بدھ، 20 جولائی، 2016

پوکے مون کیا ہے ؟

پوکے مون ،کے کریکٹرز ،۔

تحریر خاور کھوکھر: پوکے مون گو نامی ویڈیو گیم ،امریکہ کناڈا اسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد اج سے جاپان میں بھی کھیلی جا سکے گی  ،
ننٹینڈو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سرورز کو اپ ڈیٹس کیا جا رہا ہے  ،۔
تاکہ صارفین کو کوئی دقت نہ ہو ،۔
بہت سے دوست پوچھتے ہیں کہ پوکے مون ہے کیا ؟
پوکے مون ایک ویڈیو گیم ہے ، جو کہ ایک کہانی کے کریکٹرز کے ساتھ کھیلی جاتی ہے  ،۔
کہانی  میں کچھ بچے اہنے اپنے جانور رکھتے ہیں ،۔
جن کو پاکٹ مونسٹر کہتے ہیں ،۔ جس کا مخفف ہے پوکے مون ،۔
اردو میں اس کو جیب میں رکھی جا سکنے والی بلا کہہ سکتے ہیں ،۔
جو کہ ایک مخصوص ، گیند نما ڈبی میں بند ! بچے کی جیب میں پڑے ہوتے ہیں ،۔
آپ یوں کہہ لیں کہ
بچوں کے پاس ڈیجٹل بٹیرے ہیں اور وہ بچےاپنے اپنے بٹیرے لڑاتے ہیں ،۔
ہمارے معاشرت میں پوکے مون کو سمجھانے کے لئے بٹیروں سے بہتر مثال نہیں دی جا  سکتی ،۔
جس طرح بٹیرے باز اپنے اپنے بٹیروں کی نہگداشت کرتے ہیں ،
جس طرح بٹیرے بازوں کے پاس طرٖح طرح کی نسلون کے بٹیرے ہوتے ہیں اسی طرح پوکے مون میں بچوں کے پاس طرح طرح کے مونسٹر (بلائیں) ہوتے ہیں ،۔
پر بٹیرے باز کا بٹیرا بھی ایک بلا ہی ہوتا ہے ،۔
آپ نے سنا تو ہو گا
کہ
جب بٹیرے باز بڑہک لگاتا ہے ،۔
میرا بٹیرا ، پنچہ مار کر دھرتی ہلا دے !،
بس کچھ اسی طرح پوکے مون میں پوکٹ مونسٹر بھی دھرتی ہلا دیتے ہیں ،۔
ٹی وی پر کارٹون سیریز چلتی ہے ،۔
جس میں بچے اپنے اپنے بٹیروں کی جنگ (بیٹل) کرواتے ہیں ،۔
اس جنگ میں نئے نئے پینترے ، حربے ، اور وار کئے جاتے ہیں ،۔
ہر بٹیرا اپنی ایک یونیک شکل اور صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے ،۔
ٹی وی سیریز میں دیکھے ہوئے پنترے اور حربے ویڈیو گیم میں ازمائے جاتے ہیں م،
پوکے مون گو ، کیا ہے  ،۔
پوکے مون گو میں  ایک گیم متعارف کروائی گئی ہے  ،۔
جن میں فون کے کیمرے کے ساتھ کھلاڑی اپنے اردگرد دیکھتا ہے تو اس کو اپنی دنیا میں “مونسٹر “ یعنی کہ بٹیرے نظر آتے ہیں ،۔
جن کو قابو  کیا جاسکتا ہے  ،۔
ان قابو کئے گئے مونسٹرز سے دوسرے لوگوں کے ساتھ بیٹل کیا جا سکتا ہے  ،م،۔
بلکل بٹیرے بازوں کی طرح جس کے پاس جتنے زیادہ بٹیرے ہوں گے وہ اتا ہی عزت دار بٹیرے باز ہو گا  ،۔
پوکے مون گو میں کوئی  ایک سو اکاون  قسم کے مونسٹر ہیں ،۔
جن میں سے کچھ تو بہت ہی  نایاب قسم کے ہیں ،۔
یعنی کہ گیم بنانے والوں نے،کیم میں  یہ مونسٹر کم ہی ڈالے ہیں ،۔
پوکے مون گو میں ، مونسٹرز صارف کو چلتے پھرتے اپنے اردگر مل جاتے ہیں ،۔ کچھ نایاب قسم کے مونسٹرز کے متعلق انفارمیشن مل جاتی ہیں کہ وہ کس جگہ پائے جاتے ہیں م،
بہت سے مونسٹرز پانی کے جانور کی شکل ہے ہوتے ہیں جو کہ پانی ، یعنی دریا جھیل یا سمندر کے کنارے مل جاتے ہیں ،۔
زمین میں رہنے والے جانوروں والے کونے کھدوں میں مل جاتے ہیں ،۔
اڑنے والے مونسٹرز پارکوںمیں مل جاتے ہیں ،۔
اوارہ روحیں چرچ مندر یا قبرستانوں میں مل جاتی ہیں ،۔

Popular Posts