جمعہ، 29 جولائی، 2011

میرے عزیز هم وطنوں

ایگ پرانی کہانی هے که
کسی جگه ایک کفن چور رهتا تھا
جس کا نام تھا مشرف
جب وھ مرنے لگا تو اس نے بیٹے کو وصیت کی که
کوئی ایسا کام کرنا که لوگ مجھے اچھاکهیں
بیٹا بڑا فرمانبردار تھا
اس نے باپ کے مرنے پر خوش اخلاقی اور لوگوں کے کام انے کا سلسله شروع کردیا
تو لوگ
جن کے متعلق پنجابی کا محاورھ ہے که
داتری کوایک طرف اور زمانے کو دونوں طرف دنت هوتے هیں
کهنے لگے که بات تو کفن چور تھا لیکن بیٹا تو جی ولی هے ولی
بس جی اسی کو کهتے هیں
چنگیاں دے گھر برے تے بریاں دے گھر چنگے
اس پر فرمان بردار بیٹوں کو پریشانی هو گئی که اب کیا کریں
تو جی انهوں نے
اپنے زرداری نامی بھائی کو باپ کی نیک نامی پر لگا دیا
اس نے کیا کیا که
کفن چوری کے کام میں دھوم مچا دی
باپ تو کفن چوری کرکے لاش دفن کردیتا تھا لیکن
جی
اس باپ کے پتر نے یه کیا که لاش کو ایسے هی پڑا رهنے دیا
سارے زمانے ميں دھوم مچ گئی که
اس کا باپ اچھا آدمی تھا
پتر نالائق نکلا هے
پس ثابت هوا که فوج کو پہلے سیاستدانوں کو بدنام کرکے ملکی حالات کو خراب کرکے حکومت پر قبضه کرنے کے لیے راسته هموار کرنا چاهیے
تاکه میرے عزیز هم وطنوں سے شروع هونے والی تقریر کے لیے عوام ذہنی طور پر تیار هوں
جیسا که
لاطینی امریکه اور افریقه کے کچھ ممالک میں فوجی سربراھ کرتے هیں
اگر کوئی فوجی سربراھ ایسا ناں کرے تو فوج کی بدنامی هوتی هے
بہت اچھی بات ہے که پاکستان کی فوج سارے کام
قومی مفاد ميں کرتی ہے
ورنه
پته نهیں پاکستان کا کیا بنتا

اتوار، 24 جولائی، 2011

امریکه شریف

جب میں نے یهان جاپان میں اپنا سکریپ یارڈ کھولا تو اس کے لیے ایک بابی کیو پارٹی بھی کی تھی
اس سال فروری میں
طوفان باد بارں کے باوجود کوئی چالیس کے قریب دوست آ هی گئے تھے
حالانکه مجھےامید سینکڑوں میں تھی
بہر حال جو آئے ان کی مہربانی اور جو نهیں آئے
ان سے درخواست هے که دوبارھ بابی کیو کرنے والا هوں نیٹ پر خبر دیکھ کر
اس دن ضرور آئیں
تو جی اس دن
سارے بالغ اکھٹے تھے اور بالغوں والے لطیفے چل پڑے
اس بات کو چھڈو که
سنانے والا کون تھا
لیکن جی
یهاں کسی نے سوال کردیا که یه لطیفے اتےکهاں سے هیں
سب کا منه خاور کی طرف هو گیا که تسی دسو جی
اوئے بھلے لوکو اج کل سب کچھ امریکه سے اتا ہے
کمپیوٹر کی تکنیک سو لے کر ادب کی باریکیاں
کهانیاں ، حتی که منافقت کی مخالفت پر کمر بسته منافت بھی اپنی منافقت کے لیے انگریزی سے ترجمعه کرتے هیں جی
دوائیاں اور ڈاکٹر تک امریکه سے اتے هیں جی
بات کو کچھ اور بڑھاتے هوئے خاور نےیه بھی کها که
اج کے دور کا نظام اور فلسفه بھی امریکه سے هی اتا هے
تو
ایک صاحب نے فرمایا که
لیکن جی هم تو مسلمان هیں ناں جی

یملا بھی یهیں تھا
اکھڑ گیا جی
هتھے سے کون سا اسلام جی
سوکھا سوکھا (اسان) اسلام سارا امریکه سے ایا هے
اوئے روس کے خاف جنگ چھیڑ کر امریکه نے هی هم کو بتایا هے نان جی که یهاں سے اپ لوگوں کو شهادت نصیب هو سکتی هے اور شهید کے گھر والوں کو ڈالر
اور
شهید کو شهادت اور اس کے گھر والوں کو ڈالر پہنچانے کی ذمه داری پاک فوج نے اٹھائی هے اور اس لے پاکستان کے سارے رقبے اور کارنر پلاٹ
حساس ادارے کے افسروں کے هوئے هیں
اسان سا اسلام
جنت میں کنواری حوریں منتظر
بغیر روزے رکھے
سحریان اور افطاریاں کا کلچر کیا
کمهاروں نے دیا هے اوئے پاکستان کو ؟؟
یه سب امریکه نے بتایا هے
عمرے کے نام پر شاپنک کا کیا
امریکه کے سوا کسی نے راسته بتایا هے تو مجھے بھی بتاؤ
کسی نے روکا
که
بس یار بس
تو خاور نے ایک شعر فارسی کا سنایا که
زبان یار من ترکی ، من ترکی نمی دانم
چه خوش بودے ، گر بودے زبان یار من در دهن ما
یملے نے کها که اب تم امریکیوں کی حمایت میں ایرانیوں کو الزام دینے جا رهے هو لیکن
اب اس شعر کے دوسرے مصرے کا معنی نهیں بتا دینا
اس شعر کے دوسرے مصرح پر بات هوئی اور خوب هوئی سب بالغ هی تھے اس بابی کیو پارٹی ميں

تو پھر اس شعر کے متعلق کیا خیال ہے

در ہيبتِ شاہِ جہاں ۔ لَرزَد زمين و آسماں
اُنگُشت در دَنداں نہاں نيمِ درُوں نيمِ برُوں

اور اس شعر سے وابسطه مغل شهزادی کا قصه بھی تھا اور اس کے بات بدلنے کا انداز
که کیا خوب بات کو بدلا

حالانکه اس نے جو چیز ادھی اند ادھی باهر دیکھی تھی وه دانتوں میں دبی انگلی نهیں تھی

مغلوں کی ہم جنس پرستی
یا افیم خوری
یا
شراب نوشی
یا
اندرون خانہ جنسی تعلقات
کی باتاں بھی هوئیں
جن
کا که پاکستان میں نہیں پڑھایا جاتا
پاکستان ميں تو جی مغلوں کے اسلام کی
کی باتاں هوتی هیں جی
اسلام کی
ٹوپیاں بنانے والے
ٹوپی ڈراموں کی
باتیں هوتی هیں

پیر، 18 جولائی، 2011

گرمی

جاپان میں بہت گرمی هے
اور میرا سکریپ یارڈ بھی هے
تاتے بیاشی میں
جهاں هر سال گرمی کی شدت
جاپان کی گرمی کا ریکارڈ هوتا ہے
اور اتوں

مرسیڈیز کا ائر کنڈیشن کام نهیں کررها
شائد گیس نهیں هے
مجھے گیس نکالنے کا طریقه هی آتا ہے ڈالنے کا نهیں
حالانکه گیس کی مشین بھی هے اور گیس بھی
کاروں کے ٹرانسپورٹ والے ٹرگ کا ائیر کیڈیشن بھی مرضی کا مالک هے
چاهے تو سارا دن ٹھنڈ ڈال دے اور چاهے تو
صرف هوا اور وھ بھی گرم اور حبس والی
کرین والے ٹرک میں ائیر کنڈیشن کام کرتا هے لیکن
کام کی نویت بھی هوتی ہے ناں جی که کس گاڑی پر کام جانا ہے
بس جی گرمی نے مت ماری هوئ هے
اور رمضان بھی انے ولا هے
اس دفعه کام لگتا ہے که نهیں هو گا
تے فیر گزارا کیسے هو گا؟
اے گل رزق دےمالک هون دا دعوا کرن والے رب کولوں پچھاں گے
پر جی اک
کل ہے
که
جب کی هوش سنبھالی ہے
ناں پیسے مکے نیں تے ناں کھانا
تو
فیر
رب دی گارنٹی پکی هوئی ناں جی

پیر، 11 جولائی، 2011

بخدمت جناب امریکہ صاحب

جناب چوہدری امریکہ صاحب
سلاما لیکم
جناب میں نے سنا ہے کہ اپ پاک فوج کو دی جانے والی خیرات میں کمی کر رہے ہیں
جناب والا
کمی کیا کرنی ہے ، ساری ہی بند کردیں جی
خاص طور پر جی
جس رقم سے پاکستان کے اندر بندے مارنے کے لیے گولیان خریدتے ہیں ناں جی
اس رقم کو تو جی
یک مشت ہی بند کردیں جی
لکھاریوں کو گائیب کرنے والی گاڑیوں کے پٹرول کا خرچا بھی بند کردیں
اور جن ڈنڈوں سے مار مار کر لکھاریوں کو مسخ شدہ لاش میں تبدیل کرتے ہیں ناں جی
ان ڈنڈوں کی رقم جی اگر اپ کے پاس فضول پڑی ہے تو
جی یہ رقم اپ اپنی ہی فوج کو دے دیں
جی
زرا انگریزی چیخوں کی اواز بھی سنوا دیں جی دنیا کو جی
جوہدری صاحب میری اس درخواست پر جی
ولولہ انگیز اور والہانہ غورفرمائیں جی
درخواست گزار
اپ اور اپ کے سٹریجک پاٹنروں سے بہت ہی دہشت زدہ
ایک کمہار

اتوار، 10 جولائی، 2011

پاکستان کے اہل علم

پاکستان میں کسی کا کسی بڑے عهدے پر هونا
اس کے سیانے هونے کی دلیل نهیں هوتی هے
بلکه اس کی
سفارش کے تگڑے هو نے کی دلیل هوتی هے
جاپان میں خبروں کی سائیٹ کے ایڈیٹر اور جاپان انٹرنیشل پریس کلب کے صدر شاہد چوھدری صاحب کا فون آیا که
جمعه کی رات اتھ بجے ٹوکیو پہنچ جائیں
جنگ کے کالم نگار عرفان صدیقی صاحب کی دعوت کی هے
اس لیے میں جمعے کی شام ٹوکیو گیا
پینڈو شهر میں
اکے بکرو کے اسٹیشن کے قریب مرحبا ریسٹورینٹ ميں تقریب تھی
اهل علم سے ملاقات بندے کو صدیوں کے مطالعه گا چسکا دو جاتی هے جی
اہل علم سے ملاقات
لیکن جی
جس طرح که میں نے اوپر ذکر کیا ہے که
پاکستان میں کسی کا کسی بڑے عهدے پر هونا
اس کے سیانے هونے کی دلیل نهیں هوتی هے
بلکه اس کی
سفارش کے تگڑے هو نے کی دلیل هوتی هے
اس لیے
عرفان صدیقی صاحب سے ملاقات میں علم میں اضافه هو تو
لیکن
اس بات کے علم کا که پاکستان میں گزار کرنا کیسے هے
ان کی تقریر میں سب سے پہلے اس بات کا ذکر کیا گیا که جی پاکستان ميں انے والی هر حکومت دباؤ میں هوتی هے
اور تیس سال تو جی " انہوں " نے خود هی حکومت سنبھالے رکھ هے جی پاکستان کی ساتھ ساله تاریخ میں !!!ـ
لو جی نون لیگ خوش
لیکن یه بات سن کر میں نے سوچا که عرفان صدیقی صاحب
پاکستان پہنچ کر غائب ناں هو جائیں
لیکن جی
صدیقی صاحب نے
اس کے بعد پاک فوج کے ایک بڑے اور منظم ادارے هونے کی بابت بڑی وضاحت سے بتایا
اور ان کے پاکستان کے لیے ناگزیر جیسا هونا وغیرھ وغیرھ
اس کے بعد جی
پاکستان کے بڑے بڑے دماغوں
لیڈروں
اور پردھانوں کی سوچ کی انتہا کی بات شروع کردی جی
انهوں نے که پاکستان کے لوگ بڑے دل والے هیں اور چندھ وغیرھ دینے میں بڑے سخی هیں جی
اور میں نے اس کے لیے چندے کا کها تو
اتنا پیسه جمع هو گیا اور میں نے کسی کے لیے کها تو
یه هو گیا
ایک بیمار بچے کے لیے
کوشش کی وغیرھ وغیرھ
تقریر لمبی هی هوتی جارهی تھی
تو میں نے جی
ان کے منه سے دعائیه خواهش نکلتے هیں
اونچی آواز میں آمین کهنا شروع کر دیا
دوسری آمین میں کچھ اور بھی شال هو گئے اور تیسری امین پر صدیقی صاحب نے تقریر ختم کرنے کی مہربانی کی اور
کھانا شروع هوا
کھانا بڑا مزے دار تھا
گوشت پالک
تے
لونے چاول
سب لوگ تقریباً کھانا کھا چکے تھے میں صدیقی صاحب کی کرسی کے پاس گیا اور پوچھا که
کیا اپ کو علم ہے که
لوگ اردو میں بلاگ بھی لکھتے هیں؟؟
ان کا جواب تھا که جی نهں جی
مجھے علم نهیں هے
اردو کے انسائکلوپیڈیا کے متعلق علم هے ؟؟
جی نهیں جی علم نهیں هے
پھر میرے منه سے نکل گیا که
اچھا جی یعنی که جو لکھنے والے کسی میڈیا کے جغادری سے تعلق نهیں رکھتے
اپ ان کا علم هی نهیں رکھتے؟
تو ان کا جواب تھا جی مجھے ان باتون کا کچھ علم نهیں هے
تو جی یه حال هے
ان اهل علم کا
ان کو اج کی دنیا میں کیا هو رها هے
کتنے نئے ستارے طلوع هو رهے هیں
ان سیاستدانون کے حاشیه آراؤں
نے
اپنے سپانسروں کے مفادات کے گرد اتنے حاشیے لگائے هیں که
اج کے پاکستان میں ناں سیاست
هے ناں ادارے
ناں سسٹم ہے
ناں ڈسپلن
بس جی حاشیے هی حاشیے هیں
حالانکه تحریر هو گی تو اس کا حاشیه بھی اچھا لگے گا
یا تصویر هو گی تو اس حاشیه بھی هو سکتا هے
لیکن
جی
پاکستان میں تو پچھلی تین نسلوں نے صرف حاشیے دیکھے هیں
مغالطے هی مغالطے
اور مبالغے هی مبالغے

اس لیے اگر میری یه تحریر آپ کو خاور کی بونگی ماری لگے
تو
یاد رهے
که
خاور تو ایک عام سا بندھ ہے ناں جی
ناں که تگڑی سفارش سے کسی جغادری اخبار کا
کالم نگار

اتوار، 3 جولائی، 2011

ضرورت ہے

یهاں جاپان میں میں نے ایک اخبار شروع کی تھی کچھ سال پہلے
http://gmkhawar.net/
جس کو که مندرجه ذیل لنک پر بھی دیکھا جاسکتا هے
http://urdunetjapan.com/
اصل میں تو یه سائیٹ ، ایک طرح کے بیلٹن بورڈ کی طرح کی چیز بنانے کی کوشش تھی لیکن
پاکستان میں بیلٹن بورڈ کی افادیت تو کجا ، استعمال کا بھی کم هی لوگوں کو معلوم هے
اس لیے
اس سائیٹ کو اخبار نما بنا دیا گیا تھا
پچھلے کچھ ماه سے میں اس کو روزانه کی بنیاد پراپ ڈیٹ کرنے کی فرصت نهیں پا رها
اس لیے
میں چاهتا هوں که
انگریزی سے اردو میں ترجمعه اور ٹائپ کر سکنے والا کوئی ترجمان مل جائے
روزانه کوئی ایک هزار الفاظ کا ترجمعه کرنا هو گا اور ان کو اردو یونی کوڈ میں ٹائیپ کر کے مجھے میل کرنا هو گا
میں نے اپنے بجٹ میں اس کام کے لیے
دس هزار ین ماهانه رکھے هیں
جو که
دس هزار پاک روپیے بنتے هیں
دلچسپی رکھنے والے خواتین حضرات ای میل پر رابطه کریں
جس طرح پاک ملک کے اشتہاروں میں هوتا ہے که
رٹائیر فوجی کو ترجیع دی جائے گی
اسی
طرح
یهاں
اردو کے بلاگر یا فیس بکیوں کو ترجیع دی جائے گی
میں یه سائیٹ کسی منافع کے لیے نهیں چلا رها هوں
اور ناں هی میں اسے خدمت خلق کا الزام دے کر چندے کا خواهشمند هوں
اور ناں هی تعاون کے نام کر کس مخلص نیت بندے سے بیگار کروانا چاہتا هوں
میں یه سائیٹ
صرف اور صرف
اپنے شوق کے لیے چلا رها هوں
اس لیے میں جو افورڈ کر سکتا هوں اس کا لکھا ہے
بلاگر خواتین حضرات سے اپیل ہے که مشورھ دیتے رهیں
میرا پروگرام هے که اس سائیٹ پر هر روز ایک یا دو جاپان کی لوکل خبروں کا سمری نما ترجمعه هو
اور دو هی جاپان کی سیاست کی خبروں کا
اور
دو هی تکنیک کی خبروں کا
سائیٹ کا ٹمپلٹ بھی بدلنا ہے
میرے خیال میں جو ٹمپلٹ
talwandi.net
اس سائیٹ کا هے اس کو لگا دیا جائے

Popular Posts