اتوار، 28 مارچ، 2010

بلاگنگ کی دنیا

وھ ایک بلاگر هوا کرتے تھے بدتمیز نام کے اب تو بس کبھی کبھی تبصرون میں نظر اتے هیں یا سکائیپ پر اون کمپیوٹر چھوڑ کر نیو یارک نکل جاتے هیں ، ان کی بدتمیزی یه تھی که سب کان چنگے کرکے زبان بے زبانی سے جیسے پوچھ رهے هوں که جی کیا بد تمیزی هے ؟؟
جی نهیں اب کی بڑے تمیز دار هیں جی
اور اب نئی پیدائش هوئی هے جی پھپھے کٹنی کی
اور ان کا ندز بھی یه هی لگتا هے که اصل والی پھپھے کٹنیوں کو گیڈر کٹ لگائیں گی اور کبھی کبھی حقوق نسواں کی حامی مرد مار زنانیوں کے ساتھ مل کر مردوں کی مت مارا کریں گی ـ
پھپھے کٹنی کہتے هیں جی که جو ماں سے زیادھ لاڈ جتائے وھ پھپھنے کٹنی هی هو سکتی هے ـ
جی ہاں ماں سے زیادھ پیار تو صرف رب هی کرتا ہے ناں جی بندے سے !!ـ
دادی سے سنی کہانیوں میں پھپھے کٹنی هوا کرتی تھی جن کی کیٹا گریاں هوتی تھیں که ایک وھ تھی جو اسمان کو ٹاکی لگاکے آسکتی تھی اور دوسری تھی کی ٹاکی لگنے کی صلاحیت تو نهین رکھتی تھی لیکن اسمان سے ٹاکی اتار کے لاسکتی تھی
اور جو بڑی اور اصلی والی پھپھے کٹنی هوا کرتی تھی وھ اسمان پر ٹاکی لگا بھی سکتی تھیا ور اسمان سے ٹاکو اتارکر لابھی سکتی تھی ـ
یه اسمان پر ٹاکی لگانا اور اتارنا جو مجھے سمجھ ایا وھ یه هے که اسمان میں ٹاکی لگانا یعنی فساد ڈالنا ـ
باقی جی اپ کی سمجھ پر که کیا سمجھیں ـ
اب اگر یه اسماجی پیرس والی اسمان سے ٹاکی اتارنے والی پھپھے کٹنی هیں تو جی فیر تے بڑی چنگی اے
ورنه ؟؟؟؟
پھپھے کٹنی کے خصم کی خیر مانگیں جی رب سے ـ
پچھلے چھ سالوں میں بلاگنگ کی دنیا کے رنگ میں بھی دیکھ رها هوں که کئی لوگ چھوڑتے چلے گئے کچھ نے راهیں بدل لیں اور کچھ چل رهے هیں اور نئے لکھنے والے بھی شامل هو رهے هیں
اور مجھے اس بات کی دل خوشی ہے که نئے لکھنے والے بہت بہتر لکھ رهے هیں ، کوئی اور شائد برا محسوس کرئے لیکن مجھ سے تو اچھا لکھ رهے هیں !!ـ
وکی پیڈیا پر ثاقب سعود کے انے سے وکی کا حلیه هی بدل گیا اور اس کو بعد ایک سے ایک لوگ هیں که ان کے کام کی داد ناں دینا بخیلی هو گی
اور مجھے فخر ہے که وکی کے ماحول کو غیر جانبدار بنانے ميں میرا بھی حصه ہے
اب جی سب بلاگروں سے ایک اپیل هے که اردو گو سب رنگ کی بلاگرون کی لسٹ پرانی هو چکی هے اور میرے پاس وقت کی کمی هے ائیں میری مدد کریں ک نئی لسٹ بنادیں که اس کو اپ ڈیٹ کیا جاسکے
اور اگر کوئی علم رکھتا ہو تو مجھ گائیڈ کرے کی اس کے کھلنےکی سپیڈ کیسے بڑھائی جاسکے
که جیسا که وینس اب بند پڑا ہے اسی طرح اگر سیارھ پر کوئی مسئله هو جائے تو متبادل موجود رهے
دوستوں کی آرا کا انتظار رهے گا

5 تبصرے:

ابن سعید کہا...

جی محترم ایسی ایک فہرست درج ذیل پتے پر بھی موجود ہے۔ اور اس میں شرکت بلاگر کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ تھوڑی سی مصروفیت بڑھی ہوئی ہے اس لئے یہاں مزید کئی اضافے ابھی زیر انتظار ہیں۔

http://blogger.urdulog.com/

اس کے علاوہ میری علم کی حد تک تمام اردو بلاگرز کی فیڈ درج ذیل ربط پر ماورائی فیڈر میں پڑھی جا سکتی ہے۔ اگر اس ربط کو فائر فاکس میں کھولا جائے۔ کیوں کہ دوسرے براؤزرس کے ساتھ کچھ مسائل ہیں۔

http://feed.urdulog.com/

phapheykutni کہا...

چاچا جان تبصرے کا آپشن دينے کا شکريہ ،
جو لوگ مستقل مزاجي سے بلاگ لکھ رہے ہيں انکي عمر ستر کے قريب ہے ستر سالہ تجربہ ٹرانسفر کرنے ميں وقت تو لگے گا ہي نتيجتا ہر روز دو چار بلاگ يا پھر آپ ہيں مستقل مزاج مسلسل لکھنے والے کيونکہ آپ کے پاس تو نو سو اسٹورياں ہيں پوسٹيں دو ہزار سے اوپر تو جائيں ہی گی اس طرح بلاگ شاد باد رہے گا جن بلاگروں کے غاہب ہو جانے کا آپ نے ذکر کيا وہ سب کے سب جوان بلاگر ہيں انکے پاس جو تھوڑے بہت تجربات تھے لکھ ڈالے بلاگنگ ختم ،
پھپھے کٹنی کی تعريف ويسے خوب کی تعريف سے ميری مراد definition ہے

گمنام کہا...

aslam-o-alaikum!
hope ke theek hoge ap?ap kahin riaz khokher ke bhai to nhi jinhon ne pakhoo panjabi book likhi mujhe intizar rahe ge..unka full name riaz khokher miyan hei..aj kl UK main hein..wi8ing 4 ur reply..

keep writing acha likhte ho..

Regards,
kheir kha

خاور کھوکھر کہا...

جناب خیر خواھ صاحب
ریاض کھوکھر صاحب سے میرا کوئی رشته نہیں ہے
یو کے میں ایک غلام ربانی ریڈ ھل والے پنجابی میں نظمیں یا کچھ اور بھی لکھتيے هیں اخباروں میں ، یه غلام ربانی صاحب میرے ابا جی کے دوست هیں ـ
جب بھی یوکے جانا هو ریڈ ہل میں ان کی نیاز حاصل کرنے ضرورجاتا هوں

گمنام کہا...

salam!

hope u r fine..oh i c..chlain koi baat nhi..wese bhi khokher ek hi thori na honge..mgr humein lga ke ap unke bro ho..amm ok uncle ji..
keep smiling..:)

Regards,

well wisher

Popular Posts