ہفتہ، 29 اگست، 2009

چوھری کمیارو

نام کی حد تک '' بدتمیز " نے مشورھ دیا ہے که جی پیر بن جاؤ ( بیس السطور میں )ـ
وھ اپنے ملک رحمان صاحب کے گاؤں کا ایک چاچا ہے جو که ذات کے فقیر هیں ایک دن کہـ رها تھا که منڈے (لڑکے) دبئی چلے گئے هیں اور کمائی کرنے لگے هیں ، انهوں نے دروازے پر قریشی لکھدیا ہے نام کے ساتھ ، اب میں کیا کروں ، کماؤ پتروں کو کہـ بھی کچھ نهیں سکتا ـ
اور میں نے سوچ رکھا ہے چار پیسے آ جائیں تو اپنے نام کے ساتھ چوھدری لگا کر لکھا کروں گا
چوھدری خاور کمیار
اور نزدیکی دوستوں کو کها ہے که جب هی میں اپنے نام کے ساتھ چوھدری لکھنے لگوں آپ لوگوں نے مجھے چوھدری کمیارو کہا کر پکارا کرنا ہےـ
اپنے بدتمیز صاحب هم لوگوں کو ایک قوم بننے کے سفر میں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنا ہے میں نے اپ سے کئی دفعه کئی باتیں سیکھی هیں ـ
اب ایک اور مسئله بن گیا ہے جو که پوچھنے والا ہے که مجھے فوجیتس کا سرور مل کيا هے
PRIMERGY 
TX200
اس ميں ونڈو ٢٠٠ سرور انسٹال ہے جو که جاپانی میں هے مجھے اس سمجھ نهیں آ رهی که ان سرور صاحب کو کیسے چلاؤں که یه ایک ھوسٹ سرور کی طرح سے کام کرنے لگے که اردو میں لکھنے والوں کو سپس فراھم کی جاسکے
لیکن میں نے سنا ہے که اپنا هوسٹ بنانا ایسا هی هے که کمپیوٹر کا دروازھ کھلا رکھنے والی بات هو جاتی ہے که جس کا جی چاھے چلا ائے ، کیا خیال ہے جی اپ کاریگر لوگوں کا ؟؟
٢٠٠١ کے امریکی اگر کهیں مل جاتے تھے اور مجھ سے پوچھا کرتے تھے که کهاں کے هو تو میں ان کو انکریزی میں کہا کرتا ، یو کانٹ ریکگنائز می ؟ وی آر هو آر سیفینگ یور بٹز ، فرام پاکستان ، تو امریکی هوتے بڑے زندھ دل هیں ھنس کر چلے جایا کرتے تھے ـ اب میرا خیال ہو که دنیا کی بٹوں کو یونکس بچائے گی ، کیونکه ایپل کا سرور اپرٹنگ سسٹم داس والے کمپیوٹر پر چلتا نهیں هے اور ونڈوز والا مہنگا ہے ـ
تو جی جیسے پٹھان پٹھان هوتی ہے، اسی طرح بٹ بٹ هوتی هے اور تو جی مہنگائی کے لتروں سے لال هو نے سے بہتر ہے که لیونکس سے اپنی بٹ کو محفوظ کر لیں ـ
یہاں بٹ سے مراد بی یو ڈبل ٹی والی بٹ ہے ـ
لیکن جی لیونکس کا کوئی تجربه نهیں هے اور ڈر لگتا ہے که هر روز پچ (ٹاکیاں)اپ ڈٍیٹ کرتے کرتے پھاوا هی ناں هو جاؤں ـ
منظر مانه والوں نے ایوارڈ میں بد تمیز کو بھی نامی نیٹ کیا تھا ، میں خود ان صاحب سے کئی دفعه تکنیکی مدد مانگ چکا هوں ـ یه صاحب واقعی لوگوں کی مدد کرتے هوں گے جیسے که میری کی ہے لیکن ان میں ایک نقص ہے که میل کا جواب بھی هو سکتا ہے که واپس مہینوں میں وصول هو ، ایسا لگتا ھے که میل واپس پیدل آ رهی ہے ، اور پاؤں میں کانٹا چبھ گيا هو گا ـ وغیرھ وغیرھ ـ
وھ ایک پینڈو کسی بندے کو شہر میں ملنے گیا تو اس نے پینڈو کو پان کی صلح ماری ، جو که پینڈو نے قبول کرلی ،که اس نے بھی پان کا سنا تھا که نواب لوگ کھاتے هیں ـ
اب جی پان منه میں ڈال گر لگا پچکاریا مارنے تو شهری نے نوکر کو اشارھ کیا که اس کے اگے اگال دان رکھ دو ،جب اگال دان اگے ایا تو پینڈو نے دوسری طرف منه کرکے پچکاریاں مرنی شروع کردییں ـ تو نوکر اگال دان لے کر اس طرف چلا گیا تو پینڈونے للکارا مارا
اور پراں (دوسری طرف)کرلے اس پانڈے (برتن ) کو ورنه میں اس میں تھوک دوں گا ـ
اگر آپ نے تعاون جاری ناں رکھا تو تو اس پینڈو کی طرح، میسنا تو دور کی بات ہے هم اپ کو بدتمیز کہا کریں جی هاں بدتمیز ـ
سب پڑھے لکھے اور تکنیکی مهارت رکھنے والوں سے اپیل ہے که سرور کو انسٹال کرنے میں مجھے تعلیم دیں
مہربانی هو گی
آپ سب کا مخلص
خاور

جمعہ، 28 اگست، 2009

المسیار

اسلام میں داشته رکھنے کی چھٹی مل گئی ہے
نہیں اعتبار تو جی یه پڑھ لیں که کیا لکھا ہے
مادری زبان پنجابی قومی زبان اردو ، قومی ترانه فارسی ، آئین انگریزی ، مذھب عربی ـ هر چیز ایمپورٹڈ
اور اب المسیار کے نام پر داشته رکھ سکتے هیں اور خرچے کی بھی ذمه داری نهیں هے ـ
پیسے والوں کے تو مزے هو گئے جی
رند کے رند رهے ھاتھ سے جنت ناں گئی

جمعرات، 27 اگست، 2009

ھفته بے لاگ ستان ـ ٹیگ

. آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

جواب : غلام مصطفے

2. آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
پہلے اس بلاک کا نام خاور کی بیاض تھا لیکن بعد میں بدلتے بدلتے کچھ ایسا هی بن گیا ہے جی !!ـ

3. آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
نومبر ٢٠٠٤ : سن دو ھزار چار کے نومبر ميں ، آرچیو میں چھٹا سال چل رها ہےـ

4. آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز

میرے گھر میں کسی کو انٹر نیٹ کا هی معلوم نهیں بلاگ کس بلا کانام ہے یا بلاگ کیا بیچتا ہے ـ

5. کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟

جو بات اندر سے اٹھتی هے میں تو لکھ دیتا هوں ، چاھے فحاشی کے زمرے میں هی آ جائے

6. آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)

میرے اندر کے ابال کی وجه سے ، جب اندر کی آگ سلگتی ةهے تو جی کو اتا ہے لکھ دیتے هیں شائد اس کی وجه سے میرا بلاگ چالو ہے

7. اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں

جاپان کے موبائیل میں ایس ایم ایس نهیں هوتے ای میل هوتی ہے اور بس کام کی هی هوتی هیں ـ

8. آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)

ایک اسی زبان میں لکھ کر اظهار خیال کرسکتا هوں ، شائد اس لیے ،

9. کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔

جی روزانه هی بلاگ وزٹ کرتا هوں لیکن اردو کے سب رنگ اور وینس اور سیارھ دیکھ لیتا هوں اگر کوئی بات مرو دخل دینے والی هو تو اس بر تبصرھ بھی لکھ دیتا هوں

10. آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟

ایک لڑکی تھی پنکھڑی گلاب کے نام سو لکھتی بھی تھی اس کا تبصر ھ تھا پہلا تبصرھ جو که رومن میں تھا اس کے بعد اپنے اجمل صاحب کا تبصرھ تھا جو که میری توقع سے بہت جلدی وصول هوئے تھے بلاگ شروع کرنے کے ایک سال بعد ، ورنه میرا خیال تھا که کم از کم چار سال تو کوئی اردو کی اس سائیٹ پر نهیں آئے گا ـ

11. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مختلف تحریروں پر ہونے والے تبصروں میں سے چند دلچسپ یا مفید تبصرے شیئر کیجیے۔ ربط دینا نہ بھولیں ۔

جعفر کی اس تحریر http://jafar.wordpress.pk/?p=638 پر بدتمیز کا میسنے پن کو مسکینی سے منسلک کرنے کا میسنا پن دلچسپ لگا

12. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مخلتف تحریروں سے منتخب جملے جو آپ کو پسند آئے ہوں یا جنہیں آپ تعمیری اور مفید سمجھیں۔ (اگر تعداد معین کرنا چاہیں تو تین ، پانچ ، دس یا جتنے مرضی)

جعفر کی هی مندرجه بالا تحریر میں عنیقه ناز کو بھیجه فرائی کا ٹائیٹل میرے خیال مين بدل چاھیے ٹائیٹل هونا چاھیے باجی ڈانگ بردار کینکه عنهقه ناز صاحب کو جو بات ناگوار گزرے اس پر ڈانک لے کر چڑھ دوڑتی هیں کسی حد تک ان کی یه بات مجھے تو پسند آئی ہے

13. ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟

چھڈو جی ٹائم نکالنا مشکل هو جائے گا

14. مختلف بلاگرز کو کوئی شعر یا جملہ انہیں ٹائٹل کے طور پر منسوب کریں۔

پچھلے دنوں میں نے جو کلاک بنائے تھے وهی کافی هیں ـ

19. ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات

بس ٹھیک ہے ، تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاھیے

اتوار، 23 اگست، 2009

پاک لوگ

یہان جاپان میں هم پاکستانیوں کی کل ابادی آٹھ هزار سے دس هزار افراد هو گی
جاپان جو که رقبے کے لحاظ سے پاکستان سے تقریباً نصف ہے
دس هزار کی ابادی کچھ بھی تو نهیں هے ناں جی ؟
اور ان دس هزار میں سے تقریباً ایکسو کے قریب لوگ هیں جو بڑھ بڑھ کر سیاست میں حصه لیتے هیں اور سیاست بھی پاک سیاست اور طریقه کار بھی پاک هی هے
جس کو اهل علم ناپاک سیاست کہتے هیں
اور ان ایک سو کے قریب لوگوں میں سے بھی تقریباً پچاس لوگ هیں جن کو انٹر نیٹ پر فوٹولگوانے کا بڑا شوق ہے
پھر ایکسٹرا منافق لوگ هیں جی ـ
جن کے متعلق لکھنا بھی سیاهی ضائع کرنے والی بات ہے ـ
اصل میں ان کا بھی قصور نهیں هے که آپ خود دیکھیں که بزنس کرنے کے لیے کتنی تعلیم کی ضرورت هوتی ہے ؟ ایک بندھ ایم بی اے کرتا ہے !ـ اپنی زندگی کی دودھائیوں سے زیادھ وقت تعلیم میں کزار دیتا ہو راتوں کو جاگ جاگ کر پڑھتا ہے ، کتنی خواهشوں کا گلا گھونٹ کر بھری جوانی میں خشک سی زندگی گزار کر ماسٹر کرتا هے بزنس كی تعلیم میں اور پھر بھی اسکو بزنس کے لیے تجربه حاصل كرنے كے لیے نوكری كرنی پڑتی ہے ـ بی كام یا سی كام یا پھر کوئی بھی ڈگری حاصل کرنے کے لیے کیا کیا پاپر بیلنے پڑتے هیں ـ لیکن جاپان میں آ کر گاڑیوں کے بزنس میں نوے کی دھائی اور اس صدی کی پہلی دھائی ميں اتنی کمائی هو جاتی ہے که ایک دفتر بھی بن جاتا ہے کچھ ملازم بھی رکھ لیے جاتے هیں ـ پاکستان میں اتنی رقم بھیج دیتے هیں که گھر والے بسیار خوری سے شوگر ، بلڈ پریشر اور اس طرح کی امیروں والی بیماریاں بھی لگا لیتے هیں ـجاپان کی کمائی سے ان کے علاج میں کوئی دقت نهیں هوتی ہے ـ بلکه جاپان جیسے ملک میں جہاں لوکل لوگوں کی اوسط عمر ٩٣ سال ہے پاک لوگ چالیس کی عمر میں امیروں والی بیماریاں لگا چکے هوتے هیں ـ
یعنی ایک کامیاب بزنس مین !!ـ
تو جی بندے کے دل میں یه خیال اگر جڑ پکڑ لے که وھ انسانوں سے کچھ علیحدھ نسل سے هے تو اس میں عجب بات کوئی ناں هو ناں جی ـ
دادا کا گدھوں پر ٹرانسپورٹ کا کام کرتے تھے لیکن اب هم رحمانی کہلوا کر اپنے دل کو تسلی دے رهے هوتے هیں که جیسے گوری نسل کے لوگوں کے جین ميں عقل والی کوالٹی هوتی ہے اور کچھ نسلوں کے لوگ بے عقل هوتے هیں اسی طرح سے هم لوگ بھی مینوفیکچرنگ کوالٹی میں هی عام لوگوں سے بہتر هیں ـ
تو جی ایسے لوگوں کا علاج ممکن هی نهیں رھتا
برف کے میدانوں میں پہاڑوں میں کبھی اسکینگ کے لیے جائیں تو کالی عینک پہن کر جاتے هیں که چمک سے بند ھ کھڑوی دو کھڑی کے لیے بینائی سے محروم هو جاتا هے ، سنو بلائنڈ کہتے هیں جی آقاؤں کی زبان انگ رے زی میں ـ اس طرح دولت بلائینڈ لوگ هوتے هیں جی ان کی بینائی واپس هی نهیں اتی ، اس اندھے پن ميں بندے کو انسان نظر هی نهیں آتے صرف دولت مند هی نظر اتے هیں ـ
اور میں نے جاپان میں کتنے هی لوگوں سے یه سنا ہے
او جی میں تو لوگوں سے ملنا هی پسند نهیں کرتا !!ـ فائیدھ هی کیا هے جی لوگوں سے سلام دعا بڑھانے کا ؟؟
جانور
جی انسان بھی تو ایک معاشرتی جانور ہے نان جی سوشل اینیمل !ـ
اور اگر یه جانور معاشرتی اقدار ، سوشل ایکٹویٹی سے دور هو جائے تو باقی جانور هی بچتا ہے ـ
کی خیال اے جی تہاڈا ؟؟
کچھ لوگوں پر مجھے بڑا گله ہے که نہاتے نهیں هیں ، پاس آ کر بیٹھ جاتے هیں اور نیوز(نئی)چھوڑنے لگتے هیں ، بد بوسے ناک بند هو جاتی هے ـان میں بڑے اچھے دوست بھی هیں ، میں ان کو کہـ بھی نهیں سکتا که کام آنے والے بندے هیں ، صرف اگر نہانے لگیں تو کوئی گله نہیں هے
چلو زیادھ نهیں تو عید کے عید هی نہا لیا کریں

ہفتہ، 22 اگست، 2009

کچن کارنر

سب سے پہلے تو جی بات یه ہے که جب نام لکھ کر کسی کے متعلق بات لکھی جاتی ہے تو اس کا مطلب هوتا ہے که
اس شخص پر اعتماد کرتے هیں که اسے اپنا سمجھتے هیں ـ جیسا که پچھلی پوسٹ میں کچھ بلاگروں کے قلمی ناموں کو لکھ کر بات کی تھی ـ
ھفته بلاگراں منانے کے پيچھے اپنی کچھ بہنوں کا بھی ھاتھ تھا اس لیے کچن کارنر بھی شامل هو گيا جی ـ
اس کی وجه سے کچھ سیکرٹ لوز هونے کا امکان هے جی ـ
جیسے که میں خود کو بڑی مردانه سوچ کا مالک بڑے مردانه شخصیت کا مالک بندھ شو کرنے کی کوششکرتا هوں لیکن جی گھر میں میری بیوی میری شوھر ہے کیونکه وھ مجھ سے زیادھ کماتی هے اس کی تعلیم زیادھ ہے امیر باپ کی بیٹی هے اور سب سے بڑی بات که هر بات میں چُر چُر کرتی رهے گی مار کھا لے گی ضد نهیں چھوڑے گی ـ
اس لیے کھانا بھی عموماً مجھے هی بنانا پڑتا ہے
دنیا میں آمن قائم کرنےکے لے ـ
ایک ترکیب لکھی تھی ھند کے عظیم شاعر بھگت کبیر داس نے ـ
تن مٹکی ، من دھی ، سُرت بلوھن ھار
کبیرا ماکھن کھا گئیو ، چھاچھ پئے سنسار

جسم کے مٹکے میں خواھشوں کا دھی ہے که اکر اس کو عقل کی مدھانی سے بلو کر رکھ دو تو مکھن بھی نکلے گا اور لسی بھی ، مکھن بندھ خود کھا جاتا ہے اور لسی عام لوگوں کو مل جاتی هے ـ
امیر خسرو نے کھیر بنانے کی ترکیب میں ایک جگه چرخه جلا دینے کا نسخه بھی لکھا تھا
اور کھیر کے استعمال کے متعلق اپنے میان محمد بخش نے لکھا تھا
خاصاں دی گل عاماں اگے تے نئیں مناسب کرنی ـ
دودھ دی کھیر پکا محمد کتیاں آگے دھرنی ـ
اس شعر کا مطلب ہے که کچھ باتاں عام لوگوں کے سامنے کرنے کا مطلب ہے که آپ کے دودھ سے بنی کھیر کتے کے آگے رکھ دی ـ
کچھ کم پڑھے لکھے پنجابی لوگ اس شعر میں دودھ کی بجائے میٹھی کھیر کا کہتے هیں جو که غلط ہے
ایک دفعه کسی محفل میں میں نے جب یه شعر سنایا تو ایک نیم عقلمد نے کہا که جی آپ شعر غلط کہـ رهے هیں ـ
دودھ کی کھیر سے کیا مراد ہے ؟ کھیر تو دودھ کے علاوھ بنتی هی نهیں هے
تو میں نے اس کو بتایا که جی کھیر گنے کے رس کی بھی بنتی ہے جس کو پینڈو لوگ رو دی کھیر کهتے هں اور کھیر باجرے کی بھی بنتی ہے جو بھینسوں کو کھلائی جاتی هے اور بنولے کی بھی بنا کرتی تھی بھینسوں کو کھلانے کے لیے ، بنولے کے تیل کو ڈالڈے ميں استعمال کرکے بنولے کے نایاب هونے سے پهلے کے زمانے میں ـ
تو بات هو جائے مطلب کی
یه ڈش خاص میرے اپنی ایجاد کردھ ہے
مصیبت کے دنوں میں دریافت کی تھی
نام ہے اس کا
چُک چُوکا
سامان
دو عدد پیاز (گھنڈے)ـ
دوعدد ٹماٹر (گوئے فرنگی)ـ
چھ عدد انڈے
تھوڑا سا کھانے کا تیل ، نمک ، کالی مرچ
تو اس طرح کریں که گنڈے(پیاز) کو پتلا پتلا سا کاٹ لیں اور اس کو فرائی پین میں گرم کریں که سرخی مائل هو جائے
اس ميں ٹماٹر کاٹ کر ڈال لیں ، ٹماٹر پانی چھوڑ دے گا اس ميں تھوڑا نمک ڈال لیں اور مکس کرکے ساتھ هی اس پر چھ عدد انڈے باری باری توڑ کر ڈال دیں
اب اس کو مکس نهیں کرنا ہے اور تھوڑا پکا لیں انڈے کی زردی ابھی کچی هو گی کے سفیدی پک جائے گی
بس جی اس کچے پکے کے اوپر تھوڑی کالی مرچ چھڑک لیں
کھانے کے بعد اب کی تحقیق میں اس ڈش گے سائیڈ افکٹس نهیں پائے گئے هیں ـ

جمعہ، 21 اگست، 2009

بلاگنگ کیا ہے

بلاگنگ کیا ہے؟؟
وال چاکنگ یعنی دیواروں پر منچلے لوگوں کا لکھ کر چلے جانا ـ
بچھو میری جان اے
طافو بڑا کتا ہے
لیاقو چور ہے
وغرھ وغیرھ
اور لکھنے والا ٹٹی اوجھل !!ـ
اپنا نام نهیں لکھنا کہیں لتر ناں لگ جائیں ـ
نہیں اعتبار تو اس دور کے بلاگروں کو دیکھ لیں
بدتمیز ، ڈفر ، لفنگا ، بلو بلا ، ان ناموں کے پیچھے صنف نازک ہے که کرخت ؟ اس بات کا تو لکھنے والا هی جانتا هے ناں جی !ـ
ٹٹی خانے میں لکھی تحریرں بھی بلاگنگ کی ایک انالاگ کوشش ہے جی اس ڈیجیٹل کے زمانے میں بھی ـ
ایک جگه لکھا تھا
یہان آ کر بڑے بڑے پہلوانوں کی ٹٹی نکل جاتی ہے ـ
بندھ پوچھے که اور کیا نکلے گا ؟؟
ساری دنیا میں هی لٹرینوں میں لکھنے کا رواج هے
مردوں والی میں تو جو لکھا ہے اس کا مردانی دنیا کو معلوم هی ہے زنانه والی جگه میں مردوں کے متعلق لکھا هوتا ہے اس کا مجھے معلوم هوا تھا که اکانوے ميں که ایک لڑکی نےپوچھا تھا مجھ سے که کوگا شهر کے زنانه واش روموں جو بوبی کے متعلق لکھا هوتا ہے تم هی وھ بوبی هو کیا ؟؟
میرا تو تراھ هی نکل گیا که کیا لکھا هو گا ـ
تو جی پھر رات کے وقت اور لوگوں کی نظریں بچا کر میں نے بھی دیکھا ـ
کیا لکھا تھااس کو چھوڑیں ـ لیکن مجھے معلوم هو گیا که میری لڑکیوں میں مقبولیت کی وجه کیا ہے ـ
یه هے جی بلاگنگ !!ـ
جن کی کمپیوٹر تک رسائی هے وھ ڈیجٹل میں لکھ کر ساری دنیا کو دیکھا دیتے هیں اور دوسرے والے انالاگ سے کام چلا لیتے هیں ـ
مرادانگی کی دواؤں کے اشتہارات بلاگروں کو گوگل دے دیتا ہے اور انلاگ والے کسی اور سے لکھوا لیتے هیں ـ

بدھ، 19 اگست، 2009

خاور کی ادبی سرگرمیاں

تعلیمی یا ادبی سرگرمیوں کی بات هو تو جی کیا لکھیں که سب لوگ کالج یونورسٹی کا لکھیں گے هم نے ھائی سکول سـے اگے کچھ اکر دیکھا ہو تو جی لاری اڈا گوجرانواله جہاں میں حاجی یوسف آٹو الیکٹریشن گے پاس سلیف موٹر اور جنریٹر کا کام سیکھا کرتا تھا ـ
سکول کے زمانے میں بهت شعر یاد هوا کرتے تھے ، استاد شعرا کے علاوھ اپنے استاد مام دین کجراتی سے بھی واقفیت تھی ـ
ان کا ایک شعر لکھتا هوں اس کی معونیت پر غور کریں که کتنی گہری بات کہـ گئے هیں
ناں چھیڑ میری پنڈلیوں کو ناں چھیڑ
ان ميں ہے درد جگر امام دینا ـ
استاد امام دین صاحب کو کتاب بانگ دھل کا جو حرف اوّل استاد جی نے لکھا تھا وھ ناقابل تحریر هے ـ
بہرحال جی همارے اردو کے استاد هوا کرتے تھے ماسٹر غلام نبی صاحب بڑے لائق اور ذهین تھے جی اور مولوی بھی تھے ، اور مونجی کا کاروبار بھی کرتے تھے ـ ماسٹر غلام نبی صاحب کو ایک مغالطه لگ گیا تھا که ماسٹر جی مجھے کلاس کا سب سے ذھین لڑکا سمجھتے تھے ـ
ایک دفعه حکم هوا که جوگی نام کی نظم پر ڈرامه کرنا ہے مکالمے بھی خود لکھو اور تیاری بھ خود کرو !ـ میں نے آصف چیمه کو ساتھ لیا اور ساری نظم رٹ لی ساتھ گلزیب کو چور کا روپ دے کر اس کا کردار بھی ڈال دیا لیکن اس کوئی مکالمه نهیں تھا ـ
کئی دفعه موضوع دے دیا که اس پر تقریر کرنی ہے ـ میں مطالعے کا تو شوقین تھا هی ادھر ادھر سے لوگوں کی تحاریر سے چوری کرکے کچھ لکھ کر تقریر جھاڑ دیا کرتا تھاـ
اک دفعه حکم هوا که اگلے بزم ادب میں تم نے نعت بھی پڑھنی ہے اور اس کے بعد لطیفے بھی سنانے هیں ـ
مولوی غلام نبی صاحب کا اعتماد که انہوں نے دیکھا هی نہیں که میں نے کیا لکھا ہے ـ
بزم ادب والے دن میں نعت کے لیے سٹیچ پر چڑھا اور پهلا هی شعر پڑھا
طوطا باغ میں جاتا ہے
مالی سے گالیاں کھاتا ہے
صدقے یارسول الله ـ
که ھیڈ ماسٹر صاحب نے کہا بس بند کرو اور جاؤ ـ
کچھ لڑکیں کی تقریروں کے بعد پھر میری باری تھی لطیفے سنانے کی ـ
تو جی میں سٹیچ پرچڑھا هی تھا که لڑکوں کی ھنسی چھوٹ گئی که محفلوں میں لطیفے سنانے میں میں پہلے هی مشهور تھا ـ
میں نے لطیفه سنایا
که رات کو ناکے پر پولیس والوں نے چرسیوں کو پکڑ لیا
اور ایک سے نام پوچھا
اوئے تیرا نام کیا ہے
معراج دین
بڑا چھا نام ہے مذھبی اسے چھوڑ دو تھانیدار نے حکم دیا
دوسرے نے اپنا نام رمضان بتایا اور اس کو بھی چھوڑ دیا گیا
اب بٹ صاحب کی باری ائی تو جب ان سے نام پوچھا تو انهوں نے
جواب دیا قران شریف
اتنا سننا تھا که سب لڑکے ھنسنے لگے اور مجھے ھیڈ ماسٹر صاحب کا حکم سنائی دیا که
بند کرو اور سٹیچ سے اتر جاؤ
اس کے بعد ھیڈ ماسٹر صاحب نے تقریر کی جس میں مجھے بڑی سنائی که اس لڑکے کو میں بڑا اچھا سمجھتا تھا وغیرھ وغیرھ آج اس کو کیا هو گیا هے که مذھب کی توھین کرنے پر اتر ایا هے
ساتھ میں ماسٹر غلام بنی صاحب کی بھی بے عزتی هوئی تھی که انہوں نے میرا لکھا هوا دیکھا کیوں نهیں ـ

اتوار، 16 اگست، 2009

بچپن

بچپن کی یادوں کی بات هو تو اب اس عمر میں پیچھے مڑ کر دیکھنا پڑتا ہے تیسری که چوتھی میں پڑھتے تھے ان دنوں ، همارے پھوپھی زاد ملنے کے لیے ائے هوئے تھے غالباً گرمیوں کی چھٹیان تھیں ، همارے پھوپھا پرائمری سکول کے ٹیچر تھے اور همارے خاندان رشته داروں میں دور دور تک کوئی ملازم نهیں تھا ، صرف پھوپھا هی نوکری کرتے تھے ـ هم لوگ کام یا کاروبار کرتے هیں نوکری اج بھی بڑی عجیب سی سمجھی جاتی هے ـ
سیف الله اب خود بھی سکول ٹیچر هے پچھلی دفعه جب میں اس کو ملا تھا تو سیف الله تلونڈی موسے خان کے ھائی سکول میں سائنس ٹیچر تھا ـ ان دنوں ابھی پاکستان کی ابادی میں بے ھنگم اضافه نهیں هوا تھا ، ستر کی دھائی کے پہلے سالو ں کی بات کررها هوں ـ گاؤں کی مشرقی طرف هماری هی برادری کے گھر اور حویلیان هوا کرتی تھیں ـ هم لوگوں میں حویلی اس جگه کو کہا جاتا ہے جہان ڈنگر (جانور ) باندھے جاتے هیں ـ کمہاروں کی حویلیوں اور گھروں میں گاؤں کا ھائی سکول گرا هوا ہے ـ بھٹی بھنگو جانے والی کچی سڑک گزرتی تھی همارے گھر کے مغربی طرف سے ، کوئی پانچ سو میٹر سڑک کے دونوں اطراف اپنے هی لوگوں کے گھر اور اس کو بعد بائیں ھاتھ پر ایک گراؤنڈ هوا کرتی تھی جس کو گھڑی پن کہا کرتے تھے، گھڑی گھڑے کی چھوٹی بہن , پن سے مراد توڑنا یعنی چھوٹے گھڑے توڑنے کی جگه ، وجه تسمیه کیا تھی ؟ معلوم نهیں لیکن شنید سے یه بات نکلتی هے که لوٹ مار (تقسیم ) سے پہلے ھندوں کی کسی رسم میں یہان آ کر لوگ گھڑے توڑا کرتے تھے ، اس کے مقابل میں امام بارگاھ تھی جس کو هم لوگ مام واڑھ کہا کرتے تھے ـ
امام بارگاھ گے اوپر گہرے گہرے گھڑے بنے تھے جن کو آوا کہا کرتے تھے ، آوا ؟ آوی کا بڑا ایڈیشن ، کمهار جس بھٹھی میں برتن پکاتے هیں اس کو آوی کہا جاتا ہے اور اس کے بڑے والے وژن کو جس میں اینٹیں پکایا کرتے تھے اسکو آوا کہا کرتے تھے ، پرانے زمانے میں اینٹوں کو پکانے کا کام بھی کمهار هی کیا کرتے تھے بھٹے بعد کی پیداوار ههں اور ان کو بھٹا اس لیے کها جاتا ہے که لوھار کی بھٹی کو چمنی هوتی هے اور چھوٹی هونے کی وجه سے بھٹی اور چمنی والا بڑا بھٹه کهلواتا ہے ـ
تو جی اس آوے پر هم اپنے گھوڑے کو لٹانے کے لیے لے جایا کرتے تھے ، کیونکه ایک دو لوٹنیاں لینے سے گھوڑے کی تھکاوٹ اتر جاتی هے ـ
کیا آپ جانتے هیں که گھوڑا بیٹھا نهیں کرتا؟؟
جی هاں گھوڑے کے لیے شرم کی بات هوتی هے که اس کا مالک اس کو بیٹھے هوئے دیکھ لے ، گھوڑا اپنی تین ٹانگوں پر کھڑا هوا کرتا ہے اور ایک ٹانگ کو سستاتا رھتا ہے یہی اس کا رام هوتا هے یا پھر ریٹ میں ایک دو لوٹیاں لے کر ھڈیوں کے کڑاکے نکال کر سکون لے لیتا ہے ـ
تو جی بات تھی که بچپن کی یاد کی تو جی پھوپھی زاد سیف الله ایا هواتھا اور هم گھوڑا لیٹانے کے لیے اس پر سوار هو کر گئے تھے ، تو سیف الله میرے پیچھے بیٹھا هوا تھا گھوڑے کی سواری سے ناواقف سیف الله کا جب بیلس بگڑا تو اس نے مجھے پیچھے سے جکڑ کر اپنے ساتھ هی گھوڑے سے گرا دیا تھا
اس بات پر بڑی بے عزتی هوئی تھی که پپو (میرا بچپن کا نام) گھوڑے سے گر گیا
لوگ بھالے مجھے سالوں تک اس بات کا مذاق کرتے رهے هیں اور میں وضاحتیں هی کیا کرتا تھا که جی میں خود سے نهیں گرا تھا سیف الله نے گرایا تھا
اس بات پراور بھی ھنسی هوا کرتی تھی که میں اپنی غلطی سیف الله کے سر منڈھ رها هوں ـ

ہفتہ، 15 اگست، 2009

٦٢ سال

پنجابی کا ایک محاورھ هے

پلے نہیں دھیلا اور کردی پھرے میلا میلا
مفلسی اور میلے کے شوق کا بتایا هے جی اس میں . برصغیر میں فصلوں کےاٹھنے پر جشنوں کا رواج ہے پرانوں سے ، اس لیے که اناج سے گھر بھر جاتے هیں ناں
لیکن پاکستان کا جشن ؟؟؟ چه معنی دارد


جمعرات، 13 اگست، 2009

بقلم خود صحافی

اپنے ایک پروفیسر صاحب تھے یونورسٹی میں ریاضی پڑھایا کرتے تھے ، ان کے پروفیسر هونے کا سن کر پاکستان میں لوگ ان کے اگے ھاتھ کردیا کرتے تھے قسمت کا حال پوچھنے کے لیے تو جی اپنے اصلی پروفیسر صاحب کو بڑا غصه ایا کرتا تھا

لیکن یه غصه قسمت کا حال پوچھنے والوں پر نهیں ان لوگوں پر اتا تھا جو ایک طوطا خرید کر اس کے اگے لفافے ڈال دیتے هیں اور بورڈ لکھ کر لگا دیتے هیں پروفیسر فلاں فلاں ـ

ایک پروفسر کو پروفیسر بننے تک کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ؟ کتنی تعلیم حاصل کرنی پڑتی هے ؟ تھیسیس لکھنے کے لیے کتنی کتابوں سے سر کھپانا پڑتا ہے اور کتنی لائبریریوں کی راهوں کی خاک چھاننی پڑتی هے ؟

اصل میں تقسیم کے بعد پاکستان میں تین کاف کسان ، کاریگر ، اور کمی لوگ جمع هو گئے تھے ان میں پڑھا لکھا طبقه ناں هونے کے برابر تھا اس لیے کسانوں نے سن رکھا تھا که جی چوھدری لوگ پڑے پردھان لوگ هوا کرتے تھے تو جی انہوں نے چوھدری کہلوانا شروع کردیا اردگرد مين کسی کو معلوم هی نهیں تھا که اصلی چوھدری هوتا کیا ہے اس لیے لوگ بھالے ان کو هی چوھدری سمجھنے لگے اور کسان لوگ بھی بعزم خود چوھدری هو گئے

کاریگر لوگوں نے سن رکھا تھا که انجنئر لوگ پڑے پردھاں هوا کرتے هیں انہوں نے اگر ایک خراد بھی لگا لیا تو بورڈ لکھ کر لگا لیا

کھوکھر انجنئرنگ

خراد کا کام تسلی بخش کیا جاتا ہے

انجنئربننے کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ہے اس کا معلوم هی نهیں

وھاں فرانس میں ایک دن کوئین لانڈری پر کپڑے دھونے کے لیے گیا تو جی ایک بندھ انگریزی میں مجھے پوچھنے لگا که اپ کے پاس ریزگاری هو گی ؟

مجھے لہجے سے هی معلوم هو کيا که پاک لوگ ہے اور تعلیم بھی نهیں هے

میں نے انگریزی میں هو پوچھا کی کون سا نوٹ ہے اپ کے پاس؟ تو جی ان کو سمجھ هی نهیں لگی تو پھر میں نے پنجابی میں پوچھا نوٹ کیڑا جے ؟

تو جواب تھا نوٹ بڑے !ـ بڑے سے بڑا نوٹ سو کا بھی ہے اور یه صاحب نوٹ نکال کر دیکھانے لگے ـ

میں نے کہا جی میں تو ماڑا بندھ هوں میں نے پوچھا تھا كه اپ كے پا س چھوٹے سے چھوٹا کون سا نوٹ ہے تاکه اس کی ریزگاری کردوں تو جی تب ان کے پاس سے پانچ کا نوٹ نکلا تھا

تو یه ان صاحب کا نام تھا قذافی صاحب

میں نے پوچھا آؤ جی کافی پیتے هیں جب تک مشین کپڑے دھوتی هے

کافی میں میرے ساتھ ایک سکھ بھی تھا جس کا نام تھا پہلوان

قذافی صاحب اس پر گرم هی هو گئے اوئے یه کیا نام ہے ؟؟

میں نے ان کو ٹھنڈا کیا که جی بس جب لوگ اس کو پهلوان کہتے هیں تو جی اس کا نام پہلوان هی ہے

اپ بتائیں که اب کام کیا کرتے هیں

تو جی قذافی صاحب فرمانے لگے

میں سیٹلائیٹ انجنئیر هوں ـ

میرا تو جی تراھ هی نکل گیا

تفصیل سے پوچھنے پر معلوم هوا که جی قذافی صاحب لوگوں کو ٹی وی کے انٹینا لگا كردیتے هیں جس میں ڈش انٹینا بھی شامل ہے اس لیے قذافی صاحب خود کو سیٹلائیٹ انجنئیر کهلواتے تھے

باقی رھ گئی جی تیسری کاف کمی !ـ

میرے لوگ میرے اپنے لوگ جن میں سے میں هوں ، جن میں سے هونے پر مجھے فخر ہے اس لیے بھی که میں چینج نهیں کرسکتا اور اس لیے بھی که یہی میری اصلیت هیں

یه کاف کیا کرتی هے میں نہیں لکھوں کا یا پھر کبھی سہی

خبریں کا ایک رپوٹر فرانس میں صحافی لکھا کرتا تھا اپنے نام کے ساتھ ـ

میں نےاس کو بتایا که صحافی کیا هوتا ہے تو اس نے بجائے شرمندھ هونے کے کہنے لگا کی تم کیوں بلاگر کہلواتے هو؟؟

جوتشیوں کے پروفیسر هو جانے اور خرادیه کے انجنئیر هو جانے کی طرح وھاں همارے پنڈ (گاؤں) ميں همارا ایک کلاس فیلو جس نے میٹرک اکنامک کے ساتھ کیا تھا کچھ دوستوں کی شفارش سے ویکسینیٹر(پولیو کے ٹیکے لگانے والے) هو گیا تھا

تو جی ان کی اماں جی جب مسجد میں روپیه بھیجتی تھیں تی اعلان هوا کرتا تھا ڈاکٹر ریاض نے روپیه بھیجا ہے

جاپان میں كچھ لوگ جاپان انٹرنیشنل پریس کلب بنانے جارهے هیں

جس مں شمولیت کے لیے جاپان میں مقیم صحافیوں كو رابطے كے لیے كہا گیا ہے

یه بات جاپان میں مقیم پاکستانیوں مين سب سے زیادھ پڑھی جانے والی سائیٹ پاک جاپان نیوز پر لگی هے جس کے ایڈمن هیں جی شاھد چوھدری صاحب اس تحریر کے نیچے ان کی تحریر کا عکس دیا گیا ہے میں نے اس کی سائیٹ كا لنک اس لیے نهیں دیا كه ان كی سائیٹ تکنیکی طور پر بہت قدیم هے اور اس سائیٹ پر اکیسویں صدی کی ایک دھائی گزرنے کے قریب هونے کے باوجود ابھی تک جے پیگ کے عکس میں پبلش هوتی ہے ـ

اور اگر بعد میں ان کی کسی تحریر کو حوالے لے لیے تلاش كریں تو ملتی هی نهیں هے

انہوں نے خود کو اس تحریر میں صحافی لکھا ہے ،

ان کی یه بات پڑھ کر بڑی خوشی هوئی که جی ایک صحافی نے دوسرے صحافیوں کو اکٹھا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے

لیکن جاپان میں جہان تک میں جانتا هوں اتنا تعلیم یافته طبقه پاکستان سے ایا هی نهیں که جنہوں نے جرنلزم میں ماسٹر کیا هو اور جاپان میں کام کے لیے آئے هیں

جی هاں جس طرح ایک پروفیسر ، ڈاکٹر ،یا انجنئیر کی ایک ڈگری هوتی هے اسی طرح صحافت کی بھی ایک ڈگری هوتی هے

اور جاپان میں بغیر ڈگری کے خود کو وکیل کہلوانے والا ایک بندھ پچھلے دنوں اباراکی کین شہر یوکی میں گرفتار هوا تھا جسکا نام تھا سوزوکی ـ

جاپان کے اخبار ڈیلی یومی اوری پر اس کی خبر ائی تھی ٣٠ جون ٢٠٠٩ کو ـ

تو میں خود تو جی جرنلسٹ هوں نهیں اس لیے اس انٹرنیشنل پریس کلب کی رکنیت حاصل هی نهیں کرسکتا

چوھدری صاحب کی سائیٹ پر انٹرنیشنل پریس کلب بننے کا پڑھ کر اپنی کم مائیگی کا احساس هوا

حالانکه انہوں نے جاپان سے سائٹیں چلانے والے سب لوگوں کو دعوت دی ہے لیکن جی کہاں راجه بھوج اور کہاں گنگو تیلی؟؟

جرنلسٹ لوگوں کےساتھ مل کراپنی کم مائیگی کا احساس اور بھی بڑھ جائے گا

که همارا ایک بنگالی دوست کہا کرتا تھا ڈاکٹر ٹیسٹ ریپورٹیں پڑھ کر بیماری کا بتاتا ہے لیکن ایک جرنلسٹ هوا کو سونگ کر ملک کے انے والے حالات کی پشین کوئی کرتا ہے

هم ایسے باصلاحت کہاں ؟ جرنلزم میں ڈگری تو دور کی بات ہے هم نے تو جی کوئی ڈگری لی هی نهیں هے

میں نے دیکھا ہے که ایک جرنلسٹ کا مطالعه بهت زیادھ هوا ہے ، اس کو ادب کا بھی علم هوتا ہے اور سائینس کی بھی سوج رکھتا ہے اس کی فقرھ بنانے کی صلاحیت بھی بہت هوتی ہے اور زخیرھ الفاظ بھی بہت هوتا ہے

یه نہیں که نقطه اور نکته کے فرق کو بھی ناں سمجھتا هو مرحوم اور محروم کا فرق ، اسرار اور اصرار کا فرق ، اصل اور عصل کا فرق ، مِلک ، مُلک ، مَلک کا فرق


تہذیبوں کے ارتقاء کا مطالعه اور اور انحطاط کی وجوھات کا مطالعه تو هوتا هی هے

اس کو آمریت اور استعمار کا فرق بھی معلوم هوتا ہے اس کو معاشرے میں عهدوں کی حثیت اور ان کے حقوق فرائض کا بھی معلوم هوتا ہے

یه نہیں هوتا که ایک صحافی هو اور پبلک کے اجتماع میں پبلک سرونٹ کو بلا کر مہمان خصوصی بنا کر دے

مجھے قسم کروا لیں چوھدری صاحب کی تحریر میں لکھا هوا ایک لفظ اعلامئیے کے اگر معنی اتے هوں یقین کریں میں نے یه لفظ هی پہلی بار پڑھا ہے

جرنلسٹ نان هوتے هوئے جاپان میں جرنلسٹ کہلوا کر میں غیر قانونی قدم نهیں اٹھانا چاھتا

حالانکه چوھدری صاحب نے لکھا ہے که جو بھی اپنے آپ کو صحافی سمجھتا ہے

بات یہیں ختم هو جانی چاھیے که میں ناں تو صحافت کی ڈکری رکھتا هوں ان لیے میں ناں تو صحافی هوں اور ناں خود کو صحافی سمجھتا هوں

لین یاروں رشک تو آتا ہے ناں جی که هم بھی اس ملک میں رھتے هں ، خبروں کی مترجم سائیٹ بھی چلا رهے هیں لیکن اپنی کم علمی کی وجه سے انٹرنیشنل پریس کلب جاپان کی ممبر شپ کے لیے بزم خود هی خود کو نااھل پاتے هیں ـ

اگر پاکستان میں هوتے تو جی جوتشیوں ، پامسٹروں ، بنگالی بابوں ، طوطے فالوں والوں کی طرح پروفیسر بن جاتے یا ورڈ پریس کی انسٹالیشن کا طریقه آگیا ہے ڈاکٹر اف ورڈ پریس هی بن جاتے ، یا پھر آٹو الیکٹریشن تو تھے هی انجنئیر هی بن جاتے لیکن جی یه جاپان ہے یہاں ایک تو جی قانون کا ڈر ہے اور دوسرا اپنا ظمیر بھی بڑا تگڑا کن ٹٹا هے تنگ بہت کرتا ہے ، اگر کچھ کرنے لگوں تو ـ

لیکن ایک بات ہے که جاپان ميں بھی اگر کچھ صحافی اکٹھے هو جائیں گے تو هم جیسے کم علموں کا بھی بھلا هو جائے گا

ان سے پوچھ لیا کریں گے ـ




ہفتہ، 8 اگست، 2009

تین کاف ، ک

ماسٹر جی کہلواتے تو ماسٹر جی تھے لیکن جی کاروبار ان تھا برتن بنانے کا

کتابیں پڑھنے اور سوچنے کی عادت نے ان کو اپنے اردگرد گو لوگوں ميں اھل علم " والا " بنا دیا تھا

چاک کے گرد لوگ بیٹھ جاتے تھی ماسٹر کے ھاتھ برسوں کی روٹین میں مٹی کو ساخت بخشتے جاتے تھے اور زبان چلتی رهی تھی ـ

گاؤں کے بڑے بڑے سیانے ڈنگر لوگ یہاں بیٹھک کرتے تھے

اس بیٹھک کا ایک دن کا حال

که ماسٹر صاحب نے بات شروع کی

اوئے جب پاکستان بنا نان تو هوا اس طرح کی پاکستان گے حصے ميں ائی تین " ک " (کاف)

ک کسان

ک کاریگر

اور

ک کمی لوگ

اور ایک کاف پاکستان کو خواھ مخواھ ميں مل گئی

ک کشمیری

ھیرا بٹ تڑف کر بولا اور پانچویں کاف

ک کمیار بھی شامل کرو جی اس میں

طافو کہنے لگا اوئے پھر چھٹا کاف

کاف کھوتے (گدھے)بھی شامل کروـ

صاحب موچی نے سب کو دبکایا

اور تمہاری بہن کی بغل میں تیر !ـ ماسٹر پاگل کو بات پوری کرنے دو ـ

ھیرا بٹ کہنے لگا چلو جی کاف کمیار نکال دو لیکن کاف کھوتے نهیں نکالنے هیں

اوئے ڈنگرو کھوتے سارے اسمبلیوں میں پہنچ چکے هیں کمیاروں کے بس سے نکل کر ان کے خلاف بات کی تو سائیبر آرڈینینس حرکت میں آجائے گا اور تم سب کی بمع میرے گند والا سوراخ بند کردے گا ، ماسٹر نے کہا

تو هوا یه که تین کاف کسان کاریگر اور کمی لوگ پاکستان کے حصے میں آئے ، جتنے پڑھے لکھے لوگ تھے وھ تو یا تو ھندو تھے یا سکھ وه سارے ھندوستان چلے گئے مسلمانوں میں جو پڑھے بھی تھے ان کا یه حال تھا که قدرت الله شہاب جو کتاب کسی نے لکھ کردی تھی شہاب نامه اس میں لکھا ہے مجھے جب اقتصادیات کا سیکرٹری بنایا گیا تو میں نے میٹرک کے نصاب کی کتابیں دو تین راتیں پڑھ کر اکنامکس کا علم حاصل کیا تھا

یعنی که ایک کتاب لکھنے والے سے بھی کم علم کو مملکت خدا داد کا منشی مالیات بنا دیا گیا تھا

کاف کھوتے کاف کھوتے !ـ ھیرابٹ پھر مچلنے لگا

اوئے بی یو ڈبل ٹی بندھ بن کے بات سن بی یو ڈبل ٹی ناں بن کوئی هومو انگریز چڑھ دوڑے گا تم پر ، بی یو ڈبل ٹی!!!!!ـ

نہیں ماسٹر اگر کاف کشمیری ڈالنے هیں تو کمیاروں کے کھوتے بھی ڈالو ـ

یار ھیرے جیسی چمک دار بی یو ڈبل ٹی اصل بات تو یه ہے که اب کے کھوتے اب کمیاروں کے اثر سے نکل کر جب سے اسمبلیوں میں پہنچ گئے هیں ان پر کاف کنجروں کا اثر هو گیا هے اور کاف کنجروں سے ان کی رشته داری بھی ہے ـ ان کی بات ناں کر !!ـ

نہیں کھوتے کھوتے

اوئے میں تم جاھلوں کو بتانا چاھتا تھا که پاکستان کے ترقی ناں کرنے اور مسلسل فوجوں کی حکمرانی اور بیوروکریٹوں کی بُرا کریسی کے پیچھے کیا محرکات تھے لیکن تم هو که کتے کی دم کی طرح سیدھے هو هی نهین سکتے اسی لیے میں نے تین کاف کے ساتھ تم کشمیریوں کو چوتھی کاف خواھ مخواھ کی کہاتھا

اس لیے میں اب تم لوگوں کو بتاتا هی نهیں

چلو پھٹاں کھاؤ

ہفتہ، 1 اگست، 2009

غیرت که شہوت


گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والوں کی اکثریت ان جوڑوں کی هوتی هے جن کو عشق مشوقی میں '' واردات '' ڈالنے کا موقع نهیں ملتا ہے ـ

جن کو کسی کماد میں ،ڈنگروں والی حویلی میں ٹیوب ویل والے کمرے میسر هوتے هیں وھ شجرممنوعه کو چکھ چکھ کر آدم ،حوا والی لذت اورننگے هونے کی شرمندگی سے دوچار هوتے رھتے هیں ـ گھر سے نهیں بھاگتے

متذکرھ بالا جگهیں میسر ناں هونے والے جوڑے دور دور سے بالوں کو ھاتھ لگانے کے بہانے ایک دوسرے كو سلام كرکر کے ، رقعے بھیج بھج کر اور کبھی کبھی اندھیری گلی میں ایک دوسرے کے جسم کو محسوس کرکے بقول شخصے '' پانی '' ان گو سر تک چڑھ چکا هوتا ہے ـ

موقع ناں ملنے کو یه لوگ سچی محبت کہتے هیں ـ

جن کا تو داء لگ جاتا ہو وھ لوگ بس چھپ جھپا کر مزے لیتے رھتے هیں دوسرے والے لگ مزا لینے کے لیے گھر سے بھاگ لیتے هیں عموماً لڑکی زیورات لے کر بھاگتی هے

اس گھر سے بھاگنے کے پیچھے ' کچھ '' کرلینے کا جنون هوتا ہے

کسی اور کی کیا بات کروں که میں خود لندن میں ملی لڑکیوں کے لیے لاس اینجلیس ، سیول اور سنگاپور تک کے سفر کرکے پہنچ جایا کرتا تھا ـ

ایک تجربه کار مرد جو که اپنی عمر کے چالیسویں سال تک پہنچتے پہنچتے سو کے قریب لڑکیوں سے جمسمانی تعلق رکھ چکا هو اگر سیکس کے متعلق اس کا یه حال هو تو جی دوسرے مردوں کا بھی تو یہی حال هو گا ناں جی ؟

باقی جہاں تک عورت کی بات ہو تو جی عورت بڑی ریاکار ہے

مرد کو اکساتی رهے گی اور منه سے نو نو کہتی رهے گی

لیکن اگر آپ ''وکیل '' کو کھڑا کر کے خود سونے کی حالت میں چلے جائیں تو جی دس منٹ بھی نهیں گزرتے که وکیل کے ساتھ بوس کنار کرنے لگتیں هیں ـ

اخباروں میں الزام یه لگتا ہے که لڑکے نے لڑکی کو ورغلا لیا ( همارے ایک بابا جی اس کو ورق لانا کہا کرتے تھے)سب لوگ عرت کی حمایت میں کمر کس لیتے هیں ـ

هونا بھی چاھیے که مردوں کے معاشرے میں سارے پنچایتی ھی اس سوچ کے مال هوتے هیں ، منڈا اکیلا هی مزے لوٹ گیا ـ لڑکی کے مزے کا بھی سب کو معلوم هوتا ہے اور بہت سے خود لڑکی سے اکیلے میں مل کر وھی مزا خود بھی دینا چاھتے هوتے هیں ـ

هاں تو جی گھر سے بھاگ کر سب سے پہلے تو جی یه لوگ کہيں جگه ڈھونڈتے هیں جو که عموماً کس شہر کا ھوٹل هوتا ہے

اور پھر لذّت لنے میں اتنے مگن هوجاتے هیں که دو تین دن باھر هی نهیں نکلتے


قلم دوات هوتا ہے اور ھوٹل کے سارے عملے بمع صفائی کرنے والے اور سبزی لانے والے که سب کو نظر آ رها هوتا ہے که لکھائی جاری هے

اپنے هوم ورک سے اکتائے هوئے ادھیڑ عمر بھی نئی تختی پر اپنے ھولڈر سے خوش خطی کی مشق کے خواب دیکھنے لگتے هیں ـ

لیکن یه سب هو نهیں سکتا که اس لیے پھر غیرت جاگ جاتی هے اور پولیس کو اطلاع کردی جاتی هے که جی که جوڑا گھر سے بھاگ کر آیا هے اور گلچھڑے اڑا رھا ہے ان کو اکیلے گلچھڑے اڑانے سے منع کریں اور ان کو تھانے لے جاکر قانون کو مزے کروائیں ، چاھے قانون کے اجتماعی نفاذ سے لڑکی مر هی جائے ـ

ادھر لڑکی کے گھر والے جو که جوڑے کی برامدگی کے منتظر هوتے هیں تھانے پہنچ جاتے هیں اور اپنی انکھوں سے لڑکی پر قانون کا نفاد دیکھ رهے هوتے هیں

باری باری تھانیدار سے لے کر حوالدار اور سپاهی بچے '' تفتیش ' کے لیے لڑکی سے اکیلے میں ملتے هیں اور قانون نافذ کر کے آ جاتے

اس اس قانون کا نفاذ کس نے کتنا کیا ، اس کا تو وھ لڑکی اپنی کسی سہیلی کو هی بتائیں گی که که کس کا وکیل کتنی اچھی بحث کرتا تھا

ایک لڑکے کی تھوڑی سي خوش خطی کی مشق کو برداشت ناں کرسکنے والے اب دیکھ رهے هوتے هیں که

ایک هی سلیٹ پر کنے لوگ اپنی اپنی مهارت ازمارهےهیں لیکن کچھ کر نهیں سکتے

اور یه سارا غصه لڑکی پر اترتا هے که اس نے یه کام ناں کیا هوتا تو قانون کو اپنے نفاذ کا موقع ناں ملتا ـ

اور یه بھی هوتا ہے که کبھی کبھی لڑکا بھی خوبصورت هوتا ہے تو جی قانون کے سارے رکھوالے حوروں کے هی عاشق نهیں هوتے کچھ '' غلمان '' کے بھی شوقین هوتے هیں تو جی جو واردات سوھنے منڈے پر گزر جاتی هے اس کا احوال پھر کبھی سہی ـ

جاپانی بڑی غیرت مند قوم هیں

لیکن ان کی غرت ماں بہن یا بیٹی کی اندامنہانی پر نهیں هوتی هے

صرف اس بات پر هوتی هے که اکز ان کا جھوٹ پکڑا جائے تو یه غیرت سے مر جاتے هیں

کون هے اصل غیرت مند؟؟

Popular Posts