جمعہ، 1 جون، 2007

کہنااورکرنا

کہنا
اور
کرنا
دو لفظ اور دو چیزوں کے نام بهی هیں ـ ان الفاظ کا چیزوں کے نام هونے سے اگر آپ واقف هوں تو ان الفاظ میں بڑی معونیت پیدا هو جاتی هے ـ
کہنا
کہنا پنجابی میں جهینگر کو کہتےهیں ـ وه کیڑا جو بڑی کرخت آواز نکالتا ہے گرم راتوں میں اور اس اواز کے ماخظ کا انسانی کان ادراک نہیں کر سکتے ـ

پینڈو لوگ کہنے کی آواز سے ضرور واقف هوتے هیں ـ میں نے بهی بچپن میں اس کیڑے کی آواز سے اس کا پته چلانے کی بڑی کوشش کی مگر میں اسے کبهی بهی نہیں پکڑ سکا ـ
اور تو اور جاپان میں بهی میرے گهر کے ارد گرد بہت جهینگر هیں ـ
جاپان میں آ کر بهی ہم پینڈو هی رہے ـ
کرنا
کرنا نام کا ایک پهول هوتا ہو جو که ایک خوشبودار پهول هوتا ہے ـ
مالٹے یا کہ سنگترے کے پھول کو کرنا یا کرنے کے پھول کہتے ہیں ،۔

کرنا اور کروا نام کے پهول شاید اپ ان کے نام سے واقف هوں ـ
یاشائد دیکها بهی ہو لیکن نام سے ناواقفیت نے ان سے متعارف نہ ہونے دیا ہو ـ
جس طرح که کلِ لالہ کے نام سے تو علامہ اقبال اور دوسرے شاعروں کی شاعری کی وجہ سے سب ہی لوگ واقف ہیں ـ
لیکن کم هی لوگ جانتے هیں که گل لالہ پوست کے پهول کو کہتے هیں ـ
ذرا بالغ سی شاعری میں کرنے اور کروے کے پهول کا کچھ اس طرح ذکر هےـ
مالن رے مالن کچھ کرنے تو دے ـ
مالن جواب دیتی هے
کرنے تو سب ختم هوئے
تو مالی سے جا کروا لے

کہنا ایک کیڑا هے جس کا شور کانوں اور طبیت پر گراں کزرتا ہے ـ
کرنا ایک پهول هے جس کی خوشبو هوتی هے ـ
صرف خوشبو ہی نہیں یہ پھول میٹھا پھل بننے والا ہوتا ہے  ،۔
کرنے کے پھول میں رنگ خوش بو  کے ساتھ میٹھے پھل کی امید  نظر آتی ہے  ۔

میرا کہنے کا مطلب ہے که تقریریں صرف جهینگر کی طرح شور چهوڑتی هیں اور
محنت اورعمل '' کرنے'' کے پهول کی طرح معاشرے میں سہولتوں کی خوشبو چهوڑتی هیں ـ

میں بهی صرف کہـ هی رہا هوں
اور یہی بات تو ''کہنا ''ہے ـ
لیکن یارو میں کرتا بهی هوں ـ
اس لیے میرے ''کہنے ''کے شورکو میرے ''کرنے'' کی خوشبو چهپا لیتی هے ـ
''کرنا'' '' کہنے'' سے بہتر هے ـ

2 تبصرے:

گمنام کہا...

میری معلومات کے مطابق کہنا کیچیڑ کے اندر رینگنے والے دمدار کیڑے کو کہتے ہیں اور کرنا ایک چھوٹا چھوٹا جنگلی پھل ہوتا ہے جو میٹھا ہوتا ہے

MAniFani کہا...

اچھا کہنے اور اس کو کرنے کی توفیق مل جائے۔ جھینگر اور کرنے والافسلفہ بہت عمدہ بیان کیا۔

Popular Posts