جمعہ، 16 دسمبر، 2011

ترقی کی کوشش

کاروبار کو کچھ وسعت دینے کا پروگرام ہے
جاپان سے گاڑیوں کے پرانے پرزه جات کو یو اے ای المعروف دبئی کو ایکسپورٹ کرنے کا پروگرام پکا هو چکا هے
اس مہینے کی آٹھائیس تاریخ کو مجھے سکریپ یارڈ کا اجازت نامه ملے ایک سال هو جائے گا
اگر چه که کٹائی کا کام تقریباً ایک مهینه بعد هی شروع هو سکا تھا

یهان جاپان سے پرانے انجن اور گاڑیوں کے دوسرے پرزه جات دبئی کے نام پر شارجه ایکسپورٹ کیے جاتے هیں
اب تک میں جو کام کرتا تخا وه کچھ اس طرح تھا که گاڑی کاٹ کر رکھ دیتے تھے
اور ایکسپورٹ کرنے والے لوگ آ کر اس کے پرزه جات خرید کر لے جاتے تھے
لیکن اس مين ایک قباحت یه نظر آئی که بهت سا مال ڈیڈ سٹاک نما بن جاتا تھا
اور کچھ مال خریدنے کے لیے انے والے ایکسپوٹر مجھ سے سیانے تھے
اور هینڈ کر جاتے تھے
مثلاً ایک خان صاحب هیں جو که صرف چھوٹی چیزوں کی ایکسپورٹ کرتے هیں
هارن ، بریک سلینڈر، ریڈی ایٹر ، جیک پانے ، سی ڈی ٹیپ پلئر وغیره
لیکن جب بھی آئیں کے کهیں گے که انجن خریدنے کے لیے آیا هوں
ون کے زیڈ کا انجن هے ؟
جی وهاں پڑے هیں دو عدد!!ـ
اور ٹو ایل کا انجن؟؟
وه پڑا هے ایک عدد !!ـ
یه تو ٹربو والا هے
مجھے نان ٹربو چاهیے
ایک ٹرک کھڑا هے هائی ایس کا اس ميں هے نکال دوں ؟؟
اس مکالمے کے بعد خان صاحب قیمت وه بتائیں گے که
بندے کی پتلاں هی گرم هو جائیں ـ
اس لیے سودا تو هونے سے رها
اس لیے خان صاحب فرمائیں گےـ
جی اب کے پاس آئے هیں تو اب خالی هاتھ کیا جانا ، کچھ هارن وغیره هی دے دو !!ـ
لیکن هارن زیاده هوتے نهیں هیں که سبھی گاہک مانگتے هیں اس لیے میں کهتا هوں که
یه دو یاتین هی پڑے هیں لے لیں !!ـ
کتنے پیسے دوں ؟؟ خان صاحب سوال کرتے هیں ـ
لے جاؤ خان صاحب ، اب ان کا لیں آپ سے ـ
اور یهی سننا چاهتے هیں خان صاحب ، اور هارن لے کر چلتے بنتے هیں
اور ان کا شکوه که چھوٹے کارباری هو جی خاور صاحب ، اپ کے پاس همارے مطلوبه انجن هوتے هی نهیں هیں
تو جی
اس لیے
اب میں خود ایکسپورٹ کروں گا
کنٹینر کھڑا کرکے لوڈنگ کرنے کی جگه امید هے که دو دن تک تیار هو جائے گی ـ
لوڈ کرنے کی فورک لفٹ بھی دو تین دن میں لے آئیں گے
اس وقت جو فورک لفٹ استعمال کر رها هوں ان ميں ایک تین ٹن کی هے اور اور ایک چار ٹن کی لیکن هر دو میں مسئله هے که کنٹینر کی اندرونی اونچائی سے اونچی هیں اس لیے کنٹینر ميں داخل نهیں هو سکتیں
کنٹینر کے لیے مخصوص فورک لفٹ کا انتظام کیا هے که یه لفٹ ایک مخصوص جیک کے ذریعے چیز کو تو اٹھاتی هے لیکن کنٹینر میں داخل هو سکتی هے ـ
لوڈنگ ، کاغـذی کاروایاں اور پانی میں سفر کے بعد یه کنٹنر دبی پہنچنے کے لیے کتنا وقت لیتا هے
اس سے قطع نظر میں جنوری کے تیسرے یا چوتھے هفتے دبئی کا سفر کروں گا
وهاں شارجه میں اپنے جاننے والوں کا یارڈ ہے جس ميں کنٹینر کھول کر فروخت کیا جائے گا!ـ
اب میں یه چاهتا هوں که دبئی میں کچھ سلام دعا والے بندے مل جائیں
که جس سے معلومات مل سکیں
کچھ کا ایڈریس میں لے کر جاؤں گا اور کچھ لوگوں سے مل کر معلومات لیں کے
اگر اب کے کوئی جانے والے دبئی مین سکریپ کا کام کرتے هیں تو ان کا خاور کو بتائیں ـ
یا اگر کوئی اردو کا بلاک لکھنے والا دبئی شارجه میں رهتا هے تو ان سےملاقات کر کے بڑی هی خوشی هو گی
جیسے هی هوٹل کا کنفرم هوتا هے
ميں بلاگ پر پوسٹ کردوں گا
لیکن اکر اپ آپنا فون نمبر دے دیں تو اسانی رهے گی
بس ڈر هے تو اس بات کا که دبئی ميں بڑے بڑے سیانے لوگ هیں
اور میں سدا کا ساده دل ، کهیں کوئی هینڈ ناں کر جائے
که ابھی تو مالی حالت بھی صحیع نهیں هےـ

6 تبصرے:

وسیم بیگ کہا...

سلام خاور بھائی الله آپ کے کاروبار میں برکت ڈالے آمین جی

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

اللہ بڑا بادشاہ ہے جی

انشا اللہ آپ کو اللہ میاں کامیاب کریں گے۔
شہد کی مکھی بڑی معصوم سی ہوتی ہے۔۔
نا فراڈ کا سوچتی ہے اور نا ہی فضولیات کا۔
بس اپنی دھن میں مگن رہتی ہے۔
باغ کے پھولوں پر رنگ برنگی مکھیاں آتی ہیں۔
لیکن شہد تو شہد کی مکھی کو ہی ملتا ہے جی۔
دوسری مکھیاں بھی اپنے اپنے مقصد میں کامیاب ہو ہی جاتی ہیں۔

اس لئے جناب اللہ بڑا باد شاہ ہے۔

افتخار اجمل بھوپال کہا...

اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی محنت کا پھل ضرور ديتا ہے ۔ ملاحظہ فرمايئے سورت 53 ۔ النّجم ۔ آیت ۔ 39 ۔ وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَی ۔ترجمہ ۔ اور یہ کہ ہر انسان کیلئے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی

عمران اقبال کہا...

خاور صاحب۔۔۔ جب بھی شارجہ یا دبئی آئیں تو مجھ سے ضرور ملاقات کریں۔۔۔ کچھ گاڑیوں کے کاروبار کرنے والوں کو میں اور میرے والد صاحب بھی جانتے ہیں۔۔۔ انشاءاللہ کوشش کریں گے کہ آپ کو جتنی معلومات چاہیے، آرام سے اور ایمانداری سے مل جائیں۔۔۔ آپ سے مل کر یقینا خوشی ہوگی۔۔۔ اگر چاہیں تو میں اپنا فون نمبر آپ کو ای میل کر دوں گا۔۔۔ لیکن اس کے لیے مجھے آپ کے ای میل ایڈریس کی ضرورت ہوگی۔۔۔

خاور کھوکھر کہا...

جی سر جی میرا میل ایڈریس هے
ای ایل ایل ایچ اے (ایٹ) یاهو ڈاٹ کوم
انگریزی مین اس لیے نهیں لکھا که پھر جنک میل کی بھر مار هو جاتی هے
خاور

افتخار اجمل بھوپال کہا...

جناب اس سٹيشن ماسٹرنی سے مکمل تعارف کروايئے

http://tehreemtariq.wordpress.com/2011/12/17/%D8%A7%D8%B3%D9%B9%DB%8C%D8%B4%D9%86-%D9%85%D8%A7%D8%B3%D9%B9%D8%B1%D9%86%DB%8C/#comment-803

Popular Posts