پیر، 30 نومبر، 2009

تاریخی لوگ

پاکستان میں کبھی کسی تاریخی مقام پر جانا هو تو کچھ لوگوں نے وہاں دیواروں پر پیچ کس کے ساتھ اپنے نام لکھے هوتے هیں ـ
ان لوگوں کا خیال هوتا ہے که اس طرح وھ تاریخ ميں شامل هوکر تاریخی لوگ بن گئے هیں ـ
ملک اشرف سکنه تلەاڑا کلاں
اور مزے کی بات ہے که تلھاڑے میں بھی ان صاحب کو کوئی اشرف کے نام سے نهیں جانتا هوتا
سب کو ان کے نام اچھو کا هی معلوم هوتا ہے
بس جی کچھ اسی طرح اج کل تارکین وطن میں سیاسی سرگرمیوں سے لگتا ہے
نیٹ پر فوٹو لگے هیں
بیانات لگے هیں
نام لکھے هیں
لیکن هوتا اس طرح ہے که میں اپنے گاؤں جاؤں تو کتنے هی جوان لڑکے ایک دوسرے سے پوچھتے هیں یه کون ہے ؟
تڑوائیوں کے گھر کوئی پرونا (مہمان)آیا ہے ؟؟
تو کوئی بڑا ان کو بتاتا ہے
نئیں اوئے یه خاور ہے خاور بیٹریاں والا
جو باہر چلا گیا تھا
اچھا!!!!!!!!!!!!!!ـ
یه اچھا بھی کچھ اس طرح کی هوتی ہے
هو گا کوئی!ـ
سانوں کی !!ـ
وھ کسی مراثی سے پوچھا که تمہاری کوئی ملکیت بھی ہے گاؤں ميں
تو اس نے کہا جی کیوں نہیں
گاؤں کا سب سے چھوٹا زمین دار هوں لیکن جب لتر پڑنے هوتے هیں تو ان میں میرا حصه آدھا هوتا ہے
پنڈوں تیہرواں حصه تے لتریں آدھ
بمعنی کمائی سے 13 واں حصه اور جب جوتیاں پڑیں کی تو آدھی کھانی پڑیں گی
جیسا محاورے کچھ اسی لیےبنے هیں ـ
آپ کا کیا خیال ہے ایسے لوگوں کے متعلق
جو باهر کے ممالک مین بڑھ بڑھ کر سیاست میں حصه لیتے هیں اور اگر ان میں سے کسی کا پناھ گزین ملک کا ویزھ کینسل هونے کا معامله بن جائے تو ان رویه کچھ اس طرح کا هوتا ہے که مجھے کیوں اس جہنم میں پھینکنے جارہے هوں
جهاں سے میں بڑی مشکل سے نکلا تھا

4 تبصرے:

افتخار اجمل بھوپال کہا...

جو لوگ اپنے مُلک کو جہنم کہتے ہیں دراصل اسے جہنم بنانے کی کوششیں انہی نے کی ہوتی ہیں

عنیقہ ناز کہا...

جو باہر بیٹھ کر اس ملک کو جنت کہتے ہیں، مگر پلٹ کر زندگی بھر نہیں آنا چاہتے۔ اور اسی پہ بس نہیں کرتے بلکہ جو بیچارے یہاں رہنے کو تیار ہیں انکے لئیے اسے جہنم باننے کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
او بھئ جب یہاں لوٹ کر آنا نہیں ہے تو ہمارا جو دل چاہے کرنے دو، کیوں ہمارے معاملات کے اندر مداخلت کرتے رہتے ہو۔ رہنا ہمیں یہاں پہ ہے نظام وہ تجویز کرتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا بھی کوئ علاج ہے کہ نہیں۔

asma paris کہا...

اجمل انکل ميں پاکستان کو جہنم کہتی ہوں مگر واللہ اسکو جہنم بنانے ميں ميرا کوئی حصہ نہيں ميرے چچا خاور گواہ ہيں ميری معصوميت کے

DuFFeR - ڈفر کہا...

عنیقہ جی آپ "بھائی لوگوں" کی بات تو نہین کر رہیں نا؟
میں "بھائی" کے معاملے میں برا ٹچی ہوں

Popular Posts