ہفتہ، 14 اپریل، 2018

گزرے کل کی بات


جاپان میں ایسا ہوتا تو کم ہی ہے کہ کوئی بندہ اپ سے ہاتھا پائی شروع کردے ،۔
گزرے کل کی بات ہے ،اپنے ایک جاپانی دوست کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے ، دوست کی گاڑی  تھی ،۔
ہم دونوں پینڈو توچیگی کین کے بڑے شہر میں جا رہے تھے کہ ایک جگہ ہماری غلطی سے حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا ، پچھلی گاڑی والے نے ہارن بجا بجا کر غصے کا اظہار کیا ، ہارن کی تکرار سے میرے دوست نے گاڑی کو سائیڈ پر لگا کر زبانی معافی مانگنے کے لئے باہر نکلا تو ؟
پچھلے گاڑی والا جوان  جوکہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تھا ، وہ بھی گاڑی کھڑی کر کے باہر نکل آیا ، وہ بڑے غصے میں تھا ، گالیاں دے رہا تھا ،۔
میرا دوست ندامت کا اظہار کر رہا تھا  لیکن پچھلی گاڑی والے نے آ کر اس کے سینے پر دوہتھڑ مارا ،۔
جس پر میرا دوست پوچھتا ہے ،۔
لڑائی چاہتے ہو؟
ہاں لڑائی چاہتا ہوں  کہہ کر اس نے دوسرا دوہتھڑ مارا ،۔
تو میرا دوست جو کہ کراٹے میں بلیک بیلٹ چار دان ہے ،۔
اور مسلسل ورزش بھی کرنا ہے ،۔
پچھلی گاڑی والے غصہ ور کو کہتا ہے اچھا ایک منٹ !!،۔
اور اپنی گاڑی کی ڈگی کھول کر اس میں سے  پچاس کلو وزنی “ سینڈ بیگ “ کو کھلونے کی طرح اچھال کر باہر نکالتا ہے اور سینڈ بیگ کو دو کک مار کر کہتا ہے ،۔
چھڈو یار آپکو بھی جو غصہ ہے اس بیگ کو دو چار لگا کر نکال لو !!،۔
بیگ کو لگنے والی ککوں کی ساؤنڈ سے اس کا غصہ پہلے ہی رفو ہو چکا تھا ،۔
لڑائی ختم کرنے کی آفر سن کر اس نے بھی  دو مکے زور زور سے سینڈ بیگ کو لگائے اور گاڑی میں جا بیٹھا ، اس کی گرل فرینڈ اور میرا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا  تھا ،۔

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts