جمعہ، 29 دسمبر، 2006

پرچی لگانا بدتمیز کا بلاگر خاور کو

اردو سیاره پر تو بلاگروں کی انگریزی تحاریر نمودار هی نہیں هوتیں ـ اور
اردو کے رنگمیں نمودار هونے والی انگریزی کی تحاریر کو میں عموماَ پڑهتا هی نہیں هوں که انگریزی کے بلاگر بهی بہت هیں اور ان کے قاری بهی بہت مگر بدتمیز اوّل کی ایک انگریزی پوسٹ پر میں نے دیکها که انگریزی بلاگر لوگوں کو پرچیاں لگا رهے هیں ـ
انگریزی میں ٹیگ لگانا میرے خیال میں پرچی لگانا هي بنے گا ناں جی اردو میں ؟

بدتمیز اوّل کو میں اول اس لئے لکهتا هوں که کچھ دن ایک بدتمیز ثانی یا بدتمیز دوم صاحب نے بهی دهوم مچائی تهی ـ اچها خاصا لکهتے تهے بدتمیز دوم صاحب بهی مگر ادب کی جس صنف میں انہوں نے لکهنا شروع کیا تها وه ذره دوسرے لکهنے والوں کے لیے اجنبی سی تهی ـ
بہرحال تهی وه بهی ادب کی هی ایک قسم جو بے ادب سی تهی ـ
لکهتے رهتے تو اچها تها ـ

اس لئے بدتمیز صاحب هوئے بدتمیز اوّل ـ
ان بدتمیز صاحب نے مجهے پرچی لگائی هے اور لکهني هیں آپني چھ عدد خامیاںـ

لو جی صرف چھ ـ

یہاں تو ڈهیر لگے پڑے هیں ـ
یہاں پیرس میں میرے کسی جاننے والے سے میرا پوچھ لیں مجهے پیٹھ پیچهے پاگل کہتے هیں اور مجھ سے سنی هوئی باتوں کو لوگوں کو سنا سنا کر اہل علم ''والوں '' میں شامل هوتے هیں

خامی نمبر ایک '' اج تک آپنا کو ٹهیا بناکر آپنا کوئی کاروبار شروع نہیں کر سکا ـ

نمبر دو '' میں بہت باتونی واقع هوا هوا هوں ـ

نمبر تین''یه دیکهے بغیر که آدمی کی ذہنی اہلیت کیا هے؟ اس کو بات کی سمجھ بهی لگ رهی هے یا نہیں آپنے هی انداز میں سمجهانے لگتا هوں ـ

نمبر چار '' لڑائی میں سر کی چوٹ مجهيے چکرا دیتي اور کمزور پڑ جاتا هوں ـ

نمبر پانچ '' فرانس میں رہتے هوئے فرانسیسی نہیں سیکهی جس کی وجه سے کئی نسلی پاکستانیوں سے دهوکا کهایا هے ـ

نمبر چھ '' میں کتے سے بہت ڈرتا هوں ـ لیکن کُتّی چیز وں سے بهڑ جاتا هوں ـ

5 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

يورپ میں نوکري کيلۓ انٹرويو ديتے ہوۓ ايک سوال يہ بھي پوچھا جاتا ہے کہ اپني کوئي ويکنيس يعني کمزوري بتاؤ۔ مت دينے والے يعني نصيحت کرنے والے کہتے ہيں کہ اس کے جواب ميں ايسي کمزوري بتاؤ جو دراصل تمہاري اچھائي ہو۔ يہي کام آپ نے اپني بيشتر برائيوں ميں کيا ہے۔ مگر ان سے آپ کي ذہانت کا پتہ چلتا ہے اور ثابت ہوتا ہے کہ آپ اڑتے پرندے کے پر گن ليتے ہيں۔

گمنام کہا...

سلام
سر کی چوٹ۔ ہمم یہ نہیں بتانی تھی۔ یہ کیا کر دیا آپ نے۔

گمنام کہا...

ميرا پاکستان والے کچھ ٹھيک ہی کہتے ہيں

گمنام کہا...

اسلام علیکم۔

زہے نصیب۔ مابدولت کی تعریف خاور صاحب کے منہ اوہ میرا مطلب قلم سے۔ شکریہ جناب۔

آپ شائد نہیں جانتے کے میں نے وہ ادب بے ادبی میں کیوں لکھا۔ دراصل کچھ طبیعت بھی ایسی ہے دوسرے میں یہاں کچھ روشن خیالوں اور آزادی اظہار رائے کے متوالوں کا امتحان لینا چاہتا تھا۔

پھر آپ اور چند دوسرے دوست کوئی موضوع چھوڑیں تو کچھ لکھوں بھی۔ بھئی آپ لوگوں کے سامنے میری تحریریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہرحال آپ نے آزاد عورت پر جو لکھا اس کی تعریف کے لیے مناسب الفاظ نہیں ہیں۔ حقیقتا عرق ریزی کی تھی آپ نے اور معاشرے کی عکاسی کی تھی۔

لیکن فائدہ؟ لوگ مانتے کہاں ہیں۔۔ اب ان لوگوں کی تعریف کے لیے مناسب الفاظ نہیں، کیونکہ اپنے استاد شیخو نے سمجھایا تھا کے ننگی تلوار چلاؤ لیکن لباس کے میان میں رکھ کر۔۔

میں ان کے بارے میں پھر لکھوں گا انشاءاللہ۔

بدتمیز ثانی، دوم۔

گمنام کہا...

سلام
اب کسی وقت وقت نکال کر یہ بھی بیان کریں کہ آپ اپنے آپ کو بلاگ خاور کیوں لکھتے ہیں؟ اور یہ میرے جیسے لوگ ہوتے ہیں نہ جو اہل علم کی باتوں کو دوسرے لوگوں کو سنا کر اہل علم میں شامل ہونا چاہتے ہیں یہ دراصل محفل میں بات کر کے اس کا نتیجہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ میں جو اس کی مخالفت کر رہا تھا صیں کر رہا تھا یا غلط۔

ذکریا ٹیگ لگا رہے ہیں خامیوں والی پوسٹس کو تا کہ وہ ایک جگہ اکٹھی ہو جائیں۔۔ مجھے تو لگانی نہیں آتی آپکو آتی ہو تو

http://www.badtameez.com/blog/2006/12/27/%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%a8%d8%b1%db%8c%d8%9f/#comments

یہاں سے ان کا کمنٹ پڑھ کر اپنی اس پوسٹ کو ٹیگ کر دیں۔

Popular Posts