ہفتہ، 17 اپریل، 2010

عشق محبت

مرزا صاحباں کی کہانی میں مرزا جب صاحباں کو نکال کرلے جاتا ہے اپنی فراری پر ، فراری میں نے اس لیے لکھا ہے که اس گھوڑی کو دمھدر داس شاعر کچھ اس طرح طرح لکھتا ہے که اس کی سپیڈ سے فراری بھی کیا مقابله کرئے گی
تو پرانےزمانے میں ابھی ابادی کم هی تھی جنگل میں ایک جگه بیری کے جھنڈ کو دیکھ کر جو خیمے کی طرح سے بن گیا هوا تھا صاحباں کو کہنے لگا اؤ شجر ممنوعه چکھیں ، صاحبان نے بہت کها که ادم هوا کی طرح برہنگی کی شرمندگی سے پہلے میرے بھائی آگئے ناں تو مارے جاؤ گے
لیکن جی بقول شخصے مرزے کو پانی سر تک چڑھا هواتھا اس لیے اس نے اپنی هی کی اور وھ کام کیا که جس کے بعد تھکاوٹ سی هو جاتی ہے ، بس جی پھر وھ پہنچ گئے ، بہت ھاڑے لکھے هیں جی مرزے کے باپ کے اور بہت لکھا ہے جی شاعروں نے که کیسے منع کیا تھا صاحباں نے مرزے ٹھنڈا کرکے کھانے کے لیے
لیکن جی عشق دی هو گئی اخیر
لیکن جی مرزا صرف بڑبولاتھا که شاعروں نے اسکی ڈالی هوئی واردات کو عشق کی اخیر بناڈالا باقی کے عاشق بڑے میسنے تھے جی
رانجھا بیلے میں چوری کھاتا تھا اور بہت سی سہلیوں والی ہیر چوری لے کر اکیلی هی جاتی تھی ، کسی اور سہیلی کی چوری کھا لیتا تو مسئله بن جانا تھا جی ، پیسے هوتے تو کسی مولوی سے چندھ دے کر فتوھ لے بھی لیتا تو ہیر نے چوری کھان نئیں سی دینی جی کسے هور دی چوری، بس جی کیدو کو معلوم هو گيا اور اس نے بڑی سیانف کاکام کیا که لڑکی کھیڑوں کے سر منڈھ دی که ابھی اس کی چوری کسی نے جھوٹی نهیں کی ہے
وارث شاھ نے شاعری کی انتہا کردی
اور جہاں وھ لکھتا ہے
آدھی رات جیوں لوگ آرام کردے
اسی عشق دی شمع جلاونے آں
اس چیپٹر کو لوگ تصوف اور سلوک کی باتاں کہتے هیں
ایک وھ سوھنی تھی وھ تو سنا ہے که ڈیلیوری دینے دریا کے پار جایا کرتی تھی
اپنی برادی کے منڈے گونگلو سے لگتے هوں گے ناں
چھڈو جی اے ساڈی بے عزتی دی گل اے
جیسے هی برادی کو معلوم هوا که لڑکی داغی هو گئی هے ماردی گئی اورمنڈے کے قتل کے الزام سے بچنے کے لیے اس کا دریا برد هوجانا بتایا جاتا ہے یعنی تیرنا بھی نهیں اتا تھا یاکه ابھی اپنے جرنل عیوب نےصاحب سندھ طاس معاھدھ نهیں کیا تھا اس لیے دریا میں طغیانی بھی هو سکتی هے
چناب کا پانی تو بهت بعد ميں بیچاتھا ناں جی اپنی پاک فوج نے!!-
سسی نے بھی یهی منڈا لینا ہے کی کوشش ميں ننگی پیری هی تھلوں میں نکل گئی
اور وھ عربوں والی لیلی بڑی چنگی تھی جی سنا ہے کسی ملازمه کےھاتوں بھی چوری بھیج دیا کرتی تھی جو که عموماً مولوی کے ہتھے چڑھ جاتی تھی اسی لیے لیلی نے خون مانگ لیا تھا جی ملازمه کے ذریعے تو اس دن ملازمه کو پته چلا که چوری کھانے والا مجنوں کوئی اور تھا
لیکن اس کے بعد ملازمه کے تاثرات کسی شاعر نے نہیں لکھے هیں !!-

اتوار، 4 اپریل، 2010

سوچ کا فرق

باتیں شائد کچھ لمبی هو جائیں امید هے که اپ برداشت کریں گے ، میں کوشش کروں گا که باتوں کا ٹیمپو تیز رهےکه دلچسپی برقرار رهے ـ
خلافت کے متعلق لکھا کئی تبصرے ائے ان سے کچھ تحریک ملی که خوابوں کی دنیا ميں رهنے والے کچھ لوگوں کھینچا جائے
هر بندھ اسلام اسلام کرتا هے حتی که اب تو لوگ بچوں کے نام بھی اسلام رکھتے هیں اور وھاں ایک شہر بھی هے جس کے نام سے ظاھر هوتا ہے که یہاں اسلام کی رھائش هے ، اسلام اباد لیکن مقامی لوگ اس کو سلاما باد کہتے هیں ، ایک بندھ جس کو همارے پاک اسلام کے متعلق وضع کی گئی ڈیفینشنز کا معلوم ناں هو اور اسلام اباد میں جاکر اصل اسلام کو جو اسلام اباد میں اباد ہے اس کا مطالعه کرکے اس کی ڈیفینیشن مقرر کرئےتو وھ ڈیشنیشنز کیا هوں گی ؟؟؟
ایک ذھنی طور پرنابالغ کا جواب ، اس میں اسلام کا کیا قصور هے اسلام میں تو ایسا نہیں کہا گیا هے جو همارے سلاما بادی لوگ کرتے هیں ـ
ایک بالغ نظر کا جواب : هاں اج هم خامیوں کا مجموعه بن کر رھ گئے هیں که اس میں سب سے بڑا قصور هماری ذھنی بیماری ، نرگسیت کا هے ـ
ایک صاحب نے جنہوں نے نام چھپا کر تبصرھ کیا هے ان کا کہناہے که یه بلاک بالقان کا بلاگ هے
میرا سوال نما جواب هے که کیا پاکستان ميں یا اسلامی دنیا میں هر طرف باغ باغیچے کھلے هوئے هیں هر طرف امن هی امن هے کہیں گندگی نهیں هے لوگ ، همارے معاشرے سارے عیبوں سے پاک هو چکے هیں که اگر کوئی همارے عیوب پر لکھے یا هم لوگوں کو خرابیوں کی نشاندھی کرکے اس کو سدھارنے کی بات کرئے تو وھ جھوٹا ہے اس کو اسلام کا علم هی نهیں هے
اسلام کا علم هے مجھے که همارے گاؤں میں اک لڑکا سلام مستری هوا کرتا تھا بڑا بھلا مانس تھا جی , بس جی اس کے علاوھ اسلام کا هم نے مسیتوں میں سنا ہے هے که ایک مکمل ترین ضابطه حیات ہے
اور اس ضابطه میں ابھی تک ستھن (شلوار ) کا سائیز مقرر نهیں هوا ہے مشکل معاملات که نانو کی ٹیکنالوجی حرام یا حلال کا معامله یا اس تکنیک پر بنی هوئی چیزوں کو دوائی کہیں کے که روبوٹ اس معامله کب حل هو گا ؟؟
شلوار کا سائیز چودھ سو سال میں مقرر ناں کرسکنے والے شہروں میں ٹوائلٹ بنوانے کی بجائے دیوار پر
'"گدھے کا بچہ پیشاب کررها ہے ""
لکھ کر دیتے هیں
بس اور اس لکھنے والے سے کوئی پوچھے که تم نے اس پیشاب کرنے والے کی کیا چیز دیکھ کر اس کو گدھے کا بچه کہا ہے
تو بے چارھ شرما جائے که ابھی بالغ نهیں هوا هے
ایک مولوی صاحب سے میں نے پچھلے دنوں بات کی که جی ایک نظریه هے
میرا نظریه
که
ختم نبوت کا میرے نزدیک یه مطلب ہے که اب کوئی شخصیت نهیں آئے گی (حتی که مہدی کے انے کا بھی قران سے کوئی اشارھ نهیں ملتا هے )
بلکه دین جس کے انگریزی میں معنی هیں سسٹم چلاکریں گے
جو اچھا دین )سسٹم)هو گا وھ فلاح (سہولتیں ) پائے گا ور جو برا دین (سسٹم) هو گا عذاب( بد امنی اور بے روزگاری لوڈ شیڈنگ ) پائے گا ـ
ایک روایت هم بچپن سے سنتے آئے هیں که اللّه کے نزدیک دین صرف دین اسلام هی هے
تو جی دین اسلام کو اگر اسان اردو میں ترجمعه کریں تو اس کا مطلب بنتا ہے ضوابط میں بندھا هو سسٹم !!ـ
تو میرے نزدیک نظم ضبط رکھنے والا سسٹم هوا هو دین اسلام
تو اب جاپان کا سسٹم بڑا هی نظم ضبط والا هے تو کیا هم اس کو دین اسلام کہـ سکتے هیں ؟؟
کیونکه جاپان کا سسٹم بڑا نظم ضبط والا ہے اور اس دین (سسٹم ) کو ماننے والے لگتا ہے که انعام یافته لوگ هیں ، جیسا که اپ بھی دیکھ سکتے هیں ـ
تو جی مولوی صاحب کا جواب تھا که اپ کی بات دین اسلام کے لغوی معنوں تک ٹھیک ہے لیکن جسا که حج کے لغوی معنے سفر گے هیں لیکن عام سفر کو هم حج نهیں کہـ سکتے اسی طرح دین اسلام کے بامحارھ معنی وھی هوں کے جوکه هم استعمال کرتے هیں ، یعنی کلمه پڑھنے والے لوگ !ـ
میں چپ هو گیا که مولوی صاحب کو قائیل کرنا ایسا هی هے جیسے ان کے پیٹ پر لات مارنے والی بات هو گی
مولوی صاحب اپنے هی گمان پر چلیں گے اور جس کو انهوں نے اپنا لیا هے اس کے علاوھ کسی بات کو سمجھنے کی کوشش نهیں کریں گے ـ
لیکن میرا خیال ہے که اگر کلمه نامی منتر هی کافی هوتا تو نبی اکرم صعلم کو مکه والوںکے ستم سہنے کی کیا ضرورت تھی بس ان کو بتا دیتے که جی کلمه پڑھ لیا کرو باقی دین وغیرھ کی بات یورپی لوگوں پر چھوڑ دو وھی هم کو سسٹم بنا دیں گے

هم بڑے منافق لوگ هیں دین جاپان میں داخل هونے (ویزھ لینے) کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلتے هیں اور اس دین میں پورے داخل نهیں هوتے
دین امریک میں داخل هو کر (گرین کارڈ لے کر ) اسی دین کی تباھی کی دعائیں کرتے هیں ـ
عربی دین ميں جب پاکستانیوں کو کفالت کے نام پر غلام بنایا جاتا هے تو اس وقت انگریزی دین اور یورپی دین کی پناھ ڈھونڈتے هیں
محمد اسد صاحب نے لکھا ہے که اسلام ميں حکمرانی کے اصول پڑھنا ضروری هے
خلفاء راشدین کے بعد ایک عمر بن عبدلعزیر هوئے هیں باقی اپ مجھے بتائیں که کسی خلیفے نے حرم نهیں بنایا هے؟؟
قران کا چار بیویوں والا اصول یه ہے که طاقت ور سبھی زنانیوں کو حرم میں ناں ڈال لے!ـ چار پر صبر کرئے اور دو بہنوں کو ایک ساتھ ناں رکھ لے
اور جو اللّه کے واضع احکام کی خلاف ورزی کرے وھ خلیفه اور امت کا اباجی بن جائے
نانا کی امت کی فکر ميں ویاگرھ سے دل بہلائے
اور باقی کے شوقین لوگ جن کو شادی کرنی نصیب ناں هو که ساری زنانیاں بنی قریش نے سنبھال لی هیں
ھاتھ سے کام چلائیں !!ـ
یہاں دین جاپان ميں ایسا ماحول هے که میں صراط مستقیم پر چل سکتا هوں اور مجھے اس میں اسانی محسوس هوتی هے بلکه صراط مستقم پر چلنا مجھے اسان لگتا ہے
مجھے اس دین والے ملک میں جھوٹ بولنے کی ضرورت نهیں هے ، ملاوٹ کرنے کی ضروت نهیں هے
اپنے مال کے نقائیص خریددار کو بتانے ميں فائدھ ہے
مجھے کسی کو دھوکه دینے کی ضرورت نهیں هے بلکه کسی کو دھوکه دے کر میں بے اعتباری کے عذاب کا شکار هو جاؤں گا
دین جاپان میں هر بندھ اپنے اپنے فرائض کی دائیگی خلوص نیت سے کرتا هےاور اور میرے حقوق خود بخود پورے هو جاتے هیں
دین جاپان پر چلنے والوں نے دنیا کو جنت بنا کردیا هے
دین جاپان پر چلنے والوں پر اللّه کے انعامات هورهے هیں
ان کے کھیتوں میں فصلیں بھر کر اٹھتی هیں ، یهاں لوڈ شیڈنگ نهیں هوتی هے
ضروریات زندگی اسانی سے پوری هو جاتی هیں ـ
شراٹے دار بارشیں هوتی هیں
اور جو لوگ دین پر نہیں چلتے هیں
ان کے ممالک میں سڑکیں ٹوٹی هوئی هوتی هیں ، ان کے دریا ان کے لیے عذاب هوتے هیں ، ان کے حکمران ان کے لیے قهر هوتے هیں ـ
یهاں بیماریاں عام هوتی هیں ـ مہنگائی بہت هوتی هے ـ
غرض یه که دین جاپان اور بے دین لوگوں کی زندگی ميں زمین اسمان کا جنت اور دوزخ جیسا فرق هے
دین دار (سسٹم والے)اور بے دین (آزاد ) معاشروں میں واضع فرق ہے
ان کے کھانے میں لباس ميں عادتوں ميں !ـ
ایک طرف انعام هی انعام هیں اور دوسری طرف کوفتیں هی کوفتیں ، اور جس کا داء لگتا ہے وھ ان کوفتوں سے جاں چھڑا کر انعام یافته یعنی دین دار ممالک کی طرف بھاگتا ہے
اور جب کوفتیں ختم هو جاتی هیں تو ان کے پاس کچھ لوگ اسلام لے کر پہنچ جاتے هیں که جی اپ یوکے ميں بھی مجھے مرشد مان لیں اور نذر نیاز کے نام پر بھیک دیں میں اپ کی زندگی میں زہر گھولوں گا
اپ کی بیوی کو تعویز کرکے دوں گا
اپ کی بیٹی پر ڈورے ڈالوں گا
لیکن کچھ اچھے پیر مرشد بھی هوتے هیں جو صرف کرنسی اور تحائف پر گزارھ کر لیتے هیں
عورتوں پر ڈورے نهیں ڈالتےهیں
ان اچھے لوگوں کی اکثریت کی عمر زیادھ هو چکی هوتی ہے !!ـ
یهاں جاپان ميں پنجاب کی ایک بڑی خانقاھ کے مجاور کی اولاد کے صاحبزادھ صاحب سے ملاقات هوئی
انہوں نے جب فخر سے اپنے دادا حضور کا بتایا تو میں نے ان سے کہا که جی ابن بطوطه کی کی کتاب میں اپ کے دادا حضور کا لکھا ہے که عورتوں کے معاملے میں گاما گمیار ٹائیپ تھے
تو ان صاحبزادھ صاحب کا جواب تھا که
وھ ان کا ظاھری روپ تھا
باطنی طور پر وھ کچھ اور تھے
میری تحاریر بر اپ کہـ سکتے هیں که جی جس طرح لوگاں کو اسلام نامی مضمون هی یاد هے خاور کو سیکس اور زنانی کا مضمون هی یاد ہے که ان کا هی ذکر کرتا رھتا هے
یه بات تو ٹھیک هے لیکن جزروی طور پر
کیا خهال ہے که هم لوگ دین اسلام کے بامحاورھ معنوں کی بجائے لغوی معنوں کو اپنا کر دیکھ لیں ؟؟
اپ کے خیال ميں کوئی فرق پڑے گا؟؟
باقی فیر سہی

جمعہ، 2 اپریل، 2010

اسلام

پچھلے دنوں کچھ بلاکروں نے بھی اس بات کا لکھا تھا اور میں نے کہیں پہلے بھی پڑھا تھا که کسی بندے کو ایک مضمون یاد هو گا اب اس نے ساری زندگی اسی مضمون کو سناتے گزار دی
یه مضمون کچھ بھی هو سکتا هے مائی بیسٹ فرینڈ یا پھر هاکی کا میچ
اس بات کی روشنی میں کیا اپ نے کٹخی غور کیا هے که پاکستان کی پچھلی تین نسلوں نے ایک هی مضمون کا رٹا لگایا هے
اور وھ ہو
اسلام
باقی دنیا میں بھی مسلمان بستے هیں لیکن جتنا سلام اسلام پاکستانی کرتے هیں اتنا کوئی نهیں کرتا هے
اپ کسی کے سامنے کہیں که جی سر کی درد میں اسپرو بڑا کام کرتی هے
اس کا جواب هو گا جی یه سب قران سے ثابت هے
اپ کہیں که جی سائینس بڑی ترقی کرگئی هے
جواب هو گا
یه سب ان کافروں نے اسلام سے حاصل کیا هے
اپ جاپان کے لوگوں کے اچھا هونے کا کہیں
فوراً اس کا کریڈٹ اسلام کو دے دیا جائے گا
اور مزے کی بات ہے که جاپانیوں میں کسی بڑے هی پڑھے لکھو کو اسلام کا معلوم هو تو هو ورنه عام جاپانی کا تاثر یه هوتا هے که ٹی وی پر جب بھی اسلام کا نام ائے گا کسی لڑائی کی بات هی هو گی
اور اگر اپ اس کو کہیں که کچھ اسلام سے باهر کی بات کریں تو پھر اپ کو قادیانی که دیا جائے گا
او بندے دے پترو علم حاصل کرو
کھوتے گھوڑے کی بھی پہچان نهیں هے
اور
باتیں کرتے هیں جی استنجا کرنے کی
ناں علم هے
ناں عقل
ناں تکنیک هے ناں سمجھ
ناں نظم هے ناں صفائی
ناں نظام هے ناں هی حکومت
اور مزے کی بات هے که ان چیزوں کی خواہش بھی نهیں هے
میں اللّه سے عقل کی بھیک مانگا کرتا هوں
لیکن اب نے کبھی مانگی ہے ؟؟
نہیں کیونکه اپ بہت عقل مند هیں
اب کی عقل میں تو نقص هو هی نہیں سکتا
اور جو خاور عقل مانگتاہے تو اس کا مطلب ہے که جس کے پاس جس چیز کی کمی هے وھ وهی مانگے کا ناں جی !!ـ
وھ ایک کہتے هی که گنگا جل سب سے بہتر ہے
ایک هیں که ہیں نہیں آب زم زم
ایک هیں نعرھ لگاتے هیں
بجرنگ بلی
اور دوسری طرف یا علی
ایک وھ هیں جی آل ابرھیم ، اسحاق کی اولاد
اور دوسری طرف هیں جن کو نانے کے دن کی پناھ ہے
باقی جی هم هیں ناں آل ابراھیم ناں هی ال رسول
بس جی اپنے حسن اخلاق ، اصولوں ، اور شرافت کو لے کر پھر رهے هیں لیکن جی
یه تو کوئی کوالٹی ناں هوئی ناں جی !!ـ
حسن اخلاق ، اصولوں ، اور شرافت؟؟؟
ناں یہودی ناں سید !!ـ
ھھن
حسن اخلاق ، اصولوں ، اور شرافت
اوئے یه سب لیے کہاں سے هیں ؟؟
اسلام سے لیے هیں ناں ؟
اور تم کو اسلام کسی نے دیا هے ؟
ایک دن یهاں اوکشن ميں بات هو رهی تھی که
کچھ دوستوں نےکہا
خاور کے پاس بڑا نالج ہے
ایک سید صاحب ترت هی کهنے لگے اور اس سے پوچھ یه نالج لیا کہاں سے هے
میں نے جواب دیا جی مراثیوں سے !!ـ
باقی فیر سہی
اگلی پوسٹ پر کفر کا فتوی ناں لگ جائے

Popular Posts