رسوم كا كتا
ميں كسى اور كى بات نهيں كرتا ـ ميں بات كو اپنے گهر سے شروع كرتا هوں كه آج سے پچيس يا تيس سال پەلے هم كس ليول كے لوگ تهے ـ
بچپن ميں ميرى آنكهـ عموما چرخے كى گهوكر اور پتريوں كى چهن چهن سے كهلتى تهى ـ پترياں جو كه چرخے كے ڈرم ميں كيلوں كے ساتهـ لگي هوتى تهيں اور چرخے كے اەسته هونے اور الٹا گمانے پر چهنكا كرتى تهيں ـ
پنجاب كے پرانے گهروں ميں سامنے ايكـ بڑا كمره اور اس كے پيچهے دو كمرے هوتے تهے ـ اگلے كمرے كو پسار اور پچهلے كمروں كو پچهلے اندر كەا كرتے تهےـ پسار كے سامنے ويهڑے (صحن)ميں ايكـ طرف چلاهنى(باورچى خانه ) اور دوسرى طرف كهرا(ايكـ پكى جگه پاني كے استعمال كےلئے) هوتا تها ـ
اور هر گهر كے ويهڑے ميں ايكـ يا ذياده درخت ضرور هوتے تهےـ
چرخے كى آواز سے اٹهـ كر ميں مسجد جايا كرتا تها كه نماز پڑه كر قرآن كى تعليم لى جائےـ
چرخه ركهنے سے پەلے ميرى دادى جان دوده بلو چكى هوتى تهيں ـ
ميرے مسجد سے آنے تكـ دادى جان چلاهنى ميں چولهے كى سامنے بيٹهيں هوتى تهيں اور سارے چاچے اور دادا جان پيڑهيوں پر بيٹهے پراٹهے كها رهے هوتے تهے ـ ميں كهانا كها كر سكول چلاجاتا تها اور داى جان چاچے يونس كا كهانا لے كر زمينوں پر چلى جاتى تهيں جەاں بهينسوں كے گوبر كو ٹهكانے لگانااپلوں كے سائڈ بدلنا اور اگلے دن كے ايندهن كے لئے ان اپلوں كو لے كر آناكهر پر دوده كو هنگال ڈال كر كڑهنے كے لئے ركهنا شام كے كهانے كے لئے سبزياں تيار كرنا دورى ڈنڈے سے مرچيں پيسنا،پين كرنا(يعنى اناج سے كنكر چننا)اور چهابے اور چنگيريں بنانا ،پوٹون سے سيوياں بنانايه سارے كام گهر كى خواتيں كے هوتے تهے ـ
اس كے علاوه هم نے گهوڑے بهى ركهے هوئے تهےكيونكه چاچے مالك نے ٹانگه بنايا هوا تهاـ
ان گهوڑوں كے لئے دانا دلنا بهى خواتين كا كام هوتا تها ـ جب تكـ هم نے هوش سنهبالى چكى سے آٹا پيسنے اور اوكهلى ميں مونجى چهڑنے جيسے كام مشينوں نے سنبهال لئيے تهے ـ همارے بچپن ميں پيسى هوئى مرچ كا آنا هوا تها جسے خواتين نے بڑي سهولت كەا تها نمكـ كو ڈهيلے كى شكل ميں لسى ميں گهولا جاتا تها پهر نمكـ بهى پسا هوا آنے لگااور دورى ڈنڈا متروكـ هوا ويٹ تهريشر كے آنے سے گندم ميں ونڈ(گندم كے پودے كى گانٹهيں) ختم هو كئے اور پين كرنے كاكام بهى ختم هوا ـ پلاسٹك كے چهابے اور چنگيريں آگئيى اور پٹهے كے چهابے اور چنگير بنانے كا كام بهى ختم هوا مشينى سيوياں اور پهينيوں نے پوٹے كى سيوياں بنانے كى ذمه دارى بهى ختم كى ـ
چهتوں كے لنٹر اور پكے فرشوں نے پوچےكاكام بهى مكا ديا ـ پهر مشينى مدهانى نے دوده بلونے كام بهى اسان كر ديا ـ گيس اور بجلى كے چولهوں نے گوبر كو ٹهكانے لگانے كا پورا ايكـ سيٹ اپ هى ختم كرديا ـ سٹيل ليس سٹيل كے برتنوں اور پريشر ككر نے برتنوں كو ٹوٹنے سے بچانے كى ذمه دارى بهى ختم كردي ـ
صديوں سے پنجاب كى عورتيں يه كام كرتى آرهى تهيں اور يه سارے كام صرف ايكـ يا ڈيڑه دهائى ميں مشينوں نے سنبهال لئيے ـ يه اتنى بڑى تبديلى اتنى اچانكـ ائى كه كسى كو سوچنے كا بهى موقع نهيں ملا كه اس كے معاشرے پر كيا اثرات هوں گے ـ
خواتين كو ميسّر آنے والى اس فرست كو كونسے تعميرى كاموں سے پر كيا جائے كسى نے بهى نهيں سوچا ـ اردو كے بڑے بڑے اور پردهان لكهاريوں ميں سے كسى كى سوچ كىقوّت پرواز نے اس مسئلے گي نهيں چهوا ـ
آگر كوئى كەے كه يورپ ميں بهى تو ايسا هوا هے كه خواتين كے گهريلو كام مشينوں نے سنبهال لئيے هيں تو اس كا جواب هے كه اس كى بجائے خواتين كو فيلكٹريوں ميں كام ديا گيا هے وغيره وغيره ـ
آپ جب پاكستانى خواتين كو فرست ميسر آئى توانهوں نے فيشن اور لباس ميں مقابلے كاكام شروع كر ديا اور اس بات كا پرويپگينڈا كرنے لگيں كه كام كركر كے تهكاوٹ هو جاتى هے ـ
اب فيشن اور لباسوں كى اس نمائش كا بهى كوئي اهتمام هونا چاهيے تها كه كسى طرح آپنى برادرى كى دوسرى خواتين كو بهى ديكهايا جائے اور ان كو جلاپے ميں مبتلا كيا جائے اور ان كو بهى اس مقابلے ميں كهنچا جائے ـ اس كے لئيے پارٹيوں كا انتظام هونا چاهييے تها اور انتظام بهى اس طرح كا كه مرد حضرات پيسا بهى دے ديں اور حساب كتاب بهى نه پوچهيں ـ
شادى بياه كى فضول رسوم كا كتا يەاں گرا هے ـ
كون هے جو اس كو نكالے ؟
اس طرح شادي بياه ميں پرانوں سے موجود چهٹى چهوٹى رسوم كو بڑى كر كے ان ويهلى هو چكى خواتين نے بڑا كر كر كے آج ان رسوم كو يەاں تكـ پەنچاديا هے ـ
1 تبصرہ:
لگتا ہے ہم کہيں آپ کے پڑوس ميں ہي پلے بڑھے ہيں کيونکہ يہ سارے کام جو آپ نے گنواۓ ہيں ہم نے بھي ديکھے ہيں۔
ليکن ياد رہے کہ اب جو تيسري نسل کي جواتين ہيں وہ کام بھي کرنے لگي ہيں اور وہ وقت دور نہيں جب يہ رسم و رواج بھي خود غرضي کي بھينٹ چڑھ جائيں گے کيونکہ جلد ہي خواتين کو معلوم ہونے والا ہے کہ روپيہ کمانا کتنا مشکل ہے اور پھر وہ اتني مشکل سے کمايا ہوا پيسہ دھيان سے خرچ کيا کريں گي۔
ایک تبصرہ شائع کریں