بدھ، 4 مئی، 2011

غیرت مند اور بہار ترین فوج والا ملک

اوساما بن لادن ، ایبٹ اباد میں جو کہ پاکستان کا ایک شہر ہے
غیر ملکی فوجیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پا
جان بحق
جان دی کہ دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یہ کہ حق ادا ناں ہوا
جو جان ہتھلیی پر لئے پھر رہے ہوں
ان سے جان کے چھین لینے کا دعوا کیا؟؟
چلو جی مسافر کو منزل پر پہنچا دیا
شہادت !!! یہی تو وہ چاہتا تھا ناں جی وہ ؟
اگر نہین تو کیا
روس کے ساتھ لڑائی میں شامل وہ کیا
آمبھ لینے کے لیے ہوا تھا؟؟
،انا للہ و انا الیہ راجعون
اور اب؟
وہ کہ رہے ہیں کہ بلاد کار انہوں نے خود کیا ہے
لیکن
حساس لوگ کہ رہے ہیں کہ
اس کی تو ہم اجازت ہی نہیں دیا کرتے
ہم نے پاس کھڑے ہو کر
خود کروایا ہے
پاک فوج کی بلے بلے
ہماری سرحدیں محفوظ ہیں
وہ ڈرون حملے؟
ہماری اجازت سے ہوتے ہیں
لیکن یہ کیا ہوا ہے؟؟
خود کروایا ہے
بلوچستان میں بندے مر رہے ہیں ؟
ہم خود مار رہے ہیں
وہان بہاریوں کو خجل ہونے کے لیے کیوں چھوڑا ہوا ہے
ہم نے خود چھوڑا ہوا ہے

20 تبصرے:

احمد عرفان شفقت کہا...

میں ایک بار پھر کہوں گا۔۔۔زبردست۔

یاسرخوامخواہ جاپانی کہا...

،تیزدار نشتر
زبردست۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

وقاراعظم کہا...

ہمارے دل کی بات کہی آپ نے۔۔۔
لعنت ہو ان پر۔۔۔
پاک سرحدوں کے نام نہاد محافظوں۔۔۔

افتخار اجمل بھوپال کہا...

ميں نے اسی لئے لکھا تھا کہ اب ہر پاکستانی کو اپنی حفاظت خود ہی کرنا ہو گی ۔ صرف آخر ميں پاگل دل کی ايک خواہش لکھ دی تھی جس پر آپ کا اعتراض درست تھا
صدر کو مال جمع کرنے اور اپنی جمعداری قائم رکھنے کيلئے وزير بنانے سے فرصت نہيں ۔ فوجی سربراہ وہی ہے جو لال مسجد پر حملہ ميں شامل تھا
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کا فرمان ہے ۔ سورت البقرہ آيت 156 ۔ جنہیں جب کوئی مصیبت آتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالٰی کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔‏

سو مين بھی کہتا ہوں
إِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَيْہِ رَاجِعُونَ

بلاامتیاز کہا...

سلام ہے اس مرد حق پر جو جاتے جاتے بھی حق کہہ گیا
اسامہ کے آخری الفاظ

ایک ہی نعرہ
صوبہ ہزارہ صوبہ ہزارہ

گمنام کہا...

hamiyyat naam tha jis ka gaee taimoor k ghar se.
magar pak afwaaj ko bura mat kaho k yehi to hamari akhri umeed hai,
arshad.

عنیقہ ناز کہا...

جب تک اسامہ کے مرنے پہ انا للہ کہنے والے سلمان تاثیر کے مرنے پہ انا للہ نہیں کہیں گے۔ انکا کوئ کفارہ اور توبہ قبول نہیں یہ ایسے ہی ذلیل و خوار ہونگے۔
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ قتل و گارت گری کریں تو قابل ثواب اور دوسرے کریں تو قابل لعنت۔ اس کا فیصلہ کیسے کیا جاتا ہے۔
ان سب لوگوں پہ کیوں نہ لعنت ہو، جو خنجر اٹھائے ہر ایک کا گلہ کاٹنے کو تیار ہے اور جوابا جب ان پہ خدا کی مار پڑت ہے تو دوسروں کو لعنت دیتے ہیں۔
جو بوتا ہے وہ پاتا ہے۔

کاشف نصیر کہا...

یوں تو مجایدین کی صفوں میں بہادروں اور جواں مرد قیادت کی کوئی کمی نہیں لیکن شیخ اسامہ جیسی کرشماتی شخصیت جس کے نام عالم کفر کانپتا تھا اب کوئی نہیں۔اللہ شیخ اسامہ کے درجات کو بلند کرے اور انکے شہادت کی برکت سے مجاہدین کو کامرانی عطا کرے۔
جہاں تک اس فوج کا تعلق ہے جسیے کچھ لوگ پاک کہتے ہیں، اس نے اپنی پچھلی ساٹھ سالہ تاریخ میں ہڈ حرامی کے سواکیا کچھ ہے جو اب اسے مورد الزام ٹھرایا جائے، صحیح معنوں میں ایک خواجہ سروں کی ٹیم ہے جنکے ساا زور صرف اپنوں پر چلتا ہے اور دشمن کے سامنے یہ بھیگی بلی بن جاتے ہیں۔

Yasir کہا...

فوجی قیادت ، سیاستدان اور عوام کی اکثریت، بے غیرتوں کا ٹولہ ہے۔اس سے زیادہ اور کیا کہا جا سکتا ہے۔

کاشف نصیر کہا...

کیا عنیقہ ناز کو سلمان تاثیر ملعون اوفخر اسلام حضرت ر شیخ اسامہ بن لادن شہیدرحمتہ اللہ علیہ ا باہمی تقابل کرتے ہوئے شرم نہیں آتی؟
خیر انکو تو عافیہ صدیقی کو جسم فروش عورت سے بدتر قرار دیتے ہوئے بھی کوئی شرم محسوس نہیں ہوئی تھی۔

گمنام کہا...

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے Xinhua نے امریکی ہم منصبوں کے برعکس صورت حال کو پیش کیا جو زیادہ قابل اعتماد ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اسامہ آپریشن سے قبل ایبٹ آباد کی بجلی کاٹ دی گئی ۔امریکا نہ صرف راولپنڈی میں جی ایچ کیو بلکہ ایبٹ آباد کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھی رابطے میں تھا جو بجلی کی تنصیبات کو کنٹرول کررہے تھے۔پاکستانی سیکورٹی فورسز نے اسامہ کی رہائش گاہ کے نواح کو امریکی آپریشن شروع ہونے سے قبل گھیرے میں لے لیا تھا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے علم میں یہ آپریشن تھا۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز آپریشن کے فوری بعد نزدیکی گھروں میں موبائل فون کے کیمروں کی میموری کارڈ قبضے میں لینے شروع کردیے تاکہ وہ ویڈیوز کو ٹی وی سے شیئر نہ کرسکیں۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد پاکستان کے شمالی علاقہ میں فوج کے کور اور دیگر کئی حساس اہم فوجی ٹریننگ اکیڈمی سمیت فوج کے کئی ادارے ہیں۔ اس شہر میں ایک مکھی بھی گارڈز کی توجہ کے بغیر فضا میں اڑ نہیں سکتی۔یہ صرف افسانوی باتیں ہیں کہ امریکیوں کی طرف سے راڈار سسٹم کو جام کردیا گیا تھااور پاکستان کی مدد کے بغیر اتنا بڑا آپریشن ممکن ہوا۔

پارس کہا...

خاور جی کیا آپ واقعی پاکستانی ہو
امید ہے کہ رام کی جے جے کرنے والے نہیں ہوگے

گمنام کہا...

آنٹی آپ میٹھا میٹھا آوے آوے
کڑوا کڑوا تھو تھو کرنے والی ہیں؟
مسلمان جب باعزت ہوں گے تو آپ بھی مسلمانوں کے ساتھ جب مسلمان ذلیل ہوں گے تو آپ ذلیل کرنے والوں کے ساتھ۔
در شاباش

گمنام کہا...

ھم لوگ اپنے گھروں میں بےشمار مسائل میں پردہ پوشی کرتے ھیں۔اگرقومی مفاد میں یہ لو گ مصلحت کے تحت اگر ایسا کر رھے ھیں تو آپ لوگ کیوں قوم کے سپوتوں کو گالی دیتے ھیں۔مگر میں کن لوگوں کو سمجھا رھا ھوں یہ سب تو خود آپس میں چھوٹی چھوٹی باتوں پہ ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ھیں۔اور اتنے بڑے واقعہ پر بغیر سوچھے سمجھے فورالکھنا اور اس پر تبصرے اللہ جی اللہ سبحان اللہ

گمنام کہا...

اسامہ اور سلمان تاثیر کا موازنہ شرمناک ہے!!!۔

گمنام کہا...

سمندر ميں تو گند پھينکا منع ہے، يہ امريکيوں نے کيا کرديا

گمنام کہا...

انتقال پرملال

‎ ‎ہم نہایت افسوس، دل گرفتگی ومغمومیت کے عالم میں یہ اندوہناک اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے مخدوم وممدوح مجاہد ملت، فاتح ورلڈ سینٹر و غازیئ تورہ بورہ اور شہید اسلام جناب اسامہ بن لادن مبینہ طور پر ایبٹ آباد میں امریکی افواج کے ہاتھوں اور ہماری کرپٹ حکومت کی رضامندی اور افواج پاکستان کو مکمل طور پر لاعلم رکھتے ہوئے ایک آپریشن میں شہید ہوچکے ہیں.اناللہ وان الیہ راجعون
‏ ‏

اسامہ شہید وہابی المسلک ہونے کے باعث فاتحہ ودرود اور ایصال ثواب جیسی بدعات پریقین نہیں رکھتے تھے اور درحقیقت انہیں اس کی ضرورث بھی نہیں ہے کہ وہ پوری دنیا اور بالخصوص افغانستان، پاکستان. عراق، صومالیہ اور انڈونیشیاء میں اپنی خدمات کے عوض اپنا حصے کا ثواب وصول کرچکے ہیں. اس لئے رسم قل یا ایسی کسی فروعات سے اجتناب کیا جاتا ہے البتہ آپ سب سے یہ استدعا ہے کہ ہم پسماندگان کے لئے دعا کیجیئے کہ باری تعالی کے حضور سے ہمیں صبر جمیل عطا ہو

میں نے تجھے کھویا تو ایسا لگا
جیسے مرے پاس ہو کچھ نہ بجا


الحمدللہ دشمن کو خوف کے مارے ان کے جسد خاکی کو امریکہ لے جانے کی ہمت نہیں ہوئی اورنہ ہی ان کی قبر کی مرجع خلق بننے کے خوف سے دفن کرنے کی ہمت ہوئی. جنگ آزادی 1857 کے غازی ومجاہد اسداللہ خان المعروف غالب کے بقول

ہوئے مر کے ہم جو رسوا، کیوں ہوئے نہ غرق دریا
نہ کبھی جنازہ اٹھتا ، نہ کہیں مزار ہوتا

اس پیشین گوئی کے مصداق اسامہ بن لادن شہید ہو کر غریق دریا ہوچکے ہیں،

آپ سب حضرات سے گزارش ہے کہ ان کی یاد میں موم بتیاں جلانے ، سمندر میں پھول بہانے، مچھلیوں کو آٹا اور چیلوں کو چیچھڑے کھلانے اور اس طرح کی تمام رسوم سے اجتناب کریں کہ اس سے مرحوم کی روح کو تکلیف ہوگی.

اگرچہ برادر حامدمیر اور طلعت حسین کے باربار اصرار کے باوجود اوبامہ شیخ اسامہ کی شہادت کے ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے لیکن پھر بھی انہوں نے دیگر سرپرستوں حمید گل، اسلم بیگ، مشرف، میر شکیل اور ساتھیوں کاشف عباسی، جاوید چوہدری . معید پیرزادہ، ٹاکٹر دانش ، مبشر لقمان اور کامران خان، حنیف عباسی، طلحہ محمود، اعجازالحق اور شیخ رشید کے ہمراہ ازراہ عقیدت ایک مشت تک داڑھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے. عمران خان نے بھی سن بلوغت تک پہنچ جانے اور داڑھی کے بال آجانے پر ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے

اس جذبہ ایمانی اور غیرت قومی میں ہماری بہنیں بھی کسی طور پیچھے نہیں، ہماری قابل احترام بہنوں مہر بخاری، ماریانہ بابر، شیریں مزاری، ماریہ سلطان، ماروی میمن، عاصمہ چوہدری، عاصمہ شیرازی نے اپنی پہنی ہوئی چوڑیاں توڑ دینے اور آئندہ کے لئے کلائیاں سونی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

اللہ ہم سب کو اس صدمہ جانکاہ سے سنبھلنے کی توفیق عطافرمائے. آمین

انجمن سوگوران و پسماندگان مجاہد اعظم اسامہ بن لادن شہید
میڈیا و ڈیفنس اینلسٹ سیکشن

http://criticalppp.com/archives/47941

وقاراعظم کہا...

لگتا ہے کہ آپا جی نے خاور صاحب کا مضمون غور سے نہیں پڑھا۔ انہیں شاید یہ غلط فہمی ہے کہ کہ اسامہ کی شہادت پر لوگ غمگین ہیں۔ :D

جناب وہ جس چیز کی تلاش میں تھا وہ اس نے پالیا۔ شہادت ہے مطلوب و مقصود و مومن۔ LoL...

سلمان تاثیر ملعون تو ایک عاسق روسول کے ہاتھوں جہنم رسید ہو، خدا کی مار ایسے ہی پڑتی ہے۔ یہ اور اس جیسے امریکی چمچے جو ہر موقع پر اپنے آقا سے عہد وفاداری نبھانے کے لیے آموجود ہوتے ہیں یہ سمجھتے ہیں کہ پہرے داروں کی فوج ظفر موج کے درمیان یہ محفوظ ہوگئے۔ جبکہ اسامہ دشمنان دیں سے لڑتا ہوا شہید ہوا اور اپنی منزل مقصود کو پا لیا، اب اس میں افسوس کیسا؟

لعنت تو ان نام نہاد روشن خیال حکمرانوں اور ان کے چمچوں پر ہے جی جو اس ملک پر قانض ہیں۔ جو ہر سال دفاع کے نام پر 600 ارب روپے عوام کے خون پسینے کی کمائی کے کھا جاتے ہیں اور دشمن سے لڑنے کے خیال سے ہی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ :D

گمنام کہا...

وقاراعظم تمہارے ملعون آنجہانی اسامہ کی موت پہ تو ساری دنيا ميں جشن کا سماع ہے اور سلمان تاثیر شہيد کی ساری دنيا بشمول اسلامی دنيا ميں انکی بہادری پہ نيک نامی ہوئی ہے- صرف تم جيسے بزدل پيچھے سے وار کرنے والے جہادی يہ سمجھنے سے محروم ہيں-
رہی بات تم جہاديوں کي رائے کی تو يہ کہنا مشکل ہے کہ دنيا تمہيں چھتر بھی نہيں مارتی کيوں کہ دنيا خاصے چھتر مار رہی ہے جسکا بدلہ تم بے گناہ پاکستانيوں سے لے رہے ہو جس سے دنيا کا کچھ نہيں بگڑتا-

گمنام کہا...

روزانہ جسارت و امت – اسرئیل کے ایک یہودی اخبار الخلافہ نے خبر دی ہے کہ اسامہ بن لادن اصل میں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پرشاد کا سر گرم رکن تھا اس کا اصل مذہب ہندو اور نام نارائن بگوان راج تھا

اس بات کا انکشاف جب ہوا جب امریکی اسامہ کو ہلاک کرنے کے بعد اسلامی رسومات کے مطابق غسل دے رہے تھے اس دوران یہ انکشاف ہوا کے اسامہ بن لادن کا ختنہ نہیں ہوا ہے

یہ بات پتا لگتے ہی سی آئ اے کے سربراہ نے پاکستان میں اپنے ہم منصب جماعت اسلامی کے منور حسن کو فون کیا اور اس کی تصدیق چاہی ، منور حسن نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ ان خودکش دھماکوں میں انڈیا ملوث ہے اور ہم سوات کے لیے بھی یہی کہتے تھے کہ وہاں ہم نے خود بغیر ختنے کے لوگ دیکھے جو انڈین اجنٹ تھے پر بعد میں ہم نے ان کے ختنے کے لیے نظام شریعت کی تحریک چلائی

امریکا نے اس تصدیق کے بعد زید حامد اور حمید گل سے بھی رابطہ کیا ،زید حامد نے بتایا یہ ہندو زیونسٹ ہے .امریکی حکام نے مزید معلومات کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو یہ انکشاف ہوا کہ اسامہ بن لادن کا ڈی این اے ،شیو سینا کے لیڈر بال ٹھاکرے سے ملتا ہے

جس پر اباما نے بال ٹھاکرے کو فون کر کے بتایا ، یہ سن کا بال ٹھاکرے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا اور بتایا کہ ہمارا ایک بھائی کمبھ کے میلے میں بچھڑ گیا تھا پھر پتا چلا کے اسے کچھ عرب اونٹوں کی ریس کے لیہ عربستان لے کر چلے گئے تھے ،بال ٹھاکرے نے اپنے بھائی نارائن بھگوان راج کے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا پر ساتھ ہی ساتھ اس کے مرنے پر دکھ کا اظہار بھی اظہار کیا ،بال ٹھاکرے نے کہا کہ میرا اور میرے بھائی مقصد ایک ہی تھا زیادہ سے زیادہ مسلمانون کے خون سے ہولی کھیلنا

بال ٹھاکرے کی خواہش کے مطابق اسامہ بن لادن کی آخری رسومات ہندو مذہبی طریقے سے ادا کی گئیں اور چتا کو جلانے کے بعد راکھ سمندر برد کر دی گئی

Popular Posts