جمعرات، 24 اپریل، 2008

ایم ڈی طاہر

عوامی مسائل پر عدالتی چارہ جوئی کی شہرت رکھنے والے قانون دان ایم ڈی طاہر لاہور میں حرکتِ قلب بند ہونے سے پینسٹھ برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ایم ڈی طاهر انتقال کر گئے !ـ
عجب آذاد مرد تھے جی یه این ڈی طاهر صاحب بهی ـ اللّه ان کی مغفرت فرمائے ـ
آمین
ان کی وفات کا بڑا دکھ هوا ہے ، جانا تو سب هی کو ہے ایک دن مگر ایسے لوگ جو ظلم کو ظلم کا نام دے کر لوگوں کو اس کی نشاندهی کرتے رهتے هیں کم هی هوتے هیں ، اس لیے ان جیسے لوگوں کا چلے جانا اداس سا کر دیتا ہے ـ
بڑی خواهش تهی کبهی ان سے ملاقات هو
دلچسپی تهی ان صاحب کے متعلق اور سنا تها که لاهور هائی کورٹ میں پھٹا لگاتے هیں ـ
پھٹا لگانا ویسے تو بغیر دوکان کے چیزیں بیچنے کے لیے لگائے گئیے سٹال کو کہتے هیں
مگر
بغیر دفتر کے وکیل کے ٹھکانے کو بهی پھٹا هی کہتے هیں ـ
ایم ڈی طاهر صاحب انتقال فرما گئے
ایم ڈی طاهر صاحب نے ساری زندگی حکمرانوں کے غیر آئینی کاموں کے خلاف ان کے غلط هونے کا للکارا مارا ہے
نتیجه کیا هوگا یا هو گا بهی که نہیں ان سے درویش کو تعلق نہیں تها
بس آپنی سی ایک کوشش تهی جو ایم ڈی طاهر صاحب نے ساری زندگی جاری رکھی
لوگوں کو ایم ڈی طاهو صاحب کی اس قانونی چارھ جوئی پر ہنسی بهی آتی تهی مگر گنوار تو ہنسا هی کرتے هیں ـ
بی بی سی والے اسد علی صاحب نے ان کے متعلق تفصیل سے لکھا ہے
غریبوں کا وکیل
اسد علی صاحب کی مہربانی ہے که انہوں نے لکھا ورنه بے اقتدار لوگوں کو کون لکھتا ہے که انہوں نے بهی کچھ کیا تها ـ
ایم ڈی طاهر کا انتقال هوگیا ہے جی اس دنیا سے اس دنیا میں
اس دنیا میں دائر کی گئیں ان کی درخواستیں ، آخری عدالت میں بهی لگیں گی ، جہاں اللّه صاحب جج هوں گے اور گواھ بهی ـ
چلو اوتھے اسیں وی ویکھاں گے ـ

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ دنیا کا کردار جو بندہ جسطرح ادا کریگا اس کی جزا/سزا ضرور ملے گی۔

Popular Posts