ڈالر کا تصور
یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے
جن کو تو نے بخشا ہے ذوق کمائی
کل ایک دوست بتا رها تھا که پاک فوج کے ترجمان نے مخیر حضرات کو توجه دلائی هے
بقول شخصے دے جاسخیا راھ خدا
اور انہوں نے یه بھی کہا هے که کسی بھی علاقے کے لوگ اپنے نزدیکی کور کمانڈر کو دو سکتے هیں ـ
بقول شخصے عوام کی سہولت کے لیے
میں بھی لکھنا چاھتا تھا لیکن جی وھ بی بی سی والے حسن مرتضی نمبر لے گئے
که
اچھو کے باز گھر کی مرغیوں پر هی لپک لپک کر خون گرم رکھتے هیں
کیری لوگر بل ؟ جب تک پاک فوج کو ملتی رهی تو امداد !!ـ اور جب کسی اور کو ملے گی تو غیرت کا سوال بن گیا هے
یه دیکھیں که ان کو ڈالر کے کتنے خواب آتے هیں ـ
یه اللّه عالی شان صاحب کے نام کے بعد ڈالر کا نشان
یه ڈالر کا نشان ہی ہے ناں جی؟؟
بلی کو چھچھڑیاں دیان خواباں
اورعربی بھی کسی نے کیا لکھی ہے ، یه کونسا خط هے ؟
اور یه نعرھ تو حج پر کعبے میں لگایا جاتا ہے ناں جی ؟
بی بی سی نے لکھا ہے که فوج کا کہنا هے آیات لکھنے کا مقصد عام لوگوں کی حمایت حاصل کرنا ہے
یعنی که عام لوگ فوج کو پسند نهیں کرتے هیں
تو جی پھر فوج کس قوم کی فوج هے ؟؟
4 تبصرے:
سر جی آپ تو لگتا ہے فوج کے ہاتھوں بہت ستائے گئے ہیں۔ اگر یہ فوج "جے رام جی کی" کی کہنے لگ پڑے تو کیا پھر آپ خوش ہوجائیں گے؟ اللہم لبیک کے خط پر اعتراض تو کبھی ڈالر کو اللہ بنا دیا۔ سر جی جو فوجی آپ کے پیاروں سے لڑتا ہوا جان سے جاتا ہے وہ پاکستان کی پانچ دس ہزار ماہوار کی خاطر جان نہیں ہارتا وگرنہ آپ مجھ سے ایک لاکھ لے لیں اور جان دے دیں۔ فوج میں کرپشن ہے اور بالکل ہے لیکن جب فوج لڑ رہی ہو تو اس وقت صرف اس کا حوصلہ بڑھانا چاہئے کہ فوجیں نہیں ہارتیں قومیں ہارتی ہیں۔
خرم سے متفق
سر یہ شیر شاہ سوری كے باز اچھو كے بازوں میں كیسے بدل گئے؟
یہاں تو سلسلہ یہ ہے كہ اچھو نے جو باز پڑوس كی مرغیاں اڑانے كے لیے تیار كیے تھے وہ گھر كی مرغیاں وہ بھی انڈوں سمیت كھانا شروع ہوگئے ہیں۔ بہتر ہے كہ اچھو كو اپنے باز قابو كرنے دیں ورنہ انہیں گھر كی مرغی كا خون لگ گیا تو پھر یہ لہو مستقل گرم ركھیں گے۔
میں بھی خرم اور صفدر صاحب سے متفق ہوں
لیکن میں تو صرف یہ کہوں گا کہ جب ہم فوج کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد ہماری سپاہ نہیں ہوتی
ہماری فوجی بیوروکریسی ہوتی ہے
ان سب کے لئے میں لاکھ لاکھ دیتا ہوں آپ ان کو مرنے پر تیار کریں
ہمارے سپاہیوں کی ۹۹ فیصد نے تو کبھی ڈالر کی شکل بھی نا دیکھی ہو گی
ایک تبصرہ شائع کریں