منگل، 14 نومبر، 2006

دقیق بات

جون ایلیا کا انشائیه
یه اکتائے هوئے دلوں اور ترسائے هوئے ولولوں کی زندگی هے ـ گلیاں اس حقیقت کو چهپاتی هیں اور بازار بے تکان جهوٹ بولتے هیں ـ قد آور عمارتیں بینات کا آگا باندهے کهڑی هیں ـ یه ایک ایسی قہر گاه هے جہاں بصیرتیں کُڑهتی هیں اور بے دانشی ٹهٹهے لگاتی هے ـ یہاں محروم اور درمانده لوگ خود آپنی محرومیوں اور درماندگیوں کے جواز میں تلخ اوت تِند بحثیں کرتے هیں اور اشتعال انگیز دلیلیں ڈهونڈ کر لاتے هیں ـ لنگڑے بڑی سوچ بچار کے بعد اس نکتے کو پاسکے هیں که ہمارے لنگڑے پن هی میں راستوں کے نشیب و فراز کی فلاح هے اور جنکی آنکهیں پهوڑ دی گئیں هیں وه اس پر شکر گزار هیں که چلو چکاچوند سے نجات پائی ـ
اس مریض کو صدآفریں جو دوا سے بهرا هوا قدح آپنے معالج کو هی منه پر دے مارے ـ

لفظوں نے یہاں کون سے رخنے بهرے هیں اور سطروں نے بهلا کس تعمیر کی داغ بیل ڈالی هے ـ پر لکهنے کالوں مقسوم هی یه هے که وه لکهیں اور آپنے لفظوں کی بے اثری کے گواه قرار پائیں ـویسے ان شہروں اور شہریوں کا مرتبه اس سے کہیں زیاده بلندهے که ان کے باب میں خامه فرساؤں کا بے بضاعت گروه کچھ لکهنے کی جسارت کرے ـ ہر حال میں قلم کی سر نوشت گهسنا هے اور روشنائی کی نمود ضائع هوجانا ـ
اور پهر هم تو اس گروه سے تعلق رکهتے هیں جو لکهنے والوں میں سب سے حقیراور پست هے هم تو لفظوں کے محض بازی گر هیں ـ
پڑهنے والوں کی ایک تماشه پسند بهیڑ کو اکهٹا کرنا ہمارا پیشه اور خوش باش فرصتوں کوبہلانا همارا ہنر ہے ـ لفظوں کا یه استعمال صرف ہماری بے ضمیری هی کا تحریری ثبوت نہیں بلکه شائد اس معاشرے کا ایک کرشمه هے جہاں چہروں کی چمک کے لئے ان پر تار کول ملا جاتا هے ـ

ان لوگوں کا وه خسته حال ماضی اس پُر مایه حال سے شائد بہتر هی تها جب یه فیصله کرنا که لکهنا کیا هے ،لکهنے والوں سے تعلق رکهتا تها ـ اب یه فیصله کرنا که کیا لکهنا هے اور کیا نہیں لکهنا ہر اس عزیز سے تعلق رکهتا هے جو الف کو بہرحال الف اور ب کو بہر طور ب هی سمجهتا هے ـ گذشته زمانه لکهنے والوں کے ابہام کا زمانه تها اور یه زمانه پڑهنے والوں کے الہام کا زمانه هے ـلوگوں کا احتساب حکومتوں کے احتساب سے ذیاده درشت اور سخت گیر هے ـ اس احتساب کا ماحصل یه هے که خبردار ہمارے حق میں زبان نه کهولنا ـ جوهآیں گڑهے میں گرنے سے باز رکهے گا هم اسے زمین میں گاڑ دیں گے ـ کہنے کے لئے بہت سے نقطے هیں اور لکهنے کے لئے بہت سے نسخے ـ پر تم یقین کرو که کہنے والے سننے والوں سے خوف زده لکهنے والے پڑهنے والوں سے ہراساں ـ راست گوئی اور حق نگاری همارے لوگوں کو شائد هی کبهی خوش آئی ہو ـ

1 تبصرہ:

میرا پاکستان کہا...

واقعی ایک ایک لفظ اپنے اندر ایک خاص معنی رکھتا ہے۔

Popular Posts