ٹھیک تھا
لیکن
یہ خنجر والا معاملہ سمجھ میں نہیں آیا کہ
تم یہ  خنجر کسی لئے ساتھ رکھتی ہو ؟
لڑکی نے جواب دیا !!۔ آپنی عزت کی حفاظت کے لئے!!!۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ! دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت  ہے ۔
بڑی مشکل سے ایٹم بنا کر لیا ہے ۔
ساری قوم کو ، بھٹو کے اس پروگرام کے شروع کرنے سے لے کر ایٹمی دھماکے کرنے تک یہی بتایا گیا کہ
ایٹم بم سے ہمارا دفاع مضبوط ہو جائے گا !!۔
اج پاکستان کی مساجد میں  “اس “ ایٹم بم کے لئے ، دعائیں مانگی جاتی ہیں ۔
یا اللہ ! پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی حفاظت فرما !!۔

3 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

یقین مانیں یہ آرٹیکل دنیا نیوز کیساتھ ساتھ ٹی چینلز پر بھی نشر ہونے کے قابل ہے۔ ویسے ایک کام کریں اس طرح کے چھوٹے سیریل بنا کر آپ ویڈیو بلاگگنگ شروع کر سکتے ہیں۔ دیکھتےہیں پہلا اردو ویڈیو بلاگ کا بانی کون بنتا ہے۔

lmirza کہا...

The point is taken that the country is fucked. But the prostitute example doesn't fit. She is protecting herself from non-consensual advances outside of business arrangements. LM

sheikho کہا...

کوئی جوڑ نہی تہاڈا
بلاگنگ کی دنیا کی ایوارڈ یافتہ تحریر

Popular Posts