پیر، 2 اپریل، 2007

دجال

دجال کے متعلق مذہب کیا کہتا ہے مجهے اس کا معلوم نہیں مگر سنی سنائی روایات کچھ اس طرح هیں که دجال گدهے پر سوار ہو گا اور اس کے پاؤں زمین پر لگ رہے هوں گےاس کی ایک آنکھ ہو گی (وه کانا نہیں هوگا) اور اس کا حکم زمینوں آسمانوں اور سمندروں مں بهی چلے گا ـاس پر حمله ناممکن ہو گا کیونکه یه ایک انکھ والاہر طرف دیکهنے پر قادر هوگا ـ
کیتهولک دهرم کے ماننے والے دوستوں سے سنا ہے که دجال ہر آدمی کو نمبر آلاٹ کرئے گا اور جو اس کا نمبر لگوا لے گا وه اس کا غلام هو جائے گا ـ
اس لیے کیتهولک لوگوں کو دجال کے نمبر سے انکار کرنے کی تبلیغ کی جاتی هے ـ
ڈیول کا نمبر هے کیتهولک لوگوں کے مطابق 666 ـ یعنی تین چھ چھ سو چهیاسٹھ نہیں بلکه تین چھ ـ
آخری زمانے مین دجال کے نمبر کے بغیر کوئی بهی خرید فروخت ناممکن هو جائے گی ـ مگر ان کے خیال میں یه نمبر کلائی پر لکهوانے کا حکم هو گا ـ
بار کوڈ کا تو سب هی لوگوں کو معلوم هوگا خاص طور پر جو پاکستان سے باہر رہتے هیں ـ
بار کوڈ ـ بار انگریزی میں سلاخ کو کہتے هیں اور کوڈ کو اردو مین بهی کوڈ هی کہتے هیں ـ بار کوڈ هوتا ہے وه کوڈ جو که ہر دوکان پر رکهی ہر برائے فروفت چیز پر بنا هوتا ہےـ
پاکستان ميں لوگ بارکوڈ سے واقف نہیں هیں ـ
کچھ اس طرح کی چیز هوتی هے ـ

اس بار کوڈ میں هر بار کا ایک نمبر هوتا ہے اور اس کے دونوں اطراف پر اور ایک سنٹر میں دوسری لائینوں سے لمبی لائینیں هوتی هیں اس لائن كا نمبر هوتا ہے 6 چھ ـ
لیکن لکها نہیں جاتا ـ
تکنیکی لوگ اس بات کو جانتے هیں ـ
ایک آئرش دوست کے بقول شائد کسی نے مذاق میں اس کوڈلائین کا نمبر چھ رکھ دیایا که تکنیکی طور پر یه ضروری تها اس کا معلوم نہیں مگر یه ہے چھ هی اور ہر بار کوڈ میں اس کوڈ کی تین دفعه تکرار تین چھ بناتی هے ـ
اور تین چھ ہو نمبر دجال کا ـ

دجال کی ایک انکھ ـ
کیمره کی بهی ایک انکھ هوتی هے
اور اس ایک آنکھ گے ساتھ کہاں کہاں نظر رکهی جارہی هے ؟
خلاؤں میں ہواؤں میں گلیوں میں اور سمندروں ميں اور اگر ابهی کوئی جگه اس ایک انکھ سے بچی ہے تو اس پر بهی نظر رکهنے کا انتظام کیا جا رها هےـ
چورانوے کی بات ہے که میں ایک تهانے میں تهااور جاپانی ترجمان کے ساتھ باتیں کر رہے تهے اس جاپانی نے اردو پاکستان جا کر سیکهی تهی ـ
اس ترجمان نے بتایا که پاکستان میں ہر شہری کو ایک نمبر الاٹ کردیا گیا ہےـ
جس کو شناختی کارڈ نمبر کہتے هیں ـ
سب پر نمبر لگا ہے ـ
گدهے پر سوار لمبی ٹانگوں والا کون ہے که جس کے حکم پر دنیا بهر کے حکمران لوگوں پر نمبر بهی لگائے جا رہے هیں اور دجال کی ایک انکھ یعنی کیمره بهی فٹ کرائے جا رہے هیں ـ
دنیا کے غریب ممالک میں تجارت تو ابهی تک دجال کے نمبر کے بغیر جاری ساری ہے مگر اس کی آنکھ تو اب پاکستان کے ائر پورٹ پر بهی فٹ کر دی گئ ہے اور سنا ہے که اس
انکھ سے دیکها گیا کسی اور جگه بهی دیکها جاتا ہے ـ

یاجوج ماجوج کےمتعلق قادیانی لوگ کہتے هیں که یه چینی لوگ هوں گےـ
اگر یه سچ ہے تو بهی یه یاجوج ماجوج لوگ ایک آنکھ پر حمله کرنے اور اس پر لشکارے مارنے کے قابل هو گئے هیں ـ
اگر کیمره هی دجال کی ایک انکھ ہے تو!ـ کہیں مرا تخیل مجهے گمراه تو نہیں رها؟

دجال کیا ہے اور اس کی ڈیفینیشنز کیا ہيں یقین کريں مجهے معلوم نہیں ـ

جہاں تک مجهے معلوم ہے عیسی علیه سلام کے علاوه کسی اور اوتار کے آنے کا قران میں میں نے تو نہیں پڑها ـ
اگر کسی کے علم میں هو تو مجهے بهی بتائیں ـ

9 تبصرے:

گمنام کہا...

آپ کی بار کوڈ والی بات پڑھ کر مزہ آیا ، کیمرے کا اور گدھے والا ( یعنی موٹر بائیک) کا تو پتہ تھا ، رہی بات جوج ماجوج کی تو ہاں بہت ساری کتابوں میں چینی لوگوں کا ذکر ہی آیا ہے کہ اصل میں وہ ہی جوج ماجوج ہیں ، وللہ عالم ۔ ۔ ۔ ویسے اب آپ جاپان سے چین کی طرف جارہے ہیں کیا ؟

گمنام کہا...

سلام
میں اس بارے میں کافی عرصے سے لکھنے کا سوچ رہا تھا۔ لیکن بار کوڈ والی بات اور کلاءی پر لکھنے والی بات تو میرے بھی علم میں نہیں تھی۔ معلومات کی فراہمی کا شکریہ۔
ڈاکڑ شاہد مسعود نے اے آر وائی ون سے پروگرام کیا تھا اس بارے میں وہ بہت معلوماتی پروگرام تھا۔
میرے خیال سے یہ تکنیکی غلطی یا مذاق نہیں۔ یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔ اس کے لءے دنیا کی قدیرم ترین تھنک ٹینک کام کر رہی ہے۔
چینی لوگوں کی بات بھی میرے علم میں نہیں تھی۔ اگر ایساے ہے تو چین کو سب سے پہلے پاکستان سے گند صاف کرنا چاہے۔ سنا ہے اپنے گھر کے بعد ہمسایہ بھی صاف کر لینا چاہءے کہ وہ گند نہ مچا دے۔

گمنام کہا...

For info about Dajjal see:
http://www.youtubeislam.com/view_video.php?viewkey=8232e07d3aa3d998e513

Your information about Bar codes is incorrect:
Bar codes contains two parts machine readable and human readable..Human readable is printed as digits and equivalent machine readable is printed as lines pattern.

Yajooj Majooj are destructive forces, apparently this info is also incorrect.

گمنام کہا...

بار کوڈ پاکستان میں کافی عرصہ سے اشاء کی قیمتوں کیلئے استعمال ہو رہی ہے ۔ دجال کے متعلق لوگوں نے فرضی کہانیا ں بنا رکھی ہیں ۔ اصل حقیقت کوئی نہیں جانتا سوائے اس کے کہ اس کے ہاتھ بہت کچھ ایسے عمل ہو نگے جو ہم سمجھتے ہیں اللہ کے ہیں ۔

Shakir کہا...

واہ اچھی قیاس آرائیاں ہیں۔
لیکن حقیقت تو تبھی کھلے گی جب دجال سچ میں سامنے آئے گا۔
کافی سارے دانشور یہ خیال کرتے ہیں کہ دجال کسی شخص نہیں نظام کا نام ہے۔
باقی رب جانے۔
وسلام

میرا پاکستان کہا...

ہم بھی شاکر صاحب کی بات کی تائید کرتے ہیں۔ دجال ہر وہ شخص ہے جو انسانیت پر ظلم کرتا ہے اور اپنے مفاد کیلئے انسانوں کو تہس نہس کردیتا ہے۔ آج کل دنیا دجالوں سے بھری پڑی ہے لیکن یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ ان دجالوں کا سردار کون ہے یعنی دجالوں کا دجال کون ہے۔

گمنام کہا...

Qadiani point of view on dajjal;

http://www.youtube.com/watch?v=QGIPT3vVK9I

http://www.youtube.com/watch?v=5DKyDVJVKR4

Posting because it is slightly different from conventional point of view.

ابو حليمة کہا...

السلام علیکم،۔

صحیح بخاری میں کتاب الانبیاء میں روایت ہے:۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ، حَدَّثَنَا مُوسَى، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ ذَكَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا بَيْنَ ظَهْرَىِ النَّاسِ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ، فَقَالَ ‏"‏ إِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، أَلاَ إِنَّ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ الْعَيْنِ الْيُمْنَى، كَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ ‏"‏‏.‏

‏"‏ وَأَرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فِي الْمَنَامِ، فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ كَأَحْسَنِ مَا يُرَى مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ، تَضْرِبُ لِمَّتُهُ بَيْنَ مَنْكِبَيْهِ، رَجِلُ الشَّعَرِ، يَقْطُرُ رَأْسُهُ مَاءً، وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى مَنْكِبَىْ رَجُلَيْنِ وَهْوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ‏.‏ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالُوا هَذَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ‏.‏ ثُمَّ رَأَيْتُ رَجُلاً وَرَاءَهُ جَعْدًا قَطَطًا أَعْوَرَ عَيْنِ الْيُمْنَى كَأَشْبَهِ مَنْ رَأَيْتُ بِابْنِ قَطَنٍ، وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى مَنْكِبَىْ رَجُلٍ، يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ ‏"‏‏.‏ تَابَعَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ‏

ترجمہ:۔
رسول اللہ (ص) نے دجال کے بارے میں بیان کرتے ہؤے فرمایا کہ اللہ کی ایک آنکھ نہیں ہے اور مسیح دجال ایک آنکھ سے اندھا ہے اور اس کی آنکھ انگور کی طرح باہر نکلی ہؤی ہے۔
پھر فرمایا:۔
میں نے رات خواب میں ایک گندمی رنگت کے آدمی کو دیکھا جو بہت ہی خوشنما تھا اور اس کے لمبی سیدھے بال دونوں کندھوں کے درمیان تک پڑے تھے۔ اس کا سر گیلا اور اس سے پانی ( یا پسینہ) ٹپک رہا تھا اور اس نے دونوں ہاتھ دو بندھوں کے کاندھوں پر رکھے ہؤے تھے۔ اور اسی حالت میں وہ طواف کر رہا تھا۔
میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ کون ہے۔ لوگوں نے کہا یہ عیسی بن مریم ہیں۔
ان کے پیچھے میں نے ایک آدمی کو دعکھا جس کے گھنگھریالے بال تھے اور وہ داہنی آنکھ سے کانا تھا ۔ اس کی شکل ابن قطن سے مشابہت رکھتی تھی۔ اس نے اپنے دونوں ہاتھ ایک اور بندے کی پیٹھ پر رکھے ہؤے تھے اور اسی حالت میں طواف کر رہا تھا۔ میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ لوگوں نے جواب دیا کہ یہ مسیح دجال ہے۔

اس کا ترجمہ میں نے خود کیا ہے۔ اللہ تعالی کسی بھی غلطی کو معاف فرمأے۔۔ آمین

گمنام کہا...

aaj yakayuk Dajjal ka khial kesay aa gia?

Popular Posts