منگل، 8 ستمبر، 2009

زوال کے اسباب

بڑی پرانی ایک کہانی ہے که کسی گاؤں میں ھاتھی آیا ، اور سب لوگ اس کو دیکھنے کے لیے گئے که اس گاؤں میں کچھ نابینا لوگ بھی رەتے تھے ، انهوں نے سوچا که هم بھی دیکھنے چلتے هیں ـ
انکھوں والن کے دکھنے اور نابینا کے دیکھنے میں دیکھنے اور چھنے کا فرق هوتا ہے
تو جی واپس آ کر باتیں کر رهے تھے که جی بڑا نام سنا تھا ھاتھی کا مجھے تو یه ستون جیسا هی لگا ، اس نابینا نے کہا جس کا ھاتھ کهیں اگلی ٹانگ پر پڑ گیا تھاـ
اوے نهیں اوئے ھاتھی تو چھاج کی طرح کا تھا ، جس ھاتھ کان پر پڑ گیا تھا
ایک نے ھاتھی کو دیوار کو طرح کا کہا که اس ھاتھ پیٹ پر هی پھسلتا رھا تھا ـ
آپنا بھی حال ان نابیناؤں کی طرح کا هی ہے که پاکستان گے حالات پر باتیں لکھتے هیں کرتے هیں پیالیوں ميں طوفان اٹھاتے هیں ـ
بندے کو کچھ ناں کچھ کرنا تو هوتا ہے ناں جی ـ
تو جن کے اباجی زیادھ سخت هوتے هیں ـ کھیلو نهیں !ــ باھر نهیں جاؤ!ـ دوست نهیں بناؤ وغیرھ وغیرھ
ان باپوں کے بچے پھر اسانی سے اور چھپ کر انجوائے کرنے کام ڈھونڈ لیتے هیں ـ
کھوٹھے پر چڑھ کر آنکھ مٹکا ، داء لگ جائے تو شجر ممنوعه بھی چکھ لیتے هیں بلکه چکھتے هی چلے جاتے هيں
اور جب بات باخر نکلے تو اباجی لوگ کهتے هیں میں نے تربیت میں تو کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی ! پته نهیں یه کیا هو گیا ـ
جن ملکوں میں سیکس فری هے ان ملکوں ميں سیانے باب بچوں کو کھیلوں میں ڈال دیتےهیں ـ
پرانے زمانے میں همارے بھی ایسا هی هوا کرتا تھا
اب جی بچه چاھے گلی ڈنڈا کھیلے که باندر کلا ، کرکٹ کھیلے یا کھدو ٹلا ، یا ھاکی ، منڈے کا مقابل پڑ گیا اپنے هم عمروں سے ، اب کبھی جیتے گا کبھی هارے گا ، کبھی مار کھائے گا کبھی مارے گا ، کچھ دوست بنیں گے کچھ رقابت بازیاں بھی هوں گی لیکن میری نظر میں ایک صحت مند مقابلے کی فضا بن جائے گی جو زمانے میں چلنے کے لیے ساز گار عادات بنائے گی ـ
اج کل تعلیم کی فروخت پاکستان کا سب سے بہترین کاروبار ہے ، اور پڑھے لکھے اباجی لوگ تعلیم خرید رهے هیں اپنے هونہاروں کے لیے ، اور محفلوں میں روتے هیں جی که تعلیم تو ہے جی سکول ميں لیکن تربیت نهیں هے ـ
او جی تربیت فروخت کرنے کا آئیڈیا ابھی پاکستان ميں آا هی نهیں هے ناں جی !ـ
اب جیسے جیسے ماحول تیار هوتا ہے شائد تربیت کی فروخت کے بھی سنٹر کھل جائیں گے لیکن ابھی باجی لوگوں کو معلوم هی نهیں هے که تربیت نام کس چڑیا کا ہے
یه چڑیا کھاتی کیا هے پیتی کیا هے
بس جی کوئی امریکی ، برطانوی یا اور کسی باھر کے ملک کا بندھ آئڈیا دے تو معلوم هو گا ناں جی ورنه دیسی بندھ تو کتنی بھی عقل کی بات کرے اس بات تو لگتی هی زھر ہے ـ
میرے خیال ميں تربیت کے لیے سپورٹس ضروری هیں ـ کھیل جن مں سانس پھولے ، پسینه آئے ، تھکاوٹ هو ، یعنی که سخت جسمانی محنت والی کھیلیں ،
لیکن جی پاکستان ميں ایک محاورھ بولا جاتا ہے که
اگر رب دے تو فارغ بیٹھ کر کھائیں ـ
اور اسی لیے گھر گو ایک بندے کو گدھے کی طرح کام کے لیے باھر کے ملک بھج دیتے هیں اور پھر
ویہلے بیٹھ کر کھاتے هیں ـ
پاکستان کے زوال کی بہت سی وجوھ ميں سے ایک بہت بڑی وجه کھیلوں سے دوری ہے
اور هو سکتا ہے که میرا یه تجزیه اندھے کے ھاتھی والا تجزیه هو ـ
هماری پرائمری کی سکول کی عمر میں پچھلے پہر گاؤں کے سبھی جوان کچھ ناں کچھ کھیل رهے هوتے تھے
والی بال ، گلی ڈنڈا ،باڈی ،
اور اج کیا هو رها هے ؟؟
کرنے کو کچھ نهیں ہے اس لیے موبائیل پر کچھ کچھ هو رها هے
آگر اپ بھی نادان اباجی هیں تو آپ کے بچے بھی کچھ کچھ کھیل رهے هیں
کیا آپ کو معلوم ہے ؟؟
نهیں ناں جی کیوں که اپ کی اولاد تو ایسا کر هی نهیں سکتی !ـ خراب کام تو دوسروں کی اولادیں کرتی هیں ناں جی ، اور تربیت کی کمی بھی دوسروں کی اولاد کو هے اپ تو جی بڑے سپر اباجی هیں ، اپ کی اولاد جب کوئی " چن چڑھائے" گی تو آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے ـ
جب همارے پاس کھلونے خریدنے کے لیے پیسے نهیں هوتے تھے هم لوگ درختوں کی شاخوں سے ٹلے (کھونڈی) بنا کر ھاکی کے کھلاڑی پیدا کیا کرتے تھے
اور اب ؟؟

3 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

سو فیصد آپ نے درست فرمایا۔ کھیل شخصیت کی تکمیل کیلیے بہت ضروری ہیں اور صحت ہے تو دماغ بھی درست ہےاور کام بھی کرے گا۔

ابوشامل کہا...

بہت اہم موضوع پر بہت ہی اچھی تحریر لکھی ہے۔ ذاتی حیثیت میں اتنا ہی کہوں گا کہ اخلاقی زوال کا اہم سبب والدین کی تربیت میں کمزوری ہے۔ بے جا سختی انہیں والدین سے مزید دور کر دیتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ والدین بچوں کے دوست ہوں۔
آپ نے کھیلوں کی اہمیت کو بہت اچھے انداز میں بیان کیا ہے۔ اس میں ایک جانب جہاں سہولیات کی کمی کے مسائل بھی ہیں وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ کھیل غیر اسلامی ہیں۔ اب تو کرکٹرز نے تبلیغی جماعت بھر کر اس رحجان کو کچھ کم کیا ہے ورنہ پہلے ہمیں یاد ہے کہ سب کھیل "غیر اسلامی" ہوا کرتے تھے اور ہم ہر وقت اس "کفر" کے مرتکب ہوتے تھے۔

Yasir کہا...

آپکا بلاگ پڑھنا کچھ مشکل ہے، خط بھ اردو والا نہیں اور تھیم بھ
اتنی ساری اردو تھیمز دستیاب ہیں، کیوں نہیں انسٹال کر لیتے کوءی ایک

Popular Posts