پیر، 2 اپریل، 2012

اپنا اپنا اپرل فول

هر ملک کا یا قوم کا اپنا اپنا اپریل فول هوتا هے
هلکا پھلا مزاخ هوتا هی رهتا هے اس دن کو یار لوگ شایداس لیے بھی مزاخ کرلیا کرتے هوں کے که جن دوستوں کو یاد نهیں که نیا مالی سال یا بهار کا موسم شروع هو گیا هے ان کو بھی یاد آ جائے
اٹلی والے ڈاکٹر راجه صاحب نے بتایا هے که وهان اٹلی میں مچھلی لگاتے هیں
بچپن میں سگریٹ کی ڈبی کو کاٹ کر دائره نما بنا کر کسی کی قمیض کو
دم نما بنا دیا کرتے تھے
بننے والا بھی هنس دیا کرتا تھا اور بنانے والا بھی
یهاں جاپان میں اپریل فول مناتی هے جاپانی حکومت
جی هاں سرکاری سطح پر اگر اپریل فول
جاپان کا قانون هے که
جس بندے کے نام پر گاڑی یا گاڑیاں هیں
اگر یه گاڑی یا گاڑیاں یکم اپریل کو بھی اسی کے نام پر هوں گی تو
اس سے ٹیکس وصول کیا جائے گا
ٹیکس کا نام هے جدوشاه زے
اس یکم اپریل کو میرے نام پر
ایک کرین والا ٹرک
ایک کاروں کو ٹرانسپورٹ کرنے والا ٹرک
اور ایک کار هے
یه کار میں نے پینتس هزار ین کی لی تھی جن کے پاک روپے بنتے هیں
چالیس هزار
لیکن اس کا ٹیکس اس کی قیمت سے زیاده کا آ جائے گا
هو گیا ناں جی مزاخ میرے ساتھ بھی اور باقی کے سبھی گاڑی والوں کے ساتھ
پس ثابت هوا که میں کسی کے ساتھ اپریل فول نهیں مناتا
لیکن ٹیکس والے میرے ساتھ مزاخ کر جاتے هیں
اور
پاکستان میں
اپریل فول کیسے مناتے هیں
مینڈک راگ گا کر ریا کاری کی انتہا کرکے
مارچ میں هی شروع هو جاتے هیں
ایک مینڈک الاپتا هے
اپریل فول غیر اسلامی
باقی سارے شروع هو جاتے هیں
ناں سر ناں تال جس کی جهان باری آ گئی
اس نے وهیں ٹرانا ہے
اپریل فول غیر اسلامی
بس جی پاک لوگ اسی بات پر ایک دوسرے کو بیوقوف بناکر اپریل فول منا لیتے هیں
کچھ لوگ اپریل فول کی عجیب عجیب سے تاریخ ڈھونڈھ کر جھوٹ گھڑتے هیں
ان کا قوم کے ساتھ یهی اپریل فول هوتا هے
جتنا سنجیدگی سے اپرل فول کو پاکستانی قوم لیتے هے
شائد هی کوئی اور قوم اس دن کو اتنی سنجیدگی سے لیتی هو گی
یه بھی ایک مزاخ هی هوا نان جی پاک لوگ اور کسی چیز کو سنجیدگی سے لینا؟؟

2 تبصرے:

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

گاڑیوں کو کائی تائی کرنے کی صورت میں آپ کو جی دو شا زئے واپس مل جائیں گے۔
میرے خیال میں اگر آپ کو نہیں معلوم تو نقصان کر رہے ہیں۔

گمنام کہا...

kae tae na karwain, aur nuqsan ho sakta hai, haan chachi tae karwa lain yah behtar hai.

Popular Posts