بدھ، 10 فروری، 2010

جاپان میں مشہوری کا گر

یملے نے خود خاور کو آواز دی که بات سنو جی خاور صاحب ـ
خاور اوکشن میں میزوں کے پاس سے گزر رها تھا جبکه یملا میز پر بیٹھا هواتھا
خاور نے کرسی سنبھالی اور پوچھا جی ؟
تم بڑے اون لائین اخبار نکال کر مشہور هونے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رهے هو ، اوؤے آؤ میں تم کو جاپان میں مشہور هونے کا گر بتاؤں !ـ
میں سستی شہرت کا قائل نهیں هوں جی ، خاور نے کہا
اور جاپان میں سستی شہرت بھی کوئی اتنی سستی نهیں هے
سب ملا جلا کر ایک لاکھ ین تو لگ هی جاتا هے ماھانه اور زیادھ بھی هو سکتے هیں اور تمہاری اوقات کیا هے ؟ یملا سانس لینے کو رکا تو
خاور نے کہا جی میری اوقات صبح ساڑھے تین بجے سےلے کر شام تھک جانے تک ہے
یملا شروع هو گیا
اوئے میں اوقات کار نہیں ، وھ والی اوقات پوچھ رها هوں جو نسلی لوگ پوچھتے هیں هم لوگوں سے ، لیکن چھڈو جی ناں تم نسلی ناں میں نسلی ، ویسے یار یه گورے لوگ سنا ہے اپنے کتوں کا بھی شجرھ رکھتے هیں ، که کس کتی سے تھا اور کس کتے کا تھا یه بلونگه ، اور اپنا ان کو ماں کے بوڑھے هونے پر پته جلتا ہے که جس ابا سمجھتے رہے وھ تو صرف ماں کا خصم تھا ، اصلی ابا تو گامے کمیار کا انگریز ماڈل تھا ـ
خود اپنی نسل اک معلوم هو یا ناں هو یه انگریز لوگ کتے نسلی رکھتے هیں ، نہیں اعتبار تو ان کے کالونی ممالک میں حکمران دیکھ لو !!ـ
خاور نے ھنگورا مار کر اس روکا اور کہا که جی موضوع سے ناں ھٹیں ـ
اپ نے مجھے کس لیے بلایا تھا؟؟
او جاپان ميں شہرت کا گر بتانے کے لیے ، اور یه میں تم کو اس لے بتا رها هوں که اس کو ٹائیپ كركے نیٹ پر چڑھا دو که جن کو علم نهیں هے ان کو بھی معلوم هو جائےکه جاپان ميں خود کو سیاسی حلقوں میں متحرک اور پی آر(پبلک ریلیشنز)والا کیسے شو کیا جاتا ہے
خاور نے یملے کو روک کر پوچھا یه پی آر کیا هوتا ہے
اوئے پی آر هوتا ہے پبلک ریلیشن ، تم کیا اس کا مطلب پاکستان سے رفیوز یا پاکی رولا یا کچھ اور تو نهیں سمجھ رهے ؟؟ یملے نے الٹا سوال کیا لیکن جواب سے پہلے هی خاور کو بتانے لگا که سن یار یہان جاپان میں دین (سسٹم) چلتا ہے اس لے یہان ساستدانوں کو حکومت ( معاشرے ) کی طرف سے اتنا زیادھ خرچا پانی دیا جاتا ہے که اس بندے کو کاروبار کرنـےکی ضرورت نهیں رھتی هے بلکه کاروبار کرهی نهیں سکتا که بد نام هو جائے گا
لیکن کچھ ناں کچھ کمائی کا شوق تو هوتا هےناں جی ہر بندے کو اس کے لیے ان جاپانی سیاستدانوں نے ایک طریقه اپنا رکھا ہے جس کو یه پارٹی کہتے هیں
ٹی پارٹی کہـ لو یا پین پلان کی پارٹی ، جس میں شمیولت کی شرط هوتی ہے که دو مان ین یعنی بیس ہزار ین سکه رائیحج الوقت بمطابق پاک روپیے کے تقریباً بس ہزار روپیه کی ٹکٹ لو اور شامل هو جاؤـ
بڑی مہنگی ٹکٹ ہے خاور کے منه سے نکل گیا
اوئے جاپان میں شہرت سستی نهیں هے
تم بھی تو روز خبریں ٹائپ کرکر کے پھاوے هو ئے جارهے هو که نهیں ؟؟
یملے نے کہا اور بات جاری رکھتے هوئے کہنے لگا
که اس ٹکٹ کو بیچنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے ورکر بے چین رهتے هیں که اس طرح ان کا ایک اچھا ایمج بنتا هے ان کا ان کے لیڈر کی نظروں میں ، اگر کسی نے بھی یه ٹکٹ لینی هو تو اپنے نزدیکی ساسی پارٹی کے دفتر میں جا کر پوچھ لے ، دفتر کی پہچان تو تم کو معلوم هی هو گي اور اگر جس کو معلوم نهیں هے وھ پھر بلکل هی کم علم هے اس مشہور هونے کے لے کچھ اور سوچنا پڑے گا ـ
اس کے بعد تم کو اتنا هو کرنا پڑے گا که جس وزیر کی پارٹی میں دو مان دے کر شامل هو اس کے ساتھ ایک تصویر ضرور بنوانی هے ، زیادھ هو جائیں تو اچھا ہے
اس کے بعد اگر تم خود ان پیچ پر خبر تیار کرسکتے هو تو ٹھیک ہے ورنه جاپان میں تین سے چار مان لے کر خبر تیار کرکے دینے والے کاریگر هیں ان سے رابطه کیا جاسکتا هے
یہان آ کر یملا رکا اور اور ظنزیه لہجے میں خاور کو کہنے لگا که تم بھی هو ناں جی کاریگر !!!ـ
تم هی تیار کردینا اور اور اچھا سا بیان بھی بنا دینا ، مثال کے طور پر اگر وزیر خارجه کی پارٹی ميں جاؤ تو بیان هو گا
مشہور بلاگر خاور کمیار نے جاپان کے وزر خارجه سے ایک ملاقات میں کہا ،دەشت گردی کی جنگ میں پاکستان گے کردار کو نظر انداز نهیں کیا جاسکتا
اور اگر وزیر داخله کی پارٹی میں جاؤ تو بیان هو سکتا هے
موٹے پداں والے نے جاپانی وزیر داخله سے ایک میٹنگ ميں اس بات پر سیر حاصل گفتگو کی که پاکستان سے سبزیاں اور مزدور ایمپورٹ کرنے پر غور کریں ـ
خاور نے پوچھا که اگر اگلے دن وزیر صاحب نے کہـ دیا که ان سے اس طرح کی کوئی بات نهیں هوئی تو؟؟
اوئے تم نے ویزر صاحب کا کوئی بیان نهیں لکھنا ہے بس پاک لوگوں کا لکھنا ہے که انہوں نے کیا کہا ، وزیر صاحب نے سنا یا نهیں ان کو یاد هے که نهیں ، بس پاک بندے نے کیا کہا تھا تم اگر یه لکھو گے تو پکڑے نهیں جاؤ گےـ
اس کے بعد انٹر نیٹ پر اس پیغام کو لگوانے کے لیے پیسے تو دینے هی پڑیں گے چاھے خبر لگانے کے دے دو چاھے آپنی کمپنی کی مشہوری کی پبلسٹی کے ماھانه دو دو
کیسا لگا میرا آئیڈیا ؟؟ مشہور هونے کے لیے والا ، یملے نے سوال کیا
خاور نےکہا که تم خود یه فارمولا کیوں نهیں کرتے؟؟
تم کیوں نہیں کرتے تم کو بھی تو یه سارا علم تھا ناں ؟؟ یملے نے الٹا سوال کردیا
میری انا اور خودداری یه برداشت نهیں کرتی !!ـ خاور نے جواب دیا
تو کیا میرے اندر ایک بلونگڑا چھپا هوا هے جو هر وقت کسی مالک کی تلاش میں ہےکه کوئی میرا پٹه پکڑے اور میں دم ہلا ہلا کر کسی کے قدموں میں لوٹنیاں لینے لگوں ؟؟
اگر ایسا هوتا تو تم لوگ مجھے پیٹھ پیچھے یملا نهیں کہتے ـ
بڑا معتبر اور سیانا اور ماہر بندھ کہتے
یملے نے یه بھی کہا که اگر اس آئیڈے کو کوئی استعمال کرنا چاھے تو بے جھجک پوچھ لینا میں گائیڈ کردوں گا
اور اگر کوئی بات خود سے یاد آئی تو بعد میں تم کو بھی کہـ دوں گا

5 تبصرے:

گمنام کہا...

اس بار تو آپ کی تحریر کسی افسانے جیسی ہے ۔ تھوڑی سی اور مشق کریں ، تو پکے افسانہ نگار بھی بن سکتے ہیں ۔ بہرحال ، باتوں باتوں میں آپ نے مشہوری کا اچھا گر بتا دیا ۔ ویسے جاپان میں کچھ بابے یہ ترکیب استعمال کر رہے ہیں ، اور کافی مشہور ہو رہے ہیں ۔
ایک بڈھا تو اس کا بہت ہی شوقین ہے ۔

گمنام کہا...

سحی کہا واقعی وہ بڈھا پاکستانی کمیونٹی کو بے واقوف بنا رہا ہے دو مان کی تصور بنوا کے ایک مخصوس میڈیا پر خبر لگواتا ہے وہ میڈیا بھی بابے کی طرح مشقوق ہے

گمنام کہا...

what name is babay can u tell now..

گمنام کہا...

بابے کا نام ہے ۔۔۔ ملک خبیث ۔

گمنام کہا...

نہی اس کا نام ہے چودرھی شاید ،،

Popular Posts