ہفتہ، 13 دسمبر، 2008

اج کی بات

موسم بھی ٹھنڈا هوتا جارها هے اور کاروبار بھی
ڈالر کی مندی نے جاپان میں هم پاکستانیوں کے کاروبار کو بہت متاثر کیا ہے
جی اج کا ریٹ تھا آٹھاسی ین کا ایک ڈالرـ
اگر کسی کا ایک ٹرک افریقه میں دس هزار ڈالر کا بکتا ہے تو چار مہینے پہلے اس کو بارژ لاکھ ین مل جاتے تھے جاپان میں
اور اب هی دس هزار ڈالر والے کے پیسے جب جاپان اتے هیں تو ان کے بنتے هیں آٹھ لاکھ اسی هزار ین ـ
کچھ لوگوں بڑا شوق ہے جی امریکه کو اجڑتے دیکھنے کا ـ
امریکی اس کو ان لوگوں کا حسد کہتے هیں ـ
میں بھی اس بات میں '' کسی حد '' تک امریکیوں سے متفق هوں ـ
سارا نئیں !!ـ
اب کر لو جی باتاں ـ
ساری دنیا کے کاروباروں پر مندی چھائی هوئی ہے ـ
کیونکه امریکه کی اکنامک پر مندی چھائی ہے
امریکه دنیا کی ضرورت بن چکا ہے امریکه کا نقصان صرف امریکه کا نقصان نہیں هوتا بلکه بہت سے ملکوں کا لوگوں کا نقصان بن جاتا ہے ـ
پچھلي دنو ں جب امریکه کے کار میکر تین بڑوں کے کاروبار کے بحران کا سنا تو سوچا که شائید هم کاریں بنانے والے جاپان میں رهتے هیں اس لیے هو سکتا ہے که جاپان کی کاروں کی صعنت ک لیے یه اچھا هو
مگر جی جب سیانے لوکاں سے بات کی تو انہوں نے بتایا که امریکه کی موبائیل انڈسٹری کے لیے پرزے سارے جاپان سے جاتے هیں
اس لیے اس بحران کا جاپان کو بھی نقصان هو گا
اور ایسا هی هوا که جی جاپان کی بڑی بڑی کمپنیاں اپنے ورکرں کو کام سے نکال رهی هیں ـ
سونی الیکٹرونس اور ٹیوٹا والوں نے هزاروں لوگوں کو کام سے نکال دیا ہے
سال کے اخری مہینے میں جب بونس ملنے کی امید هوتی هے
کام سے جواب مل گیا ہے
ناں بونس اور ناں هی اگلے مہینے سے تنخواھ ـ
اللّه هم مزدوروں کے حال پر رحم فرمائے !!ـ
پاکستان گو حالات پر بندھ کیا کہے ؟
که هر چیز هی کجیوں سے بھری پڑی ہے
کسی بھی بات کا هم اور ممالک سو موازنه هی نہیں کرسکتے
که موازنه کرنے کے لیے بھی کچھ ناں کجھ تو هونا چاهیے
یہان هے هی کچھ نہیں
بھانڈ جگتیں کر رهے تھے کسی کی شادی کی تقریب میں
ایک کہتا ہے جی
اب تو جی اپنی هی حکومت ہے
سارے حکمران اپنے میں سے لگتے هیں
دوسرا کہتا ہے
اؤے وه کیسے ؟؟
ہم اس شادی میں بھیک مانگنے آئے هوئے هیں اور جی همارے صدر صاحب امریکه مانگنے گئے هوئے هیں ـ

سارے ای منگتے!ـ
ساری قوم کو انڈیا سے جنگ کرنے کا شوق چڑھا هوا ہے جی !!ـ
کسی گاؤں ميں لڑائی هو جائے تو جی گوجرانواله کے ہسپتال اس لڑائی کے زخمیوں کو سنبھالنے کی سکت نہیں رکھتے
تو جی جنگ جیسی ایمرجنسی کو کیسے سنبھالیں کے ؟؟
بڑا فخر ہے جی میری قوم کو اپنی '' پاک فوج '' پر لیکن یه فوج تو کسی زلزلے کی مدد کے لیے بھی تین دن میں پہنچتی ہے
محاذ پر تو جی ''اگلے '' بھی گولیاں چلا رہے هوتے هیں ـ

4 تبصرے:

گمنام کہا...

ہماری بھی یہی دعا ہے جی کہ لوگوں کو آپ کی بات سمجھ آجائے۔ امریکہ کی تباہی کے منصوبے بنانے کے بجائے اپنی آبادی پر توجہ دینا شروع کردیں تو جھگڑا ہی مکھ جائے گا۔

میرا پاکستان کہا...

حوصلہ رکھیں بڑا ہاتھی سب سے آخر میں مرے گا اسلیے امریکہ کی تباہی کا سوچنے والے پہلے ہی دنیا سے کوچ کر جائیں گے۔
ہم بھی آٹو انڈسٹری سے وابسطہ ہیں اور ہم بھی اس کی تنزلی کی شدت محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ امریکہ اپنی آٹو انڈسٹری کو تباہ ہونے دے گا۔ چند ماہ کی بات ہے حالات پھر معمول پر آ جائیں گے۔
اس وقت اچھا موقع ہے ین کو ڈالروں میں بدلنے کا تا کہ جب ڈالر مضبوط ہو تو پھر اسے ین میں بدل کر منافع کمایا جائے۔ کیونکہ ین اپنی تاریخ میں کبھی اتنا مضبوط نہیں ہوا جتنا اب ہے۔

گمنام کہا...

آج کی تازی خبر یہ ہے کہ امریکہ نے اپنی ااٹو موبایل انڈسٹری کے لیے 14 ارب ڈالر کے بیل ااﷺٹ پلان کی منطوری دی ہے
اور جی بڑی بات کر دی ااپ نے قوم کی فوج سے محبت کا ذکر کر کے
اب تو وہ حال ہے کہ قوم کہتی ہے جنگ ہو
ااگے سے دشمن مارے اور پیچھے سے ہم

گمنام کہا...

السلام علیکم
آپ کو یہاں ٹیگ کیا ہے۔ آپ کی پوسٹ کا انتظار رہے گا۔

Popular Posts