او ايس ايكس ميں اردو
مكنتوشى كے اپريٹنگ سسٹم اوايس ايكس ميں اردو لكهنے كے لئے طريقه كار ـ
مكنتوشى كے اپريٹنگ سسٹم اوايس ايكس ميں اردو لكهنے كے لئے طريقه كار ـ
ليکن اگر اپ ابهى تک کكلاسيک استعمال كر رہے ہيں تو ميں خودكو آپ كى مدد كا اهل نهيں پاتا ـ
مگر او ايس ايکس والے اپريٹنگ سسٹم کيليےـ
اوايس ايكس پر مانيٹر پر بائيں طرف اوپر والے كونے ميں سيب كے نشان پر كلک كريں توآپ كو سسٹم پريفرينس نظر ائے گى ماؤس كو یہاں لا كر سسٹم پريفرينس كهول ليں ـ
یہاں مختلف انكون ہوں گے آپ يو اين كے جهنڈےوالے انکون جس كے نيچے انٹرنيشنل لكها هے اس پر كلک كر كے كهول ليں ـ یہاں اپ كو لينگويج ـ فورميٹ ـ اور انپٹ مينيو كے الفاظ لكهے مليں كے ـ آپ انپٹ مينيو پر كلک كريں يهاں آپ كوكتنے هى ملكوں كے جهنڈے اور ان كے نام لكهے هوئے مليں گےـ
يه ان ملكوں كى زبانيں هيں آپ ان ميں سےعرب قوےريٹى ٹک مارک كر ليں اور سسٹم پريفرينس كو بند كر ليں اب اپ كى سكرين يعنى مانيٹر كے دائيں اوپرى كونے ميں ڈيجيٹل گهڑى كے پاس جهنڈے كے نشان پر كلک كريں ـ
اگر عرب قوےريٹى ايكٹو نہيں هے تو پہلے ٹكسٹ ايڈيٹ كهول ليں اور دوباره جهنڈے والے نشان پر کلک کر کے عرب قورييٹي سليکٹ کر ليں اب يه ايکٹو ہو گي اب اپ ٹكسٹ ايڈيٹ ميں اردو لكهـ سكتے ہيں ـ
اگر اپ كو كى بورڈ كى سمجهـ نه لگے تو اپ پهر دائيں اوپرى كونے سےجهنڈے پر كلک كر كے شو كى بورڈ ويوار سلیكٹ كر ليں اس طرح كى بورڈ كى ايک تصوير آپ كے سامنے آجائے گى آپ اسے ديكهـ كر حروف كى پوزيشن كا اندازه كر سكتے هيں ـ مكينٹوشى او ايس ايكس ميں آپ فائلز اور فولڈر كے نام بهى اردو ميں لكهـ سكتے هيں ـ آئى ٹيون ميں گانوں كے نام بهى لكهـ سكتے هيں ـ اور فائنڈر ميں آپ اردو نام والى فائلوں اور فولڈرز كو تتلاش اور اس كى ارينجمينٹ كر سكتے هيں ـ اور اوايس ايكس ميں يه سب اردو تک هى محدود نہيں آپ گورو مكهى گجراتى ديوانگرى پشتو اور افغان دري اور كتنى هى زبانيں بغير كسى ايكسٹرا انسٹاليشن كے لكھ پڑه سكتے هيں ـ
مذيد معلومات
اردو انسايکلوپيڈيا پر لکهنے والےحيدر صاحب کي ايک تحرير سے مجهے احساس ہوا که يونی کوڈ ميں عربی کی چهوٹی ی اور اردو کی چهوٹی ی کا ککوڈنمبر مختلف ہےـ
اسي طرح اور بهي کچهـ کوڈ مختلف ہو سکتے ہيں ـ
ميں اب تک عرب قوريٹي میں لکهتارہا ہوں اس ليے ميري تحارير ميں ڈبے بن جاتے تهےـ
اب اگر اپ چاہيں تو اردو کی بورڈ بهی انسٹال کر سکتے ہيں ـ
نيچے ديے گيے لنک سے اپ اردو فونيٹک کی بورڈ اور دوسرا اردو پی سی کي بورڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہيں `ـ
ڈاؤنلوڈ کا طريقه
اے ايل ٹی والی کی کو دبا کر رکهيں اور لنک پر کلک کريں
يا
سی ٹی ار ايل والی کی کو دبا کر لنک پر کلک کريں اور ڈاؤن لوڈ لنکڈ فايل کو کلک کر کے ان دونوں کي بورڈز کو باري باري ڈاؤن لوڈ کر ليں ـ
فونیٹک کی بورڈ
میں نے ذاتی طور پر اس اوپر والے کی بورڈ کو بہتر پایا هے ـ
پي سي کي بورڈ
نمبر ده فونيٹک کي بورڈ
یا پهر آپ نیچے والے زیپ فولڈر کو ڈاوؤن لوڈ کرکے ان زیپ کرلیں
اور اس میں سے صرف ساری فائلیں لائیبریری کے کی بورڈ کے آؤٹ والے فولڈر میں رگھلیں
زیپ فولڈر اس میں سارے هی اردو کی بورڈ رک دئے هیں
اپنے کمپيوٹر ەارڈ ڈسک کهول کر لايبريری فولڈر کهوليں لايبريری فولڈر ميں سے کي بورڈ لے اؤٹ کهوليں ـ
آپ نے جو کی بورڈز ڈاؤن لوڈ کيے هيں ان کو اس فولڈر کی بورڈ لے آؤٹ ميں رکهـ ليں ـ
اس کے بعد آپنے کمپيوٹر کو ری سٹارٹ کر ليں ـ
اب یه کي بورڈز سسٹم پريفرينس کے انٹرنيشنل ميں پہنچ چکے هيں ـ
اب آپ اُپر ديے گيے طريقه کار کے مطابق جس طرح عرب قوريٹي سليکٹ کی تهي اسي طرح اردو کي بورڈ سليکٹ کر سکتے هيں ـ

5 comments تبصرے:
شکریہ خاور
صا حب، ليكن يه اردو نحين عربي هوّي
I will ask a programmer friend if he can work from the Ubuntu instructions to do a port of the CRULP instructions.
The other option is to pick Persian (there are two options in OS X)--that will also give you the چ, which Arabic does not have.
لیکن یار۔۔۔
یہ زبانِ عربی ہے، زبانِ اردو نہیں۔
You might want to download this font too: http://en.wikipedia.org/wiki/Nastaliq_Navees
Post a Comment