بدھ، 18 جون، 2008

ٹیگ



رضوان نور نے مجھے ٹیگ کیا ہے ،تھا ـ
کچھ دن پہلے ـ

رضوان نور

نے جب مجھے ٹیگ کیا تو ایمان داری کی بات ہے مجھے ٹیگ کا اچھی طرح علم نہیں تھا
میں سوچ رها تھا که کس سے پوچھوں که دوسرے بلاگرز نے بھی ٹیگ هو گر لکھنا شروع کیا تو مجھے سمجھ ائی که ان کی نقل میں هی ٹیگ کا جواب ہے اس لیے جی ہم بهی حاضر هیں


1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟

کسی بهی رنگ کی نہیں میں ابھی فجر پڑھ کر مسجد سے ایا هوں اور ٹریگ سوٹ میں هی هوں ـ

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

هاں !ـ کپیوٹر کی گوں جیسی آواز جیسی که اینتہائی سکوت میں اپنے هی خون کی آواز ـ

3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟

کیلا یا کہـ لیں کیلے ـ

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

پچھلے دنوں ٹی وی پر لگی تھی اب نام یاد نہیں هے هالی وڈ کی تھی
نسان کی سکائی لائین جی ٹی آر کی گاڑیوں کی ریس اور اس کی آڑ میں کسی جرم کی کہانی تھی ـ

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

چنگے مندے دن تے لنگ هی جاندے نے پر بندیاں دیاں کیتیاں گلاں یاد ره جاندیاں نے
ـ(اچھے برے دن تو گزر هی جاتے هیں لوگون کی هوئ باتیں یاد رھ جاتی هیں )ـ میرا آپنا ـ

6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟

خراٹے لے رها تھا ـ کچھ لوگوں کے ون وے هوتے هیں میرے ریٹرن هوتے هیں
میرے ساتھ سونے والوں کو برداشت کے لیےمیں ان سے بڑی معافی چاهتا هوں ـ
فرانس میں چوهدری ظفر کہوٹ اور اس کے دوستوں نے تو بہت هی برداشت کیا تھا مجھے ـ
ان کی بڑی مہربانی ـ

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

ایڈی سن سے یا پھر جاپان کے شہنشاھ سے یا پھر دلائی لامه سے ـ

 غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

غصّه کرتے هی نهیں هیں ـ یاپھر آپنے آپ کو اس بات کا یقین دلا کر کہ جی یه بندھ هی بیوقوف ہے ـ

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟

سید محسن عباس سے !ـ کہـ رها تھا که اس نے جلیبی نکلوائی ہے اور میں صبح اس کے گھر سے لے لوں ـ

10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

رمضان میں افطاری کا اگر آپ اس کو تہوار کہـ لیں تو !ـ
اصلی بات تو یه ہے که اب تہواروں میں تو مزھ نہیں آتا جو بچپن میں آیا کرتا تھا
یارو اب تو قلفی بھی وه مزھ نهیں دیتی جو بچپن میں دیتی تھی ـ
تہاڈا کی حال اے ؟؟ چیزاں دے مزے متعلق ؟
آب میں کس کو ٹیگ کروں سارے تو ٹیگ هو چکے هیں
لیکن
اردو ٹکیک کے وینس
پر
القمر بلاگ

کے بلاگروں کی تحاریر بھی اجاگر هوتی هیں میں ان میں سے
صفدر ہمدانی

نصر ملک

نگہت نسیم

تانیه رحمان

خاور چوهدری

کو ٹیگ کرتا هوں ـ

ویسے تو میں بی بی سی والے
حسن مجتبی

صاحب کو بهی ٹیگ کرنا چاهتا هوں پر جی بی بی سی والے تے وڈے لوگ ـ ـ ـ ـ ـ

منگل، 10 جون، 2008

نظریاتی سرحدیں

آج اگر کوئی پاک فوج کی صفائی پیش کرتا ہے اور مشرف کو برا تو اس کی سمجھ میں فرق ہے
یه تو اس طر ح هی هو که چالیس چور تو بڑے پاک هیں یه ان کا سردار هی برا ہے
اس سردار کو کن پر سرداری تهی که سردار بنا اور کن کے زور نے اس سردار کو اس مقام پر پہنچایا که شرفاء (یہاں شرفاء سے مراد شریف برادران نهیں) کی پگڑیا اچھالے ؟؟
یه فوج کے هاتھوں میں کی بندوقیں هی هیں که جن نے ساری قوم کو دم بخود کیا هوا ہے
ورنه کیا ایک ڈکٹیٹر کے پاس اور کیا زور هوتا ہے که ملک پر هی قبضه کر لے ؟
اج کل فوج کو نظریاتی سرحدون کا محافظ بنا کر پیش کرنے کا کام ملا هوا هے پیشه ور لکھاریوں کو
اور سادە دل قوم ہے که '' آهو آہو '' کا ورد کیے جارهی ہے
نظریاتی سرحد ہے کیا ؟؟
هر زندھ قوم میں نظریاتی سرحدوں کو حفاظت کا کام سیاستدانوں کا هوتا ہے اور فوج کا زمینی سرحدوں کی حفاظت کا سیاستدانوں کی نگرانی میں ـ
لیکن یه پاک فوج ناں تو زمینی سرحدوں کا تحفظ کر سکی هے اور نه نظریاتی کا
سیاچن گلیشیر اور مشرقی پاکستان کی سرحدون کی حفاظت کیا هوئی ؟؟
اور نظریات کی سرحد دی تھی سیاست دان محمد علی جناح نے دو قومی نظریه
اس کو پروان چڑهایا تھا سیاستدانوں نے اور اسی نظریے سے ملک بنا تھا پاکستان ـ
اج نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ٹھکیدار بننے والوں کوئی پوچھے که آپ کے نزدیک یه نظریاتی سرحدیں هیں کیا ؟؟
دوقوموں کے درمیاں کی بات کو نطریاتی سرحد کہیں تو اس فوج کے سرغنوں نے پچھلے ساٹھ سالوں میں پاکستان کو دوسری قوم کے مقابلے میں کہاں لا کھڑا کیا هے؟؟
دریاؤں کا پانی دوسری قوم نے چھین لیا ـ اس فوج نے کیا کیا ؟؟ سندھ طاس معاهدے میں دے دیا !ـ
مشرقی پاکستان کا کیا هوا ؟؟
اگر فوج پاک هے اور صرف سرغنه هی پلید ہے تو اس کا کورٹ مارشل کیوں نہیں ہے ؟؟
آئین کو توڑنے کے جرم میں ایک ڈکٹیٹر کو آگے بڑھ کر سزا کیوں نهیں دیتی یه فوج ؟؟
کیوں که یه سارے ایک هی هیں !ـ
کہاں ہے فوج کا فول پروف سسٹم؟؟
اگر فوج قوم سے مخلص ہے تو انصاف سے فیصله کرے اور اب تک سارے ڈکٹیٹروں پر بعداز مرگ مقدمه چلائے
اور موجودھ ڈکٹیٹر پر بهی !ـ
اور خود کو نظریاتی سرحدوں کے محافظ هونے کا پروپیگینڈا چھوڑ کر وه کام کرے جس کے لیے قوم نے ان کی ذمه داری لگائی ہے ـ
قائد اعظم کو ایمبولینس بھیجنے کے معاملے سے لے کر لیاقت علی کے قتل اور اس کے بعد کے واقعات کی تحقیقات کر کے ان سارے مجرموں کو بعد از مرگ هی سهی ان کو سزا دے
مشرقی پاکستان کے علیحدگی کے ذمه داروں اور سیاچین گلیشئر کےذمه داروں کو بھی
کارگل کی تحقیقات کو باهر لایا جائے تو هی پاک فوج کا وقار ایک دفعه پھر بحال هو سکتا ہے ـ
ورنه اج نہیں تو کل ملک کی بھاگ دوڑ ملک کے حقیقی نمائیندوں کے ھاتھ میں آئے گی هی اور تاریخ پاک فوج کو کن الفاظ میں یاد کرے گي یه بات فوج کے سرکردھ افراد کو اب بهی معلوم ہے
بس صرف شتر مرغ کی طرح منه چھپا رهے هیں ـ

پیر، 9 جون، 2008

نامے بنام ڈاکٹر خان

بات چلی تھی شکاری کے بلاگ
کے بلاگ پر که ڈاکٹر عبدلقدیر صاحب کو کارڈ لکھے جائیں مجھ یه بات بڑی اچھ ی لگی ـ
اس لیے میں نے یه کیا که چند کارڈ ڈزائین کیے اور ان کو اپنے هی پرنٹر پر چھاپ کر ان پر ستر ین کی ٹکٹ لگا کر دیے هیں
ان کے ڈزائین هیں
پہلا ڈزائین


اور دوسرا ڈزائین ہے


اور تیسرا هے یه



میں نے ان کارڈز پر ایک طرف یه نمونے بنائے هیں اور دوسری طرف ڈاکٹر صاحب کا ایڈریس لکھ دیا ہے جو که مجھے شکاری کے بلاگ پر ملا تھا
اور میں نے یه کارڈ دوستوں میں تقسیم کيے هین که وه صرف اپنی تحریر میں ایک پیغام لکھیں اور لیٹر بکس میں ڈال دیں
اب تک میں ایسے ایک سو پچاس کارڈ تقسیم کر چکا هوں
یہاں جاپان میں هر بندے نے یه کام پسند کیا ہے اور کتنے هی دوستوں نے کارڈوں اور ٹکٹوں کا خرچ دینے کا بهی اعادھ کیا ہے
کیسا لگا جی آپ کو
کیا آپ بهی ایسا كرسكتے هیں ؟؟

Popular Posts