ہفتہ، 16 جون، 2007

امریکه کی ریپوٹیشن

ستر کی دهائی میں جب عربوں کے پاس نئی نئی دولت آئی اور میرے لیول کے لوگ عربوں میں مزدوری کے لیے جانے لگے تو ان کی زبانی عربوں کی دولت مندی اور عادات کی کہانیاں سنییں ـ
اس وقت بهی اور کچھ لوگ اب بهی کہتے هیں که آگر عربی آپنی ساری دولت امریکه کے بنکوں سے نکال لیں تو امریکه کا بهٹا بیٹھ جائے ـ
اس وقت مین ایک چهوٹا سا بچه هوتا تها لیکن سوچا کرتا تها که
لوگ اپنے پیسے امریکه میں رکهتے هی کیوں ہیں ؟؟
آخر اس کی کوئی وجه تو هو گی ناں
که امیر لوگ
عقلمند بهی هوتے هیں ـ
آخر امریکه میں دولت رکهنے والے امیروں کی سوچ کیا ہے یا امریکه میں کیا کوالٹی ہے که لوگ امریکه کو پریفر کرتے هیں ؟
تو میں نے جو نچوڑ نکالا وه یه تها که امیروں کو اپنی دولت کا تحفظ چاهیے ـ
اور امریکه میں یه کوالٹی ہے که
امریکه امانت دار ہے ـ
امانت میں خیانت نہیں کرتا امریکه کے بنک اپنے وعدوں کا پاس کرتے هیں ـ
اور امریکه میں کسی کے ساتھ ظلم نہیں هوتا
اور اگر هو بهی تو امریکه میں انصاف ہے ـ
امریکه کا قانون عوام کی بهلائی چاهتا ہے اور امریکی عدالتیں انصاف کرتی هیں ـ
حضرت محمد صعلم کی طرح
که دشمن بهی ان کو صادق اور امین ضرور مانتے تهے ـ
اور پهر میں نے دیکها که دنیا میں کہیں بهی کوئی مصیبت آئے امریکی وہاں رحمت کے فرشتے بن کر پہنچ جاتے هیں ـ
غریب ملکوں کو حکومت چلانے کے لیے پیسے بهی دیتے هیں ـ
دوائیاں بهی دیتے هیں غرض یه که امریکه دنیا نیکیاں پهلانے والا بنا هوا تها ـ
میرا یه یقین ہے که جس ملک میں توحید اور انصاف هو گا اس ملک میں رزق کی فراوانی هو گی ـ
انصاف سے میری مراد سخت سزائیں دینا نہیں ہے ـ
بلکه مقدمات میں توازن سے فیصلے اور ظالم هاتھ کی کلائی مروڑنا ہےـ
لیکن
آج کا امریکه مختلف ہے ـ
اج یہاں کسی کا پیسه محفوظ نهیں هے ـ
کسی کے بهی فنڈ منجمد کیے جاسکتے هیں ـ
کسی کوبهی اپنی شرافت کا ثبوت دینے کا کہـ کر اس کی پگڑی اچهالی جاسکتی هے ـ
کرے داڑی والا اور بهگتے مونچھوں والا
یه کسی بهی معاشرے میں جائز نہیں ہے
مگر اب کے امریکه میں یه بهی جائز هو گيا ہے
که
کریمنل کے فیملی والے بهی ووٹ نہیں دے سکتے ـ
بہت سے معاملات میں عدالتیں بهی بے بس هیں ـ
عدالتوں کی بے بسی ملکوں کو نقصان پہنچاتی هے اور بہت هی زیاده نقصان ـ
امریکه میرا ملک نہیں هے
اس لیے مجهے اس کے گلے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ـ
لیکن جب امریکه میرے ملک میں ظالموں کو حمایت کرتا ہے تو میرا دل کڑهتا ہے ـ
اگر امریکه کے حمایت یافته حکمران میری بهینسیں کهول کر لے جائیں تو میں کہاں فریاد کروں ـ
ہندی کا ایک شعر
مت ستائیو غریب کو بری غریب کی آھ
موئے بکرے کی کهال میں لوها بهسم هوجاھ

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

سلام
امریکہ بینک ہے "کتی" اور عرب ہیں آہم آہم
وہ جو اس دن بتا نہیں رہے تھے کہ تکی ۔۔۔ چھڈا کے پجھدی اے۔ ویسے ہی یہ عرب اور بینکوں کا حال ہے کتی چھوڑے تو چھوڑے کتا نہیں چھڑا سکتا۔ :P
گیارہ ستمبر کے بعد عربوں کو دو دن کے لئے غیرت آئی تو بینکوں سے رقم نکلوانی چاہیں تو بینکوں نے سرمایہ واپس کرنے سے انکار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ یہاں چکھ خریدنا ہو تو انتظام ہو سکتا ہے یورپ لے جانا چاہتے تو نہیں۔
عربو نے بش کے پاﷺں پکڑتے تو صدر بش نے کہا کہ بینکوں پر دباؤ نہیں ڈال سکتے درخواست کریں گین۔ اس کے بعد آپ کو تو علم ہے مرد کی ایکسائٹمنٹ دو منٹ کی ہوتی ہے ٹھنڈا پڑتے ہی سو جاتا ہے :p
تو سر جی عرب پھر سو گئے ہیں :p

Popular Posts