پیر، 5 مارچ، 2012

فطرت کے قانون

فطرت کے قانون جو مجھے سمجھ آئے هیں
که مشقت اور صحت کا توزان هوتا هے
سہولت اور بیماری کا بھی توزان هے
زندگی کی مقدار تو بنانے والے نے مقرر کر دی هے
جو که بڑھے گی نهیں لیکن
معیار بنانا انسان پر منحصر هے
جو زندگی ملی هے اس کو محنت ناں کرنے کی عادت سے پریشانیوں بھری بیماریاں لگی
زندگی کے طور پر گزارنا ہے
جس کو کهیں که زندگی نے اس بندے کو گزار دیا که بنده گزر گیا
یا که
مشقت بھری
لیکن چست اور چلتی پھرتی زندگی که جس کو زندگی کا گزارنا کهتے هیں ایسی گزارنی هے
جھوٹ کی تاثیر ہے که بندے کا رعب ختم هو جاتا هے
اور رزق کی کمی هو جاتی هے
وعده خلافی بندے کو هلکا کردیتی هے
اسی طرح کی کئی باتیں هیں که
جن کا میں نے خود نچوڑ نکالا ہے
میں مذهبی رنگ نهیں دوں گا اس بات کو
لیکن یقین کریں که جتنا بنده اچھے اصولوں والا هو
اتنا هی وه کامیاب هوتا هے
یاد رهے که کامیابی کرنسی کے اکٹھے کرنےکا نام نهیں هے
یہاں بهت سے لوگ هیں جو میرے سامنے جھوٹ بولتے هیں
اپنی تعلیم کے متعلق
مجھے ان کے ساتھ سچ بول کر بڑا مزه آتا هے
خود کو انجنئر ، پی ایچ ڈی یا بی ایس سی وغیره بتاتے هیں
لیکن بے چاروں کا نالج مجھ سے بھی کم هوتا هے
اور جب پوچھتے هیں که
تهاڈی تعلیم کنی اے
دس جماعتاں
نئی جی !! تسی جھوٹ بول رهے هو !!ـ
تو میں کهتا هوں که
دس جماعتاں والے کے پاس اتنا هی نالج هوتا هے
اور میرے جاننے والے جو مجھ سے زیاده پڑھے هيں انکے پاس مجھ سے زیاده علم ہے
تسی اپنیاں جماعتاں دا کچھ کرو، سر جی !!!ـ
لیکن
ایک بات ہے
ان جھوٹ بولنے والوں کے پاس کرنسی مجھ سے زیاده ہے
تے جے کرنسی دا نام کامیابی او تے اے سارے جھوٹے کامیاب نے ـ

4 تبصرے:

Saqib Saud کہا...

being rich isnt always equal to being successful, thats what im trying to tell myself :|

یاسر خوامخواہ جاپانی کہا...

پیسہ ہتھ لگ جائے تو کم ظرف کی اگلی خواہش نمایاں ہونے کی ہوتی ہے۔
جو اللہ کا شکر گذار ہوتا ہے
وہ تو کہتا ہے دے دیا اللہ میاں نے اپنی کیا اوقات تھی۔نا ہی اس دیئے ہوئے کو سنبھالنے کی اوقات ہے۔
بصیرت کیلئے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

افتخار اجمل بھوپال کہا...

سولہ آنے کھری گل کیتی جے ۔ پیسہ ہتھ دی مَیل اے

جعفر کہا...

جھوٹے بندے کا رعب ختم ہوجاتا ہے
اعلی بات ہے
تے اک مہربانی کرو ایہہ ورڈ ویریفیکیشن ختم کردیو۔

Popular Posts