تلاش میں مدد فرماییں
میں نے ایک لمبا وقت گزارا هے مشرقی اور مغربی اقوام میں ـ
مشرقی اقوام یعنی گول چہروں والے ـ ایک عام پاکستانی کو یه ساری اقوام ایک جیسی لگتی هیں ـ
مگر میں ان میں تفریق کر لیتا هوں ـ اور مغالطے کا امکان نه هونے کے برابر هے ـ
میں جاپانی اور کورین کو آپنے نقوش میں مختلف پاتا هوں ـ اور چینیوں کو بهی
چین ایک بڑا ملک هے اس کے اندر بهی شائد علاقوں په منحصر چہروں میں فرق هو مگر مجهے علم نہیں ـ
فلپائنی اور تهائی لوگ آپنی آپنی ایک علیحده ساخت رکهتے هیں ـ ملائی لوگ بهی ان اقوام میں آپنی ساخت میں مختلف هیں ـ
کالے رنگ کی اقوام میں بهی میں صومالی لوگوں کو علیحده کر سکتا هوں مگر اس سے زیاده نہیں ـ
یورپی اقوام کو آپ صرف یورپي کے طور پر تو علیحده کر لیں گے مگر اس کے بعد اس کس ملک سے تعلق هے اس کو جانچنے کا کوئی پیمانه نہیں هے ـ لیکن آپنی ترکیب میں ان کا ایشائی اقوام سےعلیحده هونا ایک حقیقت هے ـ
عربی نسل کے لوگ بهی ہم پاکستانیوں سے قریبی نقوش رکهنے کے باوجود پہچانے جاتے هیں ـ
اور پهر آتے هیں پاکستانی آپنا ہندوستانی ماخذ هونے کے باوجود پاکستانی کے طور پر پہچانے جانے جاتے هیں ـ
کبهی کبهی مغالطه بهی لگ جاتا هے مگر دنیا میں کہيں بهی جب کوئی پاکستانی دیکھتا هوں تو میں اس کو پہچان لیتا هوں ـ
بعض اوقات ان میں سےکچھ لوگ پنجابی میں بات کرتے هوئے آپنا امریکی برطانوی یا فرانسیسی پاسپورٹ دیکها کر آپنے پاکستانی هونے سے انکار بهی کر دیتے هیں لیکن یه لوگ انتہائی حد تک هم پاکستانیوں سے مشابہت رکهتے هیں ـ
مزے دار بات یه هے که یورپ کی اکثر اقوام بهی هم پاکستانیوں کو پاکستانی کے طور پر شناخت کر لیتی هیں ـ
اسلئے میں اس یقین میں مبتلا هو چکا هےن که ہم پاکستانی بهی ایک قوم هیں ـ جو آپنی ساخت میں ایک پہچان رکهتی هے ـ
کیا میں مغالطے کا شکار هوں؟؟
اگر ایسا هے
تو
!!!میں ایک بات جاننا چاهتا هوں!!!!
خود کو دوسرے پاکستانیوں سے نسلی طور پر علیحده یا اعلی سمجهنے والوں کی کیا پہچان ہے ؟؟
یا کمتر اور نیچ جانی جانے والی نسلوں کی جسمانی ساخت کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟
کیا دنیا میں کوئی ایسا آدمی هو گا جو یورپ امریکه جاپان کی سڑک پر جاتے هوئے ایک اجنبی پاکستانی کی نسل بتا سکے ؟؟
ایک ساتھ کهڑے ایک سو پاکستانیوں میں سے صرف پنتالیس کی هي گوت یا ذات بتا سکے ـ
آگر کوئی ایسا آدمی دنیا میں ہو تو میں اس کو ملنا چاهتا هوں ـ
دو انتہاؤں پاکستانی سیّد اور پاکستانی چوهڑے کی جسمانی ساخت کو علیحده کرنے کا فارمولا ہے کسی کے پاس ؟؟
مقدور هو تو میں ہر پاکستانی سے یه سوال پوچهوں ـ
کون هے جو میرے اس سوال کا جواب دے؟؟
آپنے کاسه سر میں مغز کے زیاده هونے کا یقین رکهنے والا هے کوئی ؟
5 تبصرے:
سنتے تھے اونٹ کے دماغ میں مغز زیادہ ہوتا ہے ،مگر وہ کہتے ہیں کہ اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی
اس لئے چھوٹے مغز سے ہی جواب دیا ہے،جواب اپنے بلاگ پر دے دیا ہے جس کا ربط آپ نے اپنے اردو کے رنگ سے جدا کر دیا ہے۔
فرصت ملے تو پڑھ لییجیے گا۔
http://urduhome.com/pakiblog/?p=72
Good observation Khawar Sahab; I agree with the point that apparently Pakistanis appears to be somehow evolved as a race (or has always been a race? hmm). It might be an interesting topic for anthropologists to do a scientific study of sub-continent races to figure out how did this happen, is it geo-demographics, food supply, socio-economic trends...not sure. There might be a socio-lingual explanation of how one can distinguish b/w a Pakistani and an Indian when I'm sure we share tons of genetic traits with our sub-continent fellows and still there is a subtle distinction and its possible to pick it up especially if you are a native. I've read before that a large majority of Pakistanis are Caucasoid but I find it hard to believe. Interesting thing is that the offspring of immigrant ‘muhajir’ population which grew up in Pakistan have the Pakistani look and feel. Do you know what ‘race’ us 'Pakistanis' as a nation belong to? I’m sure it’s a hybrid but the %age mix would be quite interesting.
اس تلاش ميں آپ کي وہي مدد کرسکے گا جس کے دماغ ميں نسل پرستي کا خناس بھرا ہوگا۔
آپ کو ايک چھوٹا سا واقعہ سناتا ہوں۔ محلے کے ايک کمي کو اپني زمين کا انتقال کرانے کيلۓ نمبر دار کي گواہي کي ضرورت تھي اور نمبردار چوہدري تھا۔ کمي جو چوہدري کي نسبت خاصا پڑھا لکھا تھا نے عاجزي کے طور پر نمبردار کو اپنے قيمتي وقت سے چند لمحے نکالنے کا شکريہ ادا کيا تو پتہ ہے نمبردار نے کيا کہا۔ اس نے اپنے والد صاحب کا قول سنايا۔ کہنے لگا کہ اس کے والد صاحب کہا کرتے تھے کہ ہم تو کميوں کے بھي کمي ہيں۔ ديکھا آپ نے کس طرح چوہدري نے کمي کو ذليل کيا۔ بس اسي طرح کے لوگ پبلک ميں کميوں اور چوہدريوں کو پہچان کر آپ کي مدد کرسکتے ہيں۔ ہمارے خيال میں تو يہ سب کيا دھرا حکمرانوں اور تاجِ برطانيہ کا ہے جنہوں نے انسانوں کو ہرطرح کے فرقوں ميں اسلۓ بانٹ ديا تاکہ وہ ان کے خلاف متحد ہو کر خطرہ نہ بنيں۔
lol.
Muhtarami Khawar Sahab
My apologies if I sounded David Dukish in the past comment. My question was totally out of intellectual curiosity and had nothing to do with racial discrimination at all. Like said in the khutba-e-Hajjatul wida by Prophet (sallalah-o-alaih wasalam)
O’ Ye people! Allah says, O’ people We created you from one male and one female and made you into tribes and nations, so as to be known to one another. Verily in the sight of Allah, the most honoured amongst you is the one who is most God-fearing. There is no superiority for an Arab over a non-Arab and for a non-Arab over an Arab, nor for the white over the black nor for the black over the white except in God-conciousness.
Anthropology is the scientific and humanistic study of man's present and past biological, linguistic, social, and cultural variations. Its major subfields are archeology, physical anthropology, cultural anthropology, and anthropological linguistics[1]. Studying human race, fin-nafsihi (in its being) is definitely not an effort to discriminate among races but rather is knowing their origin and mixes. Last year Scientific American published a good article about origin of races and how the geo-demographics have made us what we are; Concluding that we all have evolved from a very small primary set of ancestors relating it back to small DNA pool. What does it lead to?
I was trying to elaborate on your following comment
مزے دار بات یه هے که یورپ کی اکثر اقوام بهی هم پاکستانیوں کو پاکستانی کے طور پر شناخت کر لیتی هیں ـ
اسلئے میں اس یقین میں مبتلا هو چکا هےن که ہم پاکستانی بهی ایک قوم هیں ـ جو آپنی ساخت میں ایک پہچان رکهتی هے ـ
کیا میں مغالطے کا شکار هوں؟؟
to see if you have further scientific knowledge on this topic providing your vast background in world civilizations. This was in no way a comparative study in the sense of inferiority and superiority among races, just the natural evolution (not the Darwinian evolution) in the melting pot.
[1]http://www.smu.edu/anthro/collections/glossary2.html&usg=__gfonGOBL6Y_vCEUUm2DJiLAk6XE=
خاور،بھائ شیخو نے آپکی بات کا بہت عمدہ جواب اپنی پوسٹ پر دے دیا ہے،ہم صرف اتنا اور کہیں گے اللہ تعالی قرآن پاک میں فرماتے ہیں”ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تم میں قبیلے بنادیئے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو”
اور باقی وضاحت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی اور آخری خطبے میں کر دی،
ایک تبصرہ شائع کریں