مانےکی نےکو
جاپانی رسومات سے آگاہی کے سلسلے کی ایک تحریر ،۔
مانے کی نیکو ،جاپان میں اپ نے دوکانوں گھروں سٹوروں پر شراب خانوں پر ایک بلی کا مجسمہ پڑا دیکھا ہو گا ؟
اس کو “مانے کی نیکو” کہتے ہیں ،۔
جاپانی کلچر میں اس مجسمے کو خوش قسمتی کو مدعو کرنے والی بلی کے طور پر جانا جاتا ہے ،۔
بلی نے ایک ہاتھ اٹھایا ہوا ہوتا ہے ،۔
کہیں پہ دایاں اور کہیں پہ بایاں پنجا اٹھائے ہوئے کاؤنٹر پر شیلف پر بیٹی نظر آتی ہے ،۔
بہت کم یہ ہوتا ہے کہ بلی نے دونوں پنجے اٹھائے ہوتے ہیں اور خوشی سے اچھلنے والی کیفیت میں ہوتی ہے ،۔
بائیں پنجے کو اٹھائے ہوئی بلی کے مجسمے کاروباری جگہوں پر رکھے جاتے ہیں اور دائیں پنجے کو اٹھائے ہوئے گھروں پر رکھے جاتے ہیں ،۔
لیکن یہ کوئی فارمولا نہیں ہے ،۔ کہیں کہیں اس اصول کے خلاف بھی دیکھا جا سکتا ہے ،۔
جاپانی لوگوں کا یقین ہے کہ بلی سُکھوں کو خوشیوں کو اشارے سے بلا رہی ہے ، جیساکہ کہیں آپ کو کئی جگہوں پر بلی اپنا پنجا اٹھائے موٹر کی طاقت سے پنجہ ہلاتی ہوئی بھی نظر آتی ہے م،۔
بلی نے جھولی میں سونے کی اشرفی سنبھالی ہوئی ہوتی ہے ،۔
جاپان میں جیت کی خوشی میں یا کہ زندہ باد کے کے لئے دونوں بازو اٹھائے جاتے ہیں ، دونوں پنجے اٹھائے ہوئی مانے کی نےکو جیت کی نشاندہی کر رہی ہوتی ہے ،۔
لاٹری کے ٹکٹ بیچنے والے سٹالوں کے باہر برقی طاقت سے پنجہ ہلاتی ہوئی بلی آپ کو ضرور نظر آتی ہے ،۔
بلی کا اٹھا ہوا پنجا عام طور پر بلی کے کان تک ہوتا ہے
لیکن کچھ لوگ خاص آڈر پر کان سے اوپر اٹھے ہوئے پنجے والی بلی بھی رکھتے ہیں ،۔
اس کے پیچھے یہ سوچ ہوتی ہے کہ بلی ہاتھ لمبا کر کر کے خوشیوں کو بلا رہی ہے ،۔
جاپان میں اس بلی کو خوش قسمتی کی چینی بلی بھی کہا جاتا ہے ۔ جاپان میں یہ بلی چین کے راستے ایدو دور میں داخل ہوئی تھی ایدو کا دور سترویں صدی کے زمانے کو کہا جاتا ہے ،۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں