منگل، 2 اگست، 2016

دورے مون (دورائے مون) کیا ہے ؟


ٹی وی پر چلنے والی کارٹون سیریز !۔
پاکستان میں جس کو دورے مون کہتے ہیں
یہ لفظ اصل میں دورائے مون ہے ۔
دورائے مون ایک بلی ہے
روبوٹ بلی جو کہ ٹام مشین پر سفر کرکے مستقبل بعید  سے تائم مشین پر سفر کر کے ،اس زمانے میں آئی ہوئی ہے ۔
دورائے مون نامی  کارٹون سیزیز
پہلے پہل انیس سو انہتر کے دسمبر میں کارٹون کی شکل میں شائع ہوئی ،   پہلی بار چھ میگزین میں شائع ہوئی ۔
اس کارٹون سیزیز کے خالق کا نام ہے
فوجیکو فوجی او ہے ۔
اس سیریز کی اوریجنل سٹوریز ایک ہزار تین سو پنتالیس کہانیاں ہیں ۔
اس  سیریز کی اصلی میگزین  جاپان کے تویاما کین کی تاکا اوکا سنٹرل لائیبریری میں رکھے ہوئے ہیں ۔
تاکا اوکا جو کہ اس کارٹون سیریز کے خالق کی جائے پیدائش ہے ۔
الف لیلی کی ہزار داستان کی طرح دورائے مون کہانیاں بھی ہر کہانی اپنی جگہ ایک  ایک داستان ہی ہے ،۔
الف لیلی ہی کی طرح ان داستانوں کی شروعات کی بھی ایک کہانی ہے ،۔
الف لیلی میں تو شہزادوں کی بیویاں کہانی سناتی ہیں ، جو سلسلہ در سلسلہ چلتی ہوئی ہزار داستان بن جاتی ہی ،۔
لیکن دورائے مون سیریز میں ہر کہانی دورائے مون اور نوبیتا کے گرد گھومتی ہے  ،۔
تخلیق کی کہانی ۔
نوبیتا جس کا پورا نام نوبی نوبیتا ہے ،۔
یہ بیٹا نوبیتا اور ایشیزکا نامی لڑکی سے شادی سے پیدا ہوتا ہے ۔
ان کا بیٹا جو کہ مستقبل یعنی کہ اکیسویں صدی میں پیدا ہوتا ہے ۔
بیسویں صدی کی چھیوں دہائی تک یعنی انیس انہتر تک مستقبل کی جو ترقی کا تصور کیا جا سکتا تھا ،۔
اس تصور کردہ ترقی کے مطابق ۔
نوبیتا کا بیٹا جو کہ
 بہت  ترقی کرتا ہے ،۔
نوبیتا کا بیٹا اور پوتے  بہت سی دولت حاصل کر لیتے ہیں کہ اپنے زمانے کے دولت مند ترین لوگوں میں شمار ہونے لگتے ہیں ،۔
انیس سو انہتر میں اس کہانی کے خالق کے تصور کے مطابق اکیسویں صدی میں ٹائم مشین ایجاد ہو چکی ہے اور لوگ اس مشین کو آزادنہ استعمال کر کے زمانوں کا سفر کرنے کے قابل ہو چکے ہیں ،۔
روبوٹ کی تکنیک ترقی کرتے کرتے اس نہج تک پہنچ چکی ہے کہ
گھروں میں روبوٹ نوکر ایک عام سی بات بن چکی ہے ،۔
نوبیتا کی مستقبل کی اولاد فیصلہ کرتی ہے کہ ایک روبوٹ  کو ماضی میں بھیج کر نوبیتا کے ساتھ منسلک کردیا جائے ، جو کہ نوبیتا کی ہر معاملے میں اعانت کرتا رہے ،۔
مستقبل کی نوبیتا کی اولاد کا بھیجا ہوا یہ روبوٹ ہے ۔
دورائے مون۔
نوبیتا جو کہ زیادہ ہشیار بچہ نہیں ہے ،۔
اس کی مستقبل کی اولاد کا خیال ہے کہ اگر نوبیتا کی شادی ایشیزکا چان سے نہیں ہوتی تو ؟
یہ سب بھی نہیں ہوتے ،۔
ایشیزکا کے نزدیک پیسے والا اور لومڑی صفت “سونے یو “ ہے ۔
تعلیمی طور پر بہت ہی نالج والا اور ذہین “اودیکی “ ہے ۔
روبوٹ نے کوشش کرنی ہے کہ نوبیتا کی شادی ایشیکا چان سے ہی ہو ،۔
یہ نہ ہو کہ ایشیزکا کو کوئی اور لے اڑے ، کہ جس سے خاندان کا شجرہ اور مستقبل ہی اور کا اور ہو جائے ،۔
دورائے مون نامی روبوٹ کے پاس ایک تھیلی ہے ،۔
اس تھیلی کا تصور غالباً طلسم ہوش رہا کے کردار عمرو عیار کی زنبیل سے لیا گیا ہے ،۔
عمرو عیار کی زنبیل میں سے انبیاء اور ساحروں کے دئے ہوئے تحفے نکل کر حیرتانگیز کام کیا کرتے تھے
لیکن
دورائے مون کی تھیلی سے مستقبل کی سائینسی ترقی سے ممکن ہو چکے طلسمی آلے ہوتے ہی جن سے کام لیا جاتا ہے ،۔

ٹائم مشین ، نوبیتا کے کمرے کی میز کی دراز ہے ۔ جس میں سے دورائے مون اپنے زمانے میں بھی آتا جاتا رہتا ہے ۔
اور
نوبیتا کے ساتھ بھی منسلک رہتا ہے ۔
نوبیتا ، ایشیزکا، سونیو، جائین ، اور اودیکی کے گرد گھومتی ان کہانیوں میں اس بات کی جھلک نظر آتی ہے کہ کیسے دورائے مون کوشش کرتا ہے کہ نوبیتا کا ایمج اشیزکا چان کے سامنے بہتر رہے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے قریب رہیں ،۔
دورائے مون کی کہانیوں میں جاپانی بچوں کی تربیت اور نالج ، مستقبل کی تکنیک کے متعلق آئیڈیاز اور مہمیز دینے کا کام صاف نظر آتا ہے ۔


ورائے مون کے نام کی وجہ تسمیہ !!۔
کہ اس بلی کو “ دورائی یاکی “ نامی مٹھائی بہت پسند ہے ۔
یہ نام دورائے مون دو الفاظ کو ملا کر ایک بنا ہے ۔

دورا اور مون ۔
لفظ دورا  دورائی یاکی نامی مٹھائی کو پسند کرنے کی وجہ سے
اور مون لفظ کے لئے پس منظر میں ایک کہانی ہے
کہ پرانے زمانے میں ایک بہت بہادر اور جی دار چور گزرا ہے جس کا نام تھا
ایشی کاوا گوئے مون
ایشی کاوا گوئے مون کو لوہے کے ٹب میں ابال کر مار دیا گیا تھا
یعنی کہ اس کو پانی میں ابال کر مارنے کی سزا ہوئی تھی ۔
دورائے مون کے نام کا دوسرا حصہ مون اس گوئے مون سے لیا گیا ہے
جیسا کہ جاپان میں بہت سی چیزوں میں دو ناموں کو جب جوڑ کر پڑہتے ہیں تو دونوں ناموں کا آدھا حصہ سائلینٹ کر جاتے ہیں ۔
جاپانی میں آوارہ کتے یا بلی کو  نورا اینو ( آوارہ کتا ) یا کہ نورا نیکو( آوارہ بلی ) بھی کہتے ہیں ۔
یا کہ کتا یا بلی لگائے بغیر لورا بھی کہہ دیا جاتا ہے ۔
اس لفظ لورا کے وزن پر لفظ دورا  بنا
اور گوئے مون کا مون لگا کر اس کو دورا مون  کا نام دیا گیا ۔
#PTIvsDoraemon

1 تبصرہ:

Abdulla Haleem کہا...

ہندوستانی چینلز میں ڈوری مون کے نام سے اسے دکھایا جاتا ہے. شکریہ

Popular Posts