پیر، 25 دسمبر، 2006

اسلام آباد کا اسلام

یه اسلام آباد هے ـ
یہاں اسلام کی رہائش هے ـ  اس لئے اس شہر کو اسلام آباد کہتے هیں ـ یعنی که یہاں اسلام آباد هے ـ
ایک اسلام هے جس کو مسلمان لوگ دین اسلام کا یقین رکهتے هوئے اس پر ایمان لاتے هیں  ـ یه دوسرا اسلام هے جو اسلام آباد میں بستا هے ـ
یه اسلام بڑا ہوشیار هے لوگوں کو آپنے مسلمانوں والے اسلام هونے کا جهاکا دیتا هے ـ
یه اسلام اونچی اونچی دیواروں والے مکانوں میں رہتا هے ـ اور بڑی بڑی کالے شیشوں والی کاروں میں سفر کرتا هے ـ
جسطرح مسلمانوں کا قبله سعودی عرب کا مکّه هے اور مذہبی زبان عربی هے اس طرح اس اسلام کا قبله
امریکه کا واشنگٹن ڈی سی هے اور مذہبی زبان انگریزی هے ـ
سعودیه سے ایمپورٹڈ مذهب کے لوگ عربی میں تلاوت کرتے
سننے والون کو سمجھ لگے یا نه لگے
اسی طرح واشنگٹن کے قبله سے رجوع کرنے والے لوگ
انگریزی میں تلاوت کرتے هیں
لوگاں کو سمجھ لگے یا ناں لگے!
مسلمان لوگ پانچ وقت کی نماز پڑھ کر عبادت کرتے هیں ـ مگر اسلام اباد والے اسلام کی عبادت کا عام لوگوں کو معلوم نہیں  هے ـ
اندر کے بهیدی جرنلسٹ بهی اس اسلام کو خدا مانتے هیں اس لئے آپنے اس ان داتا کی عبادت کے راز کو عام لوگوں پر نہیں کهولتے ـ
ایک عام اندازے کے مطابق اس اسلام کی عبادات میں الکحل کا استعمال بهی هوتا هے ـ
یه اندازے کی غلطی بهی هو سکتی هے ـ
یه اسلام هر وقت خطرے میں گهرا رهتا هے ـ اس کی حفاظت پر بہت خرچ کیا جاتا هے ـ یه هر وقت اپنے دفاع کے مضبوط هونے کے للکارے مارتا رہتا هے ـ اپنی بہادری کی دهاک بٹهانے کو لئے پاکستان پر حملے کرکر کے پاکستانیوں کو ڈرائے رکهتا هے ـ
اور دفعتاَ فوقتاَ پاکستانیوں کو قتل یا غائب بهی کرتا رهتا هے که وجهکا بنا رہے ـ
لیکن واشنگٹن کی ایک کال پر اس کا تراھ نکل جاتا هے ـ
اس اسلام کا پسندیده کهانا قرض لے کر کهانا هے ـ
اس اسلام کا ایک ایک ڈکار پاکستانی قوم کو لاکهوں ڈالر میں پڑتا ہے ـ
اس کا پسندیده لباس امریکی لباس هے ـ
اس کا مشغله حکومت حکومت کهیلنا هے ـ
اس اسلام کی بہت بڑی پروڈکشن  ہے لارا لپّا ـ
جب سے یه شہر بسا کر اسلام یہاں آباد هوا هے پاکستان میں لارے لپّے کی کمی نہیں آئی ـ
بلکه یه واحد صعنت هے جو اپنی پروڈکشن ایکسپورٹ بهی کر سکتی هے مگر اس کی مانگ غیر ممالک میں نه هونے کے برابر هے کیونکه غیرت مند قوموں کا پسندیده کهانا لارا لپّا نہیں هے بلکه عملی اقدامات نام کی ایک فصل هے ـ
یه اسلام جمہوریت کے ساتھ بهی کهیلتا رهتا هے بلکه جمہوریت تو اس کے گهر کی باندی هے اور اس کے ساتھ باندیوں جیسا هی سلوک کرتا هے ـ
کچھ سال پہلے اس اسلام نے جمہوریت کا عقیقه کرکے اس کا نام حقیقی جمہوریت رکھ دیا هے ـ
اور اس جمہوریت کو روشن خیالی کا نشه پلا پلا کر اس کی متّ ماری هوئی هے ـ
اسلام آباد والے اسلام کے یو ٹرن بہت مشہور هیں  لیکن بہت سے معاملات میں یه او ٹرنز کا بهی ماہر هے ـ

(  کم علم لوگوں کی اطلاع کے لئے یو ٹرن اور او ٹرنز کی وضاحت ـ یو ٹرن انگریزی کے حرف یو کی طرح پیٹھ دیکها کر بهاگنے کو کہتے هیں اور او ٹرنز کو پنجابی میں کہتے هیں پهمن پهیریاں تے گهمن گهیریاں  )

آج کے لئے اتنا هی کافی باقی پهر سہی ـ

7 تبصرے:

گمنام کہا...

خ وب لکھا۔۔۔مشرف بہ اسلام ھونےکی وضاحت رہ گئی ﹶ

افتخار اجمل بھوپال کہا...

نقصان ميں رہے نا آپ خاور صاحب ۔ اگر آپ وعدے کے مطابق اسلام آباد آ جاتے تو آپ کو کچھ ايسی چيزيں دکھا ديتے کہ آپ آدھی درجن تحارير لکھ مارتے ۔ مگر اب پچھتائے کيا ہوئے جب چِڑياں چُگ گئيں کھيت ۔

آپ کی اطلاع کيلئے عرض ہے کہ بلاگ سپاٹ پر پابندی کی وجہ سے پاکستان ميں بسنے والے بلاگ سپاٹ کے بلاگ کھولنے ميں دقت محسوس کرتے ہيں چنانچہ ميں نے اپنے بلاگ مندرجہ ذيل جگہوں پر منتقل کر ديئے ہيں ۔ اپنا ريکارڈ درست فرما ليجئے ۔ شکريہ
۔ اُردو بلاگ ۔ ميں کيا ہوںhttp://iftikharajmal.wordpress.com
۔ انگريزی بلاگ ۔ حقيقت اکثر تلخ ہوتی ہے

گمنام کہا...

سلام
واقعی مشرف بہ اسلام ہونے کی ٹرم تو میں بھی استعمال کرتا تھا آپ نے مس کر دی اب آپ کبھی اس کو استعمال کریں۔
اور آپ تو پاکستان کو ہاتھ لگا کر آ گئے پاکستان کی ترقی کا صیح اندازہ لگانے کے لئے اسلام آباد تو جانا بے حد ضروری تھا آپ شائد کسی مصروفیت کے باعث اس اعزاز سے محروم رہ گئ؁ ہیں۔

میرا پاکستان کہا...

بقول مشرف بہ اسلام، ان کا اعتدال پسند روشن خيالي والا نظريہ جو ان کے دماغ ميں ڈرائينگ روم ميں بيٹھے بيٹھے آيا اسلام سے تعلق نہيں رکھتا بلکہ مسلمانوں اور ان کي نشاة ثانيہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ہے ناں ہنسنے والي بات۔

گمنام کہا...

اچھی تحریر ہے!!!

Behna Ji کہا...

السلام علیکم
بہت خوب تجزیہ کیا آُپ نے، اور یہ یو ٹرن کے مقابلے پر او ٹرن کا محاورہ بہت پسند آیا- شائد او ٹرن والوں ہی کے بارے میں کہا گیا ہے جب وہ اپنا او ٹرن مکمل کر لیتے ہیں کہ، ''جتھے دی کھوتی اتھے آنڑ کھلوتی'' :)

ام فلذہ

Dohra Hai کہا...

اسلام آبد کا اسلام بس یہاں کے خواص نے اپنی پسند ناپسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا ہے۔

Popular Posts