جمعرات، 21 اپریل، 2016

کلرک بادشاھ


کلرک بادشاھ
ٹھیکیدار نے  ٹھیکے کی فائل اپرو ہونے سے پہلے ہی  پراڈو  افسر کے گھر پہنچا دی تھی
اور ایک کروڑ کا کیش  ٹھیکہ ملنے پر  پہنچانے کا وعدہ کیا تھا ۔
کلرک کو بھی کیش کا وعدہ ہی ملا تھا
لیکن اس نے فائل افسر کے اگے رکھی ، افسر نے  فائل پر لکھ دیا “ اپرووڈ” (Approved) ،۔
ٹھیکیدار ، کیش دینے سے مکر گیا ۔
افسر نے کلرک سے پوچھا : اب کیا کریں ؟
کلرک نے مشورہ دیا  اب اپ اس لفظ اپروو سے پہلے “ ناٹ “ (Not)  کا اضافہ کردیں  ۔
افسر نے ایسا ہی کر دیا
 ٹھیکیدار کے طوطے اڑ گئے  ، منتیں ترلے کر کے کچھ کیش دیا اور کچھ کا وعدہ کر کے لیا۔
تو اب افسر کلرک سے پوچھتا ہے کہ
کیا کروں ؟
کلرک کہتا ہے  اپ ، ناٹ کے اگے لفظ ای (E) کا اضافہ کر دیں اس طرح نوٹ اپرووڈ (Note Approved) ہو جائے گا ۔
پس ثابت ہوا کہ کلرک بادشاھ کچھ بھی کر سکتا  ہے
فوجی مجبوریہ  پاکستان ،۔

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts