اتوار، 3 نومبر، 2013

جاپان ایک رائے

جاپان، چڑھتے سورج کی سرزمین کے لوگوں کے متعلق کسی رائے کی تشکیل کے لئے میں دس الفاظ کا انتخاب کروں گا۔

شائستگی!۔
شائیستگی یا کہ جس کو انگریزی میں پولائٹ کہتے ہیں ۔
اس کو جاپانی زبان میں “رییگی تاداشی” کہتے ہیں ۔ جاپان کے متعلق اپ نے پڑھا سنا ہی ہوگا کہ جاپانی لوگ ایک دوسرے کو جھک کر سلام کرتے ہیں ۔
اب جب کہ اس زمانے میں جاپان میں مغربی لوگوں اور دیگر غیر جاپانیوں کو عام دیکھ سکتے ہیں ، مصاحفے کا بھی رواج ہے ،
لیکن صرف غیر جاپانیوں کے ساتھ ہی ایسا کیا جاتا ہے ۔
جھک کر سلام کرنے کو جاپانی زبان میں “اوجیکی” کہتے ہیں ، اوجیکی ، ہاتھ ملانے کی نسبت کہیں زیادہ شائستہ محسوس ہوتی ہے ۔
وقت کی پابندی!۔
جاپانی لوگ وقت کی پابندی کے معاملے میں اتنے سنجیدہ ہوتے ہیں کہ اپ ان کو انتہا پسندی کا الزام بھی دے سکتے ہیں ۔
جاپان کا ریلوے کا سسٹم اتنا زیادہ منظم ہے کہ اس میں ایک منٹ کی لیٹ کا بھی تصور نہیں ہے ۔
جے آر ( جاپان ریلوے) اور اس سے منسلک دوسرے ریلوے نیٹ ورک ، بسوں ، بحری اور ہوائی جہازوں کا ظان اتنا منظم ہے کہ
کسی ایک لائین پر ٹرین کی ایک منٹ کی لیٹ ، کسی کے سارے ہفتے یا مہینے کا ٹائم ٹیبل درہم برہم کر کے رکھ دے۔
اس لئے ٹوکیو میں کسی نیٹ ورک پر ٹرین کے ایک یا چند منٹ لیٹ ہوجانے پر ریلوے والے مسافروں کو وضاحتی ٹکٹ جاری کرتے ہیں تاکہ مسافر اپنے کام والی جگہ پر دیکھا کر اپنے لیٹ ہونے کا جواز فراہم کر سکے ۔
کام پر لیٹ پہنچنا یا کہ کسی وعدے پر لیٹ پہنچنا جاپان میں اپ کی ریپوٹیشن کو بہت نقصان پہنچاتا ہے ۔
روادری!۔
روادری ، جس کو انگریزی میں “کائنڈ” کہہ سکتے ہیں ، اس کو جاپانی میں “یاساشی” کہتے ہیں ۔
دوسرا لفظ جو عام بولا جاتا ہے وہ ہے “ اوموئی یاری” جس کا اردو میں معنی بنیں گے “دوسروں کے فائدے کی سوچ رکھنے والا”۔
یہاں جاپان میں کسی دوست کو ملنے کے لئے جاتے ہوئے کوئی کھانے کی چیز لے کر جانا ایک عام سی بات ہے ۔
جیسا کہ ہمارے ہاں بھی رشتے داروں کے گھر جاتے ہوئے کھانے کی چیزیں لے کر جانے کا رواج پرانوں سے پایا جاتا ہے ۔
 محنتی!۔
جاپانی لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں ۔ محنتی کے لئے جاپانی میں لفظ استعمال ہوتا ہے “ ہاتاراکی مونو” جس کو انگریزی میں یارڈ ورکر کہیں گے ۔ لیکن جاپانیوں کی محنت صرف ان کے کام تک ہی نہیں ہے ، جاپانی اپنی گھریلو زندگی میں بھی بہت محنتی لوگ ہیں ۔
اگر اپ جاپان میں کنٹریکٹ ورکر نہیں ہیں ، بلکہ کل وقتی ملازم ہیں تو اپ کو ایکسٹرا کام پر اوّر ٹائم کی اجرت نہیں ملے گی ۔
ان دنوں جاپان میں ایک لفظ “کارواوشی “ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی ہیں کہ کام کی مشقت سے موت!۔
یہ موت کوئی محاوراتی موت نہیں بلکہ حقیقت میں کئی لوگ کام کی مشقت سے مر جاتے ہیں ۔

باہمی احترام!۔
جاپان میں باہمی احترام کا ایک ایسا کلچر پایا جاتا ہے کہ جس کا ذات پات اور طبقاتی فرق والے معاشروں میں تصور بھی محال ہے ۔
یہاں ہر شخص کو “سان” کے لاحقے کے ساتھ پکارا جاتا ہے ۔ “ میں “ ایک قابل احترام شخص ہوں ، اسی طرح معاشرے کے سبھی لوگ محترم ہیں ۔
یہاں جاپان میں بڑی عمر کے لوگ بھی اپنے سے چھوٹی عمر کے لوگون کو عزت سے پکارتے ہیں ۔ اور کم عمر لوگ بڑی عمر کے لوگوں کو احترام سے پکارتے ہیں ۔
اپنے سے بڑی عمر کے بزرگوں کو عامیانہ زبان سے پکارنے یا بات کرنے کو یہاں بہت ہی معیوب سمجھا جاتا ہے۔
جاپانی زبان کا ایک محاورہ ہے کہ “ شتاشی ناکا نی مو رئیگی آری” یعنی کہ بے تکلفی میں بھی اخلاق ہونا چاہئے!!۔
یہاں بے تکلف دوست بھی انتہائی بے تکلفی میں بھی دوست کی عزت نفس پر حرف نہیں انے دیتے ۔
 اکلمیت پسندی!۔
جس کو بعض اوقات گیر جاپانی لوگ جاپانیوں کی جھجک یا شرم سمجھتے ہیں یہ بات ان کی اکلمیت پسندی ہوتی ہے
کہ
اگر اپ کو کوئی جاپانی جاپان سے باہر مل جاتا ہے اور بہت کم بات کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مکمل ترین انگریزی نہین بول سکتا اس لئے کم بات کر رہا ہے ۔
حالنکہ اس کو اچھی خاصی انگریزی کی سمجھ ہو گی لیکن اکلمیت پسندی کی وجہ سے کم بات کر رہا ہوگا ۔
جاانی مصنوعات میں بھی ان کی اکلمیت پسندی نظر اتی ہے ۔ جاپانی جب بھی کو چیز تیار کرتے ہیں تو اس کی وضاحت یہ ہوتی ہے کہ اس دور میں اس سے بہتر چیز بنانی ممکن نہیں تھی ۔ اور انے والے دور میں اس چیز سے بہتر چیز بنانے کی کوشش ہی ہوتی ہے  جس نے جاپان کو اج اس مقام پر کھڑا کیا ہوا ہے کہ
کوئی جھوٹ میں بھی “ میڈ ان جاپان “ کا لیبل لگا دے مال بک جاتا ہے ْ۔
 دور اندیشی!۔
جاپانی لوگ بہت دور اندیش ہوتے ہیں ، ان کو انے والے کل ہی کی نہیں بلکہ اس سے اگے کے انے والے کلوں کی بھی فکر اور سوچ ہوتی ہے ۔
جاپانی زبان میں دور اندیش کے لئے لفظ بولا جاتا ہے “ کھش کوئی” جس کے متبادل انگریزی کا لفظ انٹیلیجنٹ ہو گا ،۔ انگریزی کے لفظ سمارٹ کو یہاں جاپان میں “ سماتو” بولا جاتا ہے اور اس کو کسی کی اچھی جسمانی فگر کے لئے بولا جاتا ہے۔
یعنی کہ جاپان میں اگر اپ کسی کو سمارٹ کہتے ہیں تو اس کا مطلب اپ اس کی ذہانت کی بجائے اس کی جسمانی ساخت کی تعریف کر رہے ہوتے ہیں ۔
جاپان کا باہمی امداد کے لئے بیمہ کا نظام ، سونامی ، زلزلوں اور دیگر اسمانی افات سے بچاؤ اور اگاہی کا نظام ان کی دور اندیشی کی بہترین مثالیں ہیں ۔
اجتماعی زندگی کا شعور۔
جاپان کی اس کوالٹی کو اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہونا چاہئے تھا ، کہ جاپان میں اجتاعی زندگی کا شعور بہت ہی میچور ہے ۔
ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا بنیادی ستون اجتماعی زندگی کا شعور ہی ہوتا ہے۔
لیکن جاپان ان ترقی یافتہ اقوام میں سے بھی اس بات میں اعلی ترین مقام پر ہے
غیر ملکی سیاحت کے لئے نکلے ہوئے جاپانی سیاحوں کے گروپ ، جاپان کی اجتماعی زندگی کی ایک عملی مثال ہے۔
ملک کر کام کرنا ، ایک دوسرے سے مشاورت کرنا معاملات میں ایک دوسرے کی معاونت کرنا جاپان کے لوگوں کی رسم سے زیادہ ان لوگوں کی عادت بن چکی ہے۔

صفائی!۔
کیا اپ یقین کریں گے کہ جاپان کے سکولوں میں صفائی والے چپراسی کا تصور بھی نہیں ہے؟
جاپان میں طالب علم خود سکول کی صفائی کرتے ہیں ۔
ہر روز گیلے کپڑے سے تیس منٹ !۔ کسی بھی عمارت کو بترین صاف رکھنے کے لئے کافی ہے ۔
اپ نے شائد انٹر نیٹ پر یو ٹیوب وغیرہ میں دیکھا ہو کہ  کیسے جاپانی لوگ اپنا کوڑا بھی ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔
جی ہاں جب جاپانی کسی کام کو نکلتے ہیں اور کرنے واکی چیزوں کی لسٹ میں “ صفائی “ بھی شامل ہوتی ہے ۔
جاپان میں دوکان دار اپنی دوکان کے سامنے کی گلی یا سڑک کو بھی اتنا ہی صاف رکھتے ہیں جتنی کہ ان کی دوکان ۔
ان کے خیال میں یہ کام بھی ان کے کاروبار کی ضرورت ہے ۔
عمومیت!!۔
ہمارے یہاں عامیانہ پن ، ایک گالی سی بن کر رہ گئی ہے ۔ کیونکہ عمومیت کے معنوں سے لاعلمی ہے
ورنہ جاپان میں یہ ساری باتیں جو اوپر بیان کی گئی ہیں ، عام سی چیز بن کر رہ گئی ہیں
بلکہ اس چیزوں کو ہی عمومیت جانا جاتا ہے۔
سکول کی تعلیم کے بعد سپوٹس کی کی گھنٹوں کی روزانہ مشقت طالب علموں کے لئے عام سی بات ہے ۔
کام پر سونپی گئی ذمہ داریوں کو پورا کرنا عام سی بات ہے ۔
اپنے معاشرتی فرائض کی ادائیگی عام سے بات ہے۔
خوش اخلاقی ، روادری ، خندہ پیشانی ، یہ سب “ خاص” باتیں یہاں جاپان میں عام سی باتیں ہیں ۔
اس لئے اپ جاپان کو عمومیت پسند بھی کہ سکتے ہیں ۔
جاپانیوں کے ساتھ زندگی گزار کر لگتا  ہے کہ
زندگی جاپانیوں کے نزدیک ایک مشن ہے ۔ زندگی کو کوالٹی کے ساتھ گزارنے کا مشن !!۔ اور سبھی لوگ اس مشن میں جتے ہوئے ہیں ۔

4 تبصرے:

رضوان کہا...

کافی عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ آپ سے جاپانیوں کے طرزمعاشرت پر لکھنے کے لئے کہوں۔اچھا ہوا بن کہے آپ نے ہماری خواہش پوری کردی۔آپ کی تحریر کے توسط سے کافی نئی باتیں سامنے آئیں۔

گمنام کہا...

بہت شکریہ خاور صاحب

میں رضوان صاحب کی اس بات کی بھرپور تایید کرتا ہوں

گمنام کہا...

lekin wazir e azam Abe tu suna hai badmash aadmi hai?

گمنام کہا...

یہ تو ایک حقیقت ہے کے جاپان ایک بہت ہی موہذب قوم ہے ، محنتی اور اخلاق والی ، لیکن بہت زیادہ یقسانیت ہے ان کی زندگیوں میں ، اچھی باتیں ایک طرف لیکن یہ جینا بھی کوئی جینا ہے؟ زندگی روبوٹ کی طرح گزار کر برباد ہی کرتے ہیں یہ جاپانی، اسی لیے جاپان میں خودکشی کی شرح بہت زیادہ ہے، مایوسی اور مستقبل کا خوف ان کو مجبور کرتا ہے خودکشی کرنے پر

Popular Posts