ہفتہ، 9 ستمبر، 2006

چهوٹا منه بڑي بات

سنده میں لوگ کہتے هیں که
ہمارے دریاؤں کے پانی سے بجلی تو پنجاب نکال لیتا هے اور همیں پهوکا پانی ملتا هے ـ
اور میں نے یه بات سنی تهی پنجاب کے ایک گاؤں میں ایک آدمي جس کی زمینیں نندی پور پارو اسٹیشن سے نیچے تهیں ـ
جب اس نے پهوکے پانی کی ٹرم استعمال کي تو میرا ہاسا نکل گیا تها ـ
میں سمجھ رہا تها که یه بنده مذاق کر رها هے
مگر شیدے مستری نے مجهے بتایا که یه بنده مذاق نہیں کر رها بلكه اس کی ذهني اهلیت هي اتنی هے
وجه کچھ بهی ہو یه ایک حقیقت هے که سنده اور بلوچستان میں احساس محرومي پایا جاتا هے ـ
اور ہر خرابی کا الزام پنجاب کے سر تهوپ دیا جاتا هے ـ
پنجاب اور سرحد میں جو بات حکومت کی نااهلی یا ملکی حالات کی خرابی سمجهی جاتی هے وهی بات سنده اور بلوچستان میں پنجاب کی ذیادتی کیوں بن جاتی هے ؟؟
کہتے ہیں که کبوتر جب بلّی کو دیکهتا هے تو انکهیں بند کر لیتا هے که بلی غائب هو گئی مگر
اب کبوتر کی طرح انکهیں بند کرنے سے بلّی غائب نہیں ہو گی
اور کبوتر کو کها بهی جائے گی
ـ
میرے خیال میں اگر پنجاب پنجاب نه رهے اور سنده سنده نه رهے بلکه سارا پاکستان بن جائے جسطرح که
سنّی سنی نه رهے اور شیعه شیعه نه رهے بلکه مسلمان بن جائیں تو کیسا هے ـ
یه ایک قسم کی انتظامی تقسیم هو که جس میں صوبوں کا تصوّر هي ختم هو جائے ـ
جاپان اور فرانس میں اس انتظامی تقسیم کے یونٹ کو پرفیکچر(جاپانی میں کین) کہتے هیں ـ
فرانس کے پچانوے پرفیکچر اور سمندری علاقے هیں ـ
جاپان کے سنتالیس کین دو تهو اور ایک فو هے ـ
مزے دار بات تو یه هے که پاکستان میں اسطرح کا سسٹم پہلے سے هي هے
یعنی ڈویژن یا کمشنری ـ
اگر پاکستان میں صوبوں کا تصّور ختم کر کے هر ڈویژن کو صوبوں کي طرح کے انتظامات پر استوار کردیا جائے تو پهر سندهی بلوچي اور پنجابی تعصّب کا آہسته آہسته وجود هي ختم هو جائے گا ـ
اور ان ڈویژنوں کي ترتیب بهی اس طرح هونی چاهئے که کوئی بهی شر پسند شخص کل کو یه نه کہے که یه والی پانچ ڈویژن ماضی میں سنده یا پنجاب هوتي تهیں ـ
که پاکستان صرف پاکستان ہو نه که کچھ اور ـ
مگر اسطرح کی تقسیم پاکستان کو مضبوط اور پائدار بناتی هے ـ
پاکستان سے تعصّب کا خاتمه کرتی هے ـ
بهائیوں کے اختلاف کو ختم کرتی ہے ـ
مگر کچھ لوگوں کا مفاد هي انارکی تعصّب اور تفرقے میں هے ـ
لڑاؤ اور حکومت کرو کے ماٹو والے لوگ
میري یه بات کوئي حرف آخر نہیں هے
یه ایک کمہار کی ذہني اپروچ هے
انتظامی تقسیم کا کوئی اور فارمولا بهی هو سکتا هے
مگر یه تقسیم ضروری هے
میں ایک انتہائی عام سا آدمی ہوں جس کو صرف فقره بنانا آتا هے
ورنه میرے احساسات اور باتیں پاکستان کے غریب لوگوں والي هی ہیں جن کے گهروں میں ایک سائیکل کي خریداری کو لئے کتنے کتنے دن مشورے هوتے هیں ـ
جن کے گهروں میں مرغی تب کهائی جاتی هے جب کوئی بنده بیمار هو جائے یا گهر کی مرغی بیمار هو جائےـ

6 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

اگر بت بگاڑني ہو تو کوئي بھي بہانہ کافي ہوتا ہے۔ جس طرح مشرقي پاکستان کي علٰيحدگي کے وقت حقوق کا رونا رويا گيا حالانکہ اس کو علٰيحدہ کرنے والے لوگوں کے مفادات اور تھے۔ اسي طرح اب بھي پنجاب کا نام لے کر ايک ايشو کھڑا کيا جارہا ہے
امريکہ ميں پچاس سے زيادہ رياستيں ہیں، کينيڈا ميں دس سے زيادہ صوبے ہيں بلکہ پاکستان کے قبائلي علاقوں کي طرح کينييڈا ميں شمالي علاقے ہيں۔ اس کے علاوہ يورپ کے کتنے ہي ممالک اپنے ملک کو صوبوں اور يونٹوں ميں تقسيم کۓ ہوۓ ہيں مگر کہيں بھي يہ شور نہيں ہے کہ فلاں صوبہ باقي کے حقوق مار رہا ہے۔ دراصل ہم ٹھرے غيرتعليم يافتہ اور خود غرض لوگ جو اپنے مفاد کي خاطر پاکستان کے دس ٹکڑے کرنے سے بھي نہيں کترائيں گے۔ پہلے بھي ملک فوج نے توڑا تھا اور اب بھي ملک توڑنے کي باتيں فوج کي موجودگي ميں ہورہي ہيں۔
آپ کي تجويز بہت اچھي ہے مگر تب ہم کيا کريں گے جب ان يونٹوں نے يہي باتيں دوبارہ شروع کرديں۔
حل سيدھا سا ہے کہ فوج کو بيرکوں ميں بھيجا جاۓ اور عوام کو حقيقي حکومت کرنے کا حق ديا جاۓ۔

گمنام کہا...

Khawar main har us baat kay haq main hoon jo pakistan ko pakistan banaay rakhay logon kay dilon say tasub khatam ho or sab aik ho sakain,bas yahi maray dil ki awaaz hay baqi na mayanay kisi ko gali di or na kisi ki izat utari,main kia sharam karon maynay to baat gol mol hi ki khul kar naheen kaha warna jin logon nay tasweerain dekhi hain woh khud faisla kar saktay hain,bahar haal islam is azadi ki ijazat naheen deta ab aap logon ki marzi manain ya na manain, aap sab log asli baat chor kar fuzoliat main par gaay thay to mujhay bhi mozoo say hat kar baat karna pari jo shaks chottay hi samnay walay ko kafir or jahil bana day us say or kis tarah baat ki jaay,mujhay jo kahna tha kah chuka baqi aap log janain or aap ka kaam,afsoos is baat ka hay kay kisi nay yeh na soncha kay main dushmani main yeh baat naheen karraha agar sobay banin to us main mera soba bhi taqseem hoga yeh choti si baat agar sonch kar jawab diay jatay to yeh gusa jo aap logon kay zahno main bhara hay us ka sawal hi paida na hota,(siwaay khawar kay)

گمنام کہا...

Haqaiq ki durustagi kay liay, mera pakistan sahab mashriqi pakistan ko aksariat hasil karnay kay bawajood hokomat ka haq na dia gaya kion kay panjabi zameendaroon or foj kay genralon or karnalo ki ana majrooh hoti thi,baqi ziadtian is kay ilawa theen,
aap europ ki misal to baray fakhr say daytay hain magar jab aisi hi kisi baat par aml karnay ko kaha jaay to aap tasub ki ainak laga laytay hain,jin mumalik ki misal di hay wahan haqeeqatan koi soba zaban ki bunyaad par qaaim naheen or koi aik dosray kay mamlat main madakhilat naheen karta,yahan tak kay central government bhi naheen,
baat karnay say pahlay homework karlia karain to aasani rahay gi,

گمنام کہا...

آپ کا یہ آئڈیڈیا ایوب خان نے کرنے کی کوش کی تھی۔ کوشش کی تھی یا عوام کو دھوکا دیا تھا بحر حال اس نے اس کو ون یونٹ کہا تھا۔ لیکن بہت سے لوگوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

اگر اس کمہار کے جو خیالات ہیں یہ حقیقت ہیں تو خدا کی قسم میں اس کمہار کو اس جھوٹے سید زادے مشرف پر کروڑ درجے اہمیت دوں۔ اور ایک کمہار کو پاکستان کا صدر کہتے ہوئے فخر محسوس ہو۔

گمنام کہا...

hahaha
homework :P
koi tumko bhe homework karaya n bataya k east pakistan k waqat general kiss sobay say tha n bhutto kaha say taluq rakhta tha n uskay gird zameendar thay ya wadeeray,
kehtay ho tasub nai tum may magar jisko tum pasand kero usko apni tahreer perhwayo or ussay pocho tumharay baray uski ray kia hai>?
sari duniya ke khabar rakh ker apni na hona cha bohat buri baat hai bohat buri baat hai :P

گمنام کہا...

Mr bdtmz,Aap ka bohat bohat shukria kay aapnay meri galti ki tashee ki mujhay is galti ka ahsas ho gaya tha braay maharbani meri post kay is jumlay ko is tarah parha jaay( mashriqi pakistan ko aksariat hasil karnay kay bawajood hokomat ka haq na dia gaya kionkay panjabi zameen daron, sindh kay waderoon or foj kay genaralon or karnalon ki ana majrooh hoti thi,
laikin is baat par bhi goor kijiay ga kay mashriqi pakistan ho,sindh ho,sarhad ho ya balochistan aakhir sab jagah panjab kay khilaf hi gusa kion paya jata hay?aik adh to galat hosakta hay laikin kia pora mulk hi galat hay?
masal mashhoor hay kay jahan aag hoti hay dhuwan waheen say uthta hay,aakhir aisa kia hay kay sari unglian panjab ki taraf uthti hain?

Popular Posts