عيد كا چاند
عيد كا چاند
اج ميں نے عيد كا چاند ديكها ـ
اج چار نومبر دوهزار پانچ عيسوى ـ (٤ ـ ١١ ـ ٢٠٠٥) ـ
كے شام پانچ بج كر پچاس منٹ پر ميں فرانس كے شهر شارتر سے گاڑى پر نكل رها تها ـ شارتر كے بڑے چرچ كے ميناركے اوپر پەلے دن كا ەلال نظر آ رها تها ـ اور واضع طور پر يه پەلے دن كا چاند تها ـ
يعنى كه عيد الفطر اج پانچ نومبر كو هے ـ اور هم لوگ دو دن پهلے منا چكے هيں ـ
اس دفعه پچهلے مەينے كا اخرى دنوں كا چاند بهى هر روز نظر اتا رها هے ـ اور اماوس كى ٹهيكـ تين راتوں كے بعد چار نومبر كو چاند نظر آيا هے ـ مگر هم نے اماوس كى ايكـ رات كے بعد عيد منا لى ـ
ميرے ساتهـ وركـ نام كا ايكـ سكهـ كام كرتا هے ـجب ميں نے اسے بتايا كه كل عيد هے اس نے بهى كەا كه اج اماوس كى پەلى رات هے كل تو عيد هو ەى نهيں سكتى ـ
رات جب هم نے چاند ديكها اس وقت بهى وركـ ساتهـ تها ـ وركـ نے تكرار كے ساتهـ كەا كهـ
پاء جى خاور ميں نهيں كيندا سى كه ماس دى تناں راتاں توں پهلاں چن نكل اى نهيں سكدا ـ
ديكهـ ليں ايكـ سكهـ كو چاند كے نكلنے كا پته ەے اور مسلمانوں كے احباب اختيار كو پته نهيں هے ـ
بحر حال دوسروں كا تو پته نهيں ميں تو اج اكيلا هى دو ركعت نماز پڑهوں گا اور رمضان كے دو روزوں كا كفاره بهى ادا كروں گا ـ
ميں نے يه سب لكهـ ديا هے كه سند هے ـ
اللّه جى هم سب كو معاف فرمائيں ـ آمين!ـ
2 تبصرے:
ہمارا اصل پرابلم يہ ہے کہ ہم اکٹھے عيد نہيں مناسکتے۔ چاند کا آگے پيچھا ہونا گوارہ کيا جاسکتا ہے اگر ہم ايک دوسرے کيلۓ درگزر کرنا سيکھ جائيں۔
آجکل فرانس ميں فسادات ہو رہے ان کا حال اگر لکھ سکيں تو لکھيں
واہ رے میرے مولا تیرے رنگ نیارے ۔ کوئی تو الحادی ملک فرانس میں رہتے ہوۓ دین کی باتیں کرتا ہے اور کوئی مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہوۓ دین دشمنی کرتا ہے ۔
آج کل فرانس میں نسلی فسادات زوروں پر ہیں ۔ اس بارے میں آپ کی کیا راۓ ہے ؟
ایک تبصرہ شائع کریں