پاک فوج پر حمله
یه فلسفے بکهارنا بهرے پیٹ کے مشغلے هیں ـ غریب بیچاره تو چند دن کی بے روزگاری بهی برداشت نہیں کر سکتا ـ
جس آدمی کی سارے مہینے کی تنخواه انتیس دن کے لئے کافی هو اس کی چند دن کی بے روزگاری اس کو کتنا پیچهے لے جائے گی ؟
بہت مشکل هے آپنی بقاء کی جنگ لڑنا بهی ـ میں نے بہت غریبی دیکهي هے آپنے بچپن میں آپنے گهر میں ـ امیر تومیں ا ب بهی نہیں ہوں ـ بہت ڈر لگتا هے مجهے غریبی سے که کہیں پهر نه آجائے ـ
مسلسل کوشش سے میں اُپری درجے کے غریبوں جیسی زندگی گذارنے جُوگا هي هو سکا هوں که آگر ایک دن بهی کام نه ملے تومیں گر جاؤں ـ
استاد دامن نے لکها تها ـ
پیٹ واسطے باندراں پائی ٹوپی
ەتھ جوڑ سلام گزار دے نيں
پيٹ واسطے حور تے پرى زاداں
جان جن تے بھوت توں واردے نيں
چيت پهاڑ كے بندے نوں كهان جەڑے
رچھ نچدے وچ بازار دے نيں
پنچهى جنگلوں ٹرے نے شەر ولے
دنيا دار پئے چوگ كهلاردے نيں
دولت كسے دى ـ رات نوں جاگ كے تے
چوكيدار پئے هاكراں ماردے نيں
بهار اٹاں دا سرے تے چاء كے تے
بے گهرے پئے محل اساردے نے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بی بی سی نے خبر دی هے که
پاک فوج کے تربیتی مرکز پر ’خودکش‘ حملہ بیالیس فوجی ہلاک
خبر کے لئے یہاں کلک کریں
یارو آپنے هی غموں سے فرصت نہیں هے ـ اور ـ ـ ـ حکمران ملک کو خانه جنگی میں دهکیل رہے هیں ـ
یه مشرف صاحب جو که خود کو برصغیر کی انسانی نسلوں میں سے کہلوانا بهی پسند نہیں کر تے ـ
ان کو انسانوں کے احساسات کا کیا معلوم هو گا ؟ جو خود کو سیّد کہلواتے هیں ـ
کریلا اور نیم چڑها ـ
اعلی نسلی اور جرنل ـ
ملک پر فوج قابض اور فوج پر لوگ حملے کرنے لگیں تو اس كو هي خانه جنگی کہتے هیں ـ
پاکستانی لوگ فوج کی بڑی عزّت کرتے هیں اسی لئے فوج کا وجکه یعنی دبدبه بنا هوا هے ـ اور فوجی جرنیل جو که صرف بڈاوے هیں خود کو طاقتور سمجهنے لگے هیں ـ
بڈاوا کهیتوں میں لگا هوا وه مجسمه ٹائپ چیز هوتی هے جو پرندوں کو ڈرانے کے لئے لگائی جاتي هے ـ
اس چیز سے بڑا ڈر لگتا تها که لوگ فوج کے خلاف نه هوجائیں ـ صرف جرنیلوں کو بُرا کہتے رهیں اور فوج کے سدهرنے کی امید رکهیں ـ مگر فوج کے موٹے دماغوں نے لوگوں کو آپنی هی فوج پر حملے کرنے پر مجبور کردیا هے ـ
آپنی طاقت کے خمار میں ٹُن ان جرنیلوں کو یه بهول گیا هے که مشرقی پاکستان کے پاکستانیوں نے اس فوج کے نوّے ہزار جوانوں کو غازی بنا دیا تها ـ
آج بهر اسی پاک فوج نے پاکستانیوں کو اس بات پر مجبور کر دیا هے که پاک فوج کی عزّت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ـ باشعور لوگوں کی ذمه داری هوتی هے که عام لوگوں آپنی فوج کے خلاف نه هونے دیں اگرچه که فوج آپنے هی ملک پر مہم جوئی کی شوقین هو ـ اندهے کو بهی نظر آرها هو که فوج غلط کر رهی هے پهر بهی اس کا الزام کچھ جرنیلوں پر رکھ دینا اور فوج کے وقار کو برقرار رکهنا ـ
لیکن کوئی بهی کیا کرے جب یه جرنیل خود هی آپنے پاؤن پر کلہاڑیاں مار رہے هیں ـ
مشرف صاحب کے پاکستان کو ہائی جیک کرنے کے بعد کجھ نادیده طاقتوں کی کوشش هے که پاکستانی فوج کے خلاف هو جائیں لیکن ابهی تک لوگ اس حد تک نہیں گئے تهے که فوج پر حملے کرنے لگیں ـ چند خاص واقعات کو چهوڑ کر مثلاَ بلوچستان میں ـ
پاکستان کے قبائلی علاقوں پر فوج کے حملے کے باوجود مولوی فقیر محمد نے پاکستانی فوج کے خلاف ایکشن نه لینے کا اعلان کیا تها ـ
یارو کوئی بنده ان مشرف صاحب کو سمجهاؤ که پاک فوج اتنی طاقتور نہیں ہے جتنی اس کی مشہوری کر دی گئی هے ـ اس ڈهول کا پول کهلنے سے پہلے باز آجاؤ ـپاکستان سے آپنا ناجائز قبضه چهوڑ دو پاکستان پر حملے بند کرو پاکستانیوں کے قتل سے باز آؤ پاکستانیوں کو غائب کروانا بند کرو ـ
بلّی کے بهی سب راستے بند کردیں آنکهوں کو آتی هے ـ
2 تبصرے:
آپ نے کيا ياد کراديا ۔ ليکن نہيں ۔ ميں تو اُستاد دامن کو کبھی نہيں بھول سکتا ۔ جب ميں 1956 سے 1960 تک انجنئرنگ کالج لاہور ميں تھا تو اُستاد دامان کے شعروں کا مجموعہ خريدنے کيلئے خاص طور سے آٹھ ميل دور انارکلی جايا کرتے تھے ۔
رہا خانہ جنگی تو دعا کيجئے ايسا نہ ہو گو دشمن کی چال يہی ہے ۔ ميرے خيال ميں تو مدرسہ اور فوجيوں پر حملہ کروانے والے ايک ہی ہيں ۔ قبائلی امريکہ اور پرويز مشرف کے خلاف ہيں فوج کے خلاف نہيں ۔
ویسے تو مجھے بھی یہ حملہ والی سازش اتحادی ہی کی معلوم ہوتی ہے باقی اللہ جانتا ہے
سنا ہے ایک ساتھی حملہ ٓور کا پکڑا گیا ہے!!! اب انتظار ہے کہ کیا ہوتا ہے!!!
ایک تبصرہ شائع کریں