او ايس ايكس ميں اردو
مكنتوشى كے اپريٹنگ سسٹم اوايس ايكس ميں اردو لكهنے كے لئے طريقه كار ـ
مكنتوشى كے اپريٹنگ سسٹم اوايس ايكس ميں اردو لكهنے كے لئے طريقه كار ـ
مكنتوشى كے اپريٹنگ سسٹم اوايس ايكس ميں اردو لكهنے كے لئے طريقه كار ـ
ليکن اگر اپ ابهى تک كلاسيک استعمال كر رہے ہيں تو ميں خودكو آپ كى مدد كا اهل نهيں پاتا ـ
مگر او ايس ايکس والے اپريٹنگ سسٹم کيليےـ
یه مضمون کا آمد هو سکتا ہے
اوايس ايكس پر مانيٹر پر بائيں طرف اوپر والے كونے ميں سيب كے نشان پر كلک كريں توآپ كو سسٹم پريفرينس (انگریزی میں ) لکھا نظر ائے گى ماؤس كو یہاں لا كر سسٹم پريفرينس كهول ليں ـ
یہاں مختلف ائیكون ہوں گے، آپ يو اين كے جهنڈےوالے ائیکون جس كے نيچے انٹرنيشنل لكها هے اس پر كلک كر كے كهول ليں ـ
انٹرنیشنل کھلنے پر یہاں اپ كو لينگويج ـ فورميٹ ـ اور انپٹ مينيو كے الفاظ لكهے مليں گے ـ
آپ انپٹ مينيو پر كلک كريں يهاں آپ كوكتنے هى ملكوں كے جهنڈے اور ان كے نام لكهے هوئے مليں گےـ
یه جهاں لینگویج لکھا ہے اگر اپ اس کو کلک کرتے هیں تو ؟؟؟
یهاں اپ اپنے کمپیوٹر کے اپریٹنگ سسٹم کی زبان بدل سکتے هیں ،
یهاں لکھی هوئی زبانوں میں سے جس زبان کو اپ ماؤس سے پکڑ کر ایک نمبر کرلیتے هیں اور اپنے کمپوٹر کو ری سٹارٹ کرتے هیں تو اپ کا کمپیوٹر اسی زبان میں هو جائے گا
یعنی که اپ کو ونڈوز کی طرح ہر زبان کا ورژن خریدنے کی ضرورت نهیں هے
دلچس بات یه هے که اگر اپ کے کمپیوٹر کو پندرھ لوگ اپنے اپنے یوزر کے طور پر رجسٹر هو کے استعمال کرتے هیں اور ان پندرھ لوگوں کی زبانیں مختلف هیں تو یه ایک کمپیوٹرپندرھ مختلف زبانوں کا کمپیوٹر بن جائے گا
بہرحال واپس اتے هیں اردو لکھنے کے طریقے کی طرف
ان پٹ مینیو پر کلک کرنے سے جو سامنے اتا ہے
يه ان ملكوں كى زبانيں هيں جن کے جھنڈے اپ کے سامنے هیں ـ
لیکن یہاں اردو کا کی بورڈ نهیں هے، یه اپ کو خود انسٹال کرنا هو گا، جو که اس مضمن میں اگے اپکو مل جائے گا که کیسے ڈاؤون لوڈ کرنا ہے اور انسٹال کرنا ہے
اگر کوئی اصاف کام نهیں کرنا چاہتے تو پھر اپ سسٹم میں موجود عرب قوے ریٹی سے کام چلا سکتے هیں
لیکن عربی کے کچھ حروف کا یونی کوڈ بمبر اردو کے حروف سے مختلف ہے حالاں که حروف ایک هی هیں جیسے که چھوٹی ی اور کتے والا ک وغیرھ
آپ ان ميں سےعرب قوےريٹى ٹک مارک كر ليں اور سسٹم پريفرينس كو بند كر ليں اب اپ كى
سكرين يعنى مانيٹر كے دائيں اوپرى كونے ميں ڈيجيٹل گهڑى كے پاس جهنڈے كے نشان پر كلک كريں ـ
بعض اوقات یه کی بورڈ ایکٹو نظر نہیں اتے ، اس کی وچه یه هوتی ہے که جہاں اپ اسوقت موجود هیں یعنی که جس ایپلیکشن میں اپ هیں یهاں یونی کوڈ سپورٹ نہیں کرتا هے
اس لیے
اگر عرب قوےريٹى ايكٹو نہيں هے تو پہلے ٹكسٹ ايڈيٹ كهول ليں اور دوباره جهنڈے والے نشان پر کلک کر کے عرب قورييٹی سليکٹ کر ليں اب يه ايکٹو ہو گی ، کیونکه ٹکسٹ ایڈیٹ ميں سارے هی یونی کوڈ رسم الخطوط کام کرتے هیں ـ اب اپ ٹكسٹ ايڈيٹ ميں اردو لكهـ سكتے ہيں ـ
اگر اپ كو كى بورڈ كى سمجهـ نه لگےکه کون سا حرف کس کی پر ہے ، تو اپ پهر دائيں اوپرى كونے سےجهنڈے پر كلک كر كے شو كى بورڈ ويوار سلیكٹ كر ليں اس طرح كى بورڈ كى ايک تصوير آپ كے سامنے آجائے گى آپ اسے ديكهـ كر حروف كى پوزيشن كا اندازه كر سكتے هيں ـ مكينٹوشى او ايس ايكس ميں آپ فائلز اور فولڈر كے نام بهى اردو ميں لكهـ سكتے هيں ـ آئى ٹيون ميں گانوں كے نام بهى لكهـ سكتے هيں ـ اور فائنڈر ميں آپ اردو نام والى فائلوں اور فولڈرز كو تلاش اور اس كى ارينجمينٹ كر سكتے هيں ـ اور اوايس ايكس ميں يه سب اردو تک هى محدود نہيں آپ گورو مكهى گجراتى ديوانگرى پشتو اور افغان دری اور كتنى هى زبانيں بغير كسى ايكسٹرا انسٹاليشن كے لكھ پڑه سكتے هيں ـ
مذيد معلومات
اردو انسايکلوپيڈيا پر لکهنے والےحيدر صاحب کي ايک تحرير سے مجهے احساس ہوا که يونی کوڈ ميں عربی کی چهوٹی ی اور اردو کی چهوٹی ی کا کوڈ نمبر مختلف ہےـ
اسي طرح اور بهی کچهـ کوڈ مختلف ہو سکتے ہيں ـ
ميں اب تک عرب قوريٹی میں لکهتا رہا ہوں اس ليے ميری تحارير ميں ڈبے بن جاتے تهےـ
اب اگر اپ چاہيں تو اردو کی بورڈ بهی انسٹال کر سکتے ہيں ـ
نيچے ديے گيے لنک سے اپ اردو فونيٹک کی بورڈ اور دوسرا اردو پی سی کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہيں `ـ
ڈاؤنلوڈ کا طريقه
مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے زیپ فائیل ڈاؤن لوڈ کرلیں
مختلف اردو کی بورڈبرائے ایپل کمپیوٹر
اس زپ فائل کو ڈاؤن لوڈ کے بعد ڈبل کلک کریں تو یه گھل ایک فولڈر بن جائے گا جس کا نام کی بورڈ هو گا
اپ اس فولڈر سے صرف فائیلیں لے لیں
کاپی پیسٹ کرکے یا پھر ماؤس سے پکڑ کر ، کی بورڈ لے اؤٹ والے فولڈر میں رکھ لیں
یه فائلیں کی بورڈ لے اوؤٹ کے فامیٹ میں هیں ، اگر اس فارمیٹ کے بعد یا پہلے کوئی اور فامیٹ لگ
کیا هو تو اس کو ہٹا دیں، صرف کی بورڈ کا فارمیٹ هی کام کرتا هےـ
فائلوں کو کی بورڈ لے اؤٹ والے فولڈر میں رکھنے کا طریقہ
اس کے بعد اپنے کمپيوٹر کي فاينڈر ونڈو کهول ليں ـ
اپنے کمپيوٹر کی ہارڈ ڈسک کهول کر لايبريری فولڈر کهوليں لايبريری فولڈر ميں سے کی بورڈ لے اؤٹ کهوليں ـ
یه کچھ اس طرح بنتا هے
Macintosh HD/Library/Keyborard Layouts/
اس فولڈر میں پہلے سے کچھ بھی موجود نهیں هو گا
اگراپ نے کچھ خود سے انسٹال نهیں کیا هوا هے تو
آپ نے جو کی بورڈز ڈاؤن لوڈ کيے هيں ان کو اس فولڈر ، کی بورڈ لے آؤٹ ميں رکھ ليں ـ
کاپی پیسٹ کرکے یا پھر ماؤس سے پکڑ کر ، کی بورڈ لے اؤٹ والے فولڈر میں رکھ لیں
اس کے بعد آپنے کمپيوٹر کو ری سٹارٹ کر ليں ـ
کمپیوٹر ری سٹارٹ کے بعد
اب یه کی بورڈز سسٹم پريفرينس کے انٹرنيشنل ميں پہنچ چکے هيں ـ
اب آپ اُپر ديے گيے طريقه کار کے مطابق جس طرح عرب قوريٹی سليکٹ کی تهی اسی طرح اردو کی بورڈ سليکٹ کر سکتے هيں ـ
8 تبصرے:
شکریہ خاور
صا حب، ليكن يه اردو نحين عربي هوّي
I will ask a programmer friend if he can work from the Ubuntu instructions to do a port of the CRULP instructions.
The other option is to pick Persian (there are two options in OS X)--that will also give you the چ, which Arabic does not have.
لیکن یار۔۔۔
یہ زبانِ عربی ہے، زبانِ اردو نہیں۔
You might want to download this font too: http://en.wikipedia.org/wiki/Nastaliq_Navees
Thank you
AmzadHussainaha@gmail.com
उर्दू
ایک تبصرہ شائع کریں