ہفتہ، 26 اپریل، 2014

عاشق لوگ

حکایات انبیاء میں لکھا ہے کہ
سلیمان علیہ سلام کے دربار میں  ، اوپر گنبد میں ایک چڑا  اپنی چڑیا کو منا رہا تھا۔
چڑا چڑیا کو کہتا ہے ، تم مجھے نہیں جانتی ہو ، میں  ! اگر پر ماروں تو یہ گنبد گرا کر ڈھیر کر دوں !!۔
سلیمان علیہ سلام جو کہ جانوروں کی بولی بھی جانتے تھے ، انہوں  نے یہ سنا تو چڑے کو اپنے پاس بلایا ور پوچھنے لگے کہ
یہ تم کیا کہہ رہے تھے ؟
چڑے نے کہا ، حضور ! عاشقوں کی باتیں ایسی ہی ہوتی ہیں ۔
سلیام علیہ سلام نے مسکرا کر کہا ، جاؤ ، لیکن بڑی بڑی نہ چھوڑا کرو!!۔
جب چڑا واپس چڑیا کے پاس پہنچا تو چڑیا نے پوچھا  کہ سلیمان علیہ سلام کیا کہہ رہے تھے؟
چڑے نے چڑیا کو بتایا کہ
کہہ رہے تھے ایسا نہ کرنا ، گنبد گرنے سے بڑا نقصان ہو جائے گا!!!۔
صدیاں گزر گئیں لیکن
اج بھی عاشقوں کا یہ حال ہے کہ
بڑی بڑی چھوڑتے ہیں
لیکن مشعوق اب سادہ نہیں رہے ۔
ایک مرغا کسی مرغی کو کہہ رہا تھا کہ
جان من میں تمہار لئے کچھ بھی کر سکتا ہوں
مرغی نے ایکسایٹڈ ہو کر پوچھا ہاے میں مار جاوان واقعی ؟؟
ہاں ہاں ! تم کہہ کر تو دیکھو!۔
مرغی نے کہا
اچھا یہ بات ہے تو ؟
انڈہ دے کر دیکھاؤ ، آج میں تھکی ہوئی سی فیل کر رہی ہوں ۔

منگل، 22 اپریل، 2014

دفاع

مصلیوں نے کسی نہ کسی طرح بندوق کا لائسینس لے کر بندوق خرید لی تھی ۔
اس کے بعد اس بندوق  کے “بٹ” کے ساتھ امام ضامن اور کئی پیروں اور فقیروں سے لئے ہوئے تعویذ باندھ رکھے تھے !!!۔
بندوق کی حفاظت کے لئے !!۔
۔۔۔۔
گامے کو ، کاروباری دورے پر نکلے کوئی تین ماھ ہونے والے تھے ، جب لاہور پہنچا تو بیوی کی ضرورت کی شدت برداشت نہ کر سکا
یا کہ “دوسری بھوک “ کی شدت تھی!۔
ہوٹل کے مینجر کی وساطت سے ایک “کسی” کا انتظام کر لیا ۔
جوان سال ، متناسب جسم ،خوبصورت لڑکی نے ہوٹل میں پہنچ کر ، پانی وغیرہ پیا ، جب کچھ ریلکس ہوئی تو اس لڑکی نے اپنے نیفے سے خنجر نکال کر میز پر رکھ دیا ۔
گامے کی سوچوں کو ساری رات  ، میز پر پڑا ہوا خنجر ،  ہلکے ہلکے کچوکے لگاتا رہا ۔
صبح جب گامے نے پیسے دے کر لڑکی کو رخصت کیا تو !۔
گامے نے لڑکی سے سوال کیا کہ
باقی سب کچھ تو ٹھیک تھا
لیکن
یہ خنجر والا معاملہ سمجھ میں نہیں آیا کہ
تم یہ  خنجر کسی لئے ساتھ رکھتی ہو ؟
لڑکی نے جواب دیا !!۔ آپنی عزت کی حفاظت کے لئے!!!۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ! دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت  ہے ۔
بڑی مشکل سے ایٹم بنا کر لیا ہے ۔
ساری قوم کو ، بھٹو کے اس پروگرام کے شروع کرنے سے لے کر ایٹمی دھماکے کرنے تک یہی بتایا گیا کہ
ایٹم بم سے ہمارا دفاع مضبوط ہو جائے گا !!۔
اج پاکستان کی مساجد میں  “اس “ ایٹم بم کے لئے ، دعائیں مانگی جاتی ہیں ۔
یا اللہ ! پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی حفاظت فرما !!۔

بدھ، 9 اپریل، 2014

مولوی کو مسلمان کرو

ماسٹر جی بڑے ہی سیانے اور بیدار مغز انسان ہیں
ماسٹر جی قران کا علم رکھتے ہیں
ماسٹر جی بتا رہے تھے کہ
اس وقت عالم اسلام کے مسائل کا حل صرف ایک چیز میں پوشیدہ ہے
کہ
مولوی کو مسلمان کر دیا جائے!۔
گاما بھی سن رہا تھا
گامے نے لقمہ دیا  کہ ماسٹر جی مجھے اپ کی یہ بات سن کر ایسا لگا ہے کہ جیسے میں
ان چوہوں کی کانفرنس میں بیٹھا ہوا ہوں جنہوں نے بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کا  ائیڈیا نکالا تھا ۔
ماسٹر جی نے گامے کو کہا ، یار غلام ۔ ۔ ۔ یہ تم نے معیوب بات نہیں کر دی ؟
ماسٹر جی میرے منہ میں خاک کہ میں اپ سے کستاخی کروں
مجھے تو اپنا اپ ایک چوہا سا لگا ہے
وہ والا چوہا  جس نے ساری کانفرنس کو یہ کہہ کر لاجواب کردیا تھا
کہ
بلی کے گلے میں گھنٹی باندھے کا کون؟
اسی چوہے کی طرح میں اپ سب سے پوچھتا ہوں
کہ
مولوی کو مسلمان کرے گا کون؟؟
ماسٹر جی ! اپ کو تو علم ہی ہے کہ مکے کے مسلمان جن کو اج ہم مشرکین مکہ کے نام سے پکارتے ہیں
وہ بھی تو مکے کے حج کرتے تھے  صفا مروہ کرتے تھے قربانیاں دیتے تھے
ان کے بھی مولوی تھے ، ماسٹر جی! اور اپ کو علم ہی ہے کہ ان مولویوں کو مسلمان کرنے کے لئے نبی پاک صعلم کو کیا کیا مصائب جھیلنے پڑے تھے؟؟

Popular Posts