ایپل کے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ
میکنتوش عرف ایپل کے مارک والے کمپیوٹر میں اردو کے کیبورڈ اور ان کا طریقه
ایک خبر نظر سے گزری هے که ١٩٩٨ کے بعد پہلی دفعه میکنتوش کمپیوٹر کی کمپنی جن کا نشان سیب هے اس سال مائکروسوفٹ سے بڑھوتی میں ہے
میکنتوش کا آئی فون ایک مقبول ائٹم ثابت هوئی اور اب آئی پیڈ بھی بہت فروخت هو رها هے ، میں میک کا کمپیوٹر ١٩٩٩ سے استعمال کررها هوں ، میک کا پہلا کمپیوٹر جو میں نے خریدا تھا وھ تھا آئی میک اپرل کے مہینے کی بات ہے اس وقت تم ڈی وی ڈی پلئر کمپیوٹروں میں انے لگا تھا اور اس آئی میک میں بھی ڈی وی ڈی کا پلئیر تھا. ویسے تو آئی بک میں بھی ڈی وی ڈی پلئیر تھا لیکن میموری کی کمی کی وجه تھی که فلم چلتے چلتے جام هو جاتی تھی ، یه آئی بک میں نے ایک پاکستانی کو جس کے پاس کوریا کی نیشلٹی تھی کو بیچ دیا تھا . کورین نیشنیلٹی والے محمد عظیم صاحب کی طرف ایک ہزار اٹھ سو ڈالر نکلتے تھے لیکن انہوں نے نہیں دئے
اگر کوریا سے کوئی پڑھ رها هو تو ان اردو سپیک عظیم صاحب سے کہے که خاور کے پیسے دے دیں.
خاور کےبلاگ کو پرانے پڑھنے والے جانتے هیں که خاور میکنتوش کا کمپیوٹر استعمال کرتا ہے . پرانے بلاگر یه گلا کیا کرتے تھے که ڈبے بہت هوتے هیں خاور کی تحاریر میں ، میں ان تحاریر کو کچھ نهیں کیا هے لیکن اب ونڈوز والے کمپیوٹر پر بھی پڑھی جاسکتی هیں کیونکه ونڈوز والے کمپیوٹر میک کی نسبت بیک ورڈ هوتے هیں اس لیے ونڈوز والوں کو میری پانچ سال پہلے والی تحاریر اب نظر انے لگی هیں ، لیکن میک پر کوئی مسئله نهیں تھا
جی تو اب جب که میک مقبول هو هی رها هے تو کیون ناں جی جو مسائل هم نے اٹھائے تھے اردو کے لیے اغاز میں ، ان سے نئے لوگوں کو بچایا جاسکے
میں نے اپریل دو ہزار پانچ میں بھی او ایس ایکس میں اردو کے نام سے ایک پوسٹ لکھی تھی جس کی یه نئی قسط سمجھ لیں
که میک میں اردو کیسےلکھا جاسکتا ہے اور اس کے لیے جن چیزوں کی ضرورت هے ان کو بنا کر یهاں لے آیا هوں که ڈاؤن لوڈ کریں اور کام چلائیں
سب سے پہلے تو اپ یه فائل ڈاؤن لوڈ کرلیں
زیپ فولڈر اس میں سارے هی اردو کی بورڈ رکھ دئے هیں
یه ایک زپ فولڈر ہے جس کو اپ کا میک خود هی کھول دے گا اور اکر ناں کھولے تواس پر ڈبل کلک کریں ، تو یه ایک نارمل فولڈر بن جائے گا، اس مين کچھ فائیلیں پڑی هیں جن کا فارمیٹ ہے کی لے اؤٹ
یه چار فائیلیں هیں ان کو کمپوٹر کی ہارڈ ڈسک میں رکھ لیں ، کیسے ؟؟
کمپیوٹر کی هارڈ ڈسک پر ڈبل کلک کریں یا ڈاک میں جاکرفائنڈر کھول لیں
اپ کے کپیوٹر میں ھارڈ دسک کا کیا نام ہے ؟
میرے میں ایچ ڈی هے !-
ایچ ڈی سے لائبریری میں جائیں اور یهاں کی بورڈ لے آؤٹ کا فولڈر ملے گا ، اس فولڈر میں ڈاؤن لوڈ کیے هوئے فولڈر والی چاروں فائیلیں رکھ دیں
HD/Library/Keyboard Layout/
اب اپ اپنا کمٹیوٹر ری سٹارٹ کر لیں
یه سارے کی بورڈ اسٹال هو چکے هیں ان کی ایکٹو کرنے سے کا طریقه بعد میں پہلے ان کے نامیں کی اور کاموں کی وضاحت کردوں
پہلی فائیل ہے جی ایم خاور ، یه کی بورڈ ونڈوز کے کمپیوٹر والا فونیٹک کی بورڈ ہے
دوسری جس کا نام ہے یو آر جی ایم کے ان پیج یه وھ والا کی بورڈ هے جو ان پیج میں استعمال هوتا ہے
جن لوگوں کو ان پیج کی عادت هو گئی هے ان کے لیے مفید چیز ہے
لیکن یاد رہے که یه کیبورڈ یونی کوڈ والا ہے کنجیوں کی ترتیب صرف ان پیج والی ہے ورنه اس کا ان پیج سے کوئی تعلق نهیں هے
تیسری فائل جس کا نام هے یو آر جی ایم کے پی سی ، یه وھ کی بورڈ ہے جو ونڈوز والوں نے پاک بیوروکریسی کے مشورے سے بنایا تھا اس میں کجنیوں کی ترتیب بیوروکریسی کے اونٹ جیسی هی ٹیڑھی هے لیکن جن لوگوں کو اس کی عادت هو گئی ہے کسی بھی وجه سے ان کے لیے یه کی بورڈ بھی بنایا گیا هے
چوتھی فائیل ہے جی یو آر جی ایم کے قیورٹی ، یه وھ کی بورڈ هے جس کی مجھے عادت هو گئی هے .
میں نے اس کی بورڈ کو استعمال کرتا هوں جب مجھے کچھ لکھنے کا "چس" پڑتا ہے
اب اپ ان کی بورڈوں کو یا کسی ایک کو چالو کرسکتے هیں جس کے لیے
اوايس ايكس پر مانيٹر پر بائيں طرف اوپر والے كونے ميں سيب كے نشان پر كلک كريں توآپ كو سسٹم پريفرينس نظر ائے گى ماؤس كو یہاں لا كر سسٹم پريفرينس كهول ليں ـ
سسٹم پریفرنس میں مختلف انكون هیں جو اب کو نظر ائیں گے آپ يو اين كے جهنڈےوالے انکون جس كے
نيچے انٹرنيشنل لكها هے اس پر كلک كر كے كهول ليں ـ
یہاں اپ كو لينگويج ـ فورميٹ ـ اور انپٹ مينيو كے الفاظ لكهے مليں كے ـ آپ انپٹ مينيو پر كلک كريں يهاں
آپ كوكتنے هى ملكوں كے جهنڈے اور ان كے نام لكهے هوئے مليں گےـ
يه ان ملكوں كى زبانيں هيں جن کو میک کا سسٹم سپورٹ کرتا ہے ،آپ ان ميں سےاردو کے کسی بھی کی بورڈ کو یا سبھی کو ٹک مارک كر ليں اور سسٹم پريفرينس كو بند كر ليں یا نه بھی کریں تو بھی اب اردو کے کی بورڈ اب کے کمپیوٹر پر کام کررهے هیں اب اپ اپنے کمپیوٹر كى سكرين يعنى مانيٹر كے دائيں اوپرى كونے ميں ڈيجيٹل گهڑى كے پاس جهنڈے كے نشان پر
كلک كريں ـ
یهاں اپ کو اردو کے کیبورڈ نظر ائیں گے ، لیکن هو سکتا ہے که جب اپ ان کو دیکھیں تو مردھ نظر ائیں ، جس کا مطلب ہے که اپ کمپیوٹر کے جس حخے میں ابھی هیں جہاں لکھنا ممکن نهیں هے اس لیے جاهں لکھا جسکے ، مثال کے طور پر پہلے ٹكسٹ ايڈيٹ کی ایپلیکیشن كهول ليں اور دوباره جهنڈے والے نشان پر کلک کر کے جی ایک کے قورييٹی سليکٹ کر ليں اب يه ايکٹو ہو گی اب اپ ٹكسٹ ايڈيٹ ميں اردو لكهـ سكتے ہيں ـ
اگر اپ كو كى بورڈ كى سمجهـ نه لگے تو اپ پهر دائيں اوپرى كونے سےجهنڈے پر كلک كر كے شو كى بورڈ ويوار سلیكٹ كر ليں اس طرح كى بورڈ كى ايک تصوير آپ كے سامنے آجائے گى آپ اسے ديكهـ كر حروف كى پوزيشن كا اندازه كر سكتے هيں ـ مكينٹوشى او ايس ايكس ميں آپ فائلز اور فولڈر كے نام بهى اردو ميں لكهـ سكتے هيں ـ آئى ٹيون ميں گانوں كے نام بهى لكهـ سكتے هيں ـ اور فائنڈر ميں آپ اردو نام والى فائلوں اور فولڈرز كو تتلاش اور اس كى ارينجمينٹ كر سكتے هيں ـ اور اوايس ايكس ميں يه سب اردو تک هى محدود نہيں آپ گورو مكهى گجراتى ديوانگرى پشتو اور افغان دری اور كتنى هى زبانيں بغير كسى ايكسٹرا انسٹاليشن كے لكھ پڑه سكتے هيں ـ
جهاں تک بات ہے فونٹس کی تو
اس کے لیے اپ کهیں سے بھی ڈاؤن لوڈ کرلیں .
انٹر نیٹ پر خدمت خلق کرنے والے لوگوں نے فونٹ بنا کر مفت میں لگائے هوئے هیں ، جهاں اردو کے رنگا رنگ فونٹس مل جاتے هیں .

