ہفتہ، 10 فروری، 2007

یه جاپان ہے

یه جاپان هے
تکنیک ہنر
اور نظم کا ملک ـ
اس ملک میں اگر آپ لائین میں لگے هیں تو آپ کی باری آ هی جائے گي ـ آگر آپ کا حق بنتا هے تو کوئی بهی اس میں روکاوٹ نہیں ڈالے گا ـ بلکه آپ کی سپورٹ کی جائے گی
رواداری کا ملک اگر آپ کسی گلی میں تیز چل رہے هیں تو آگے والے آپ کو خود بخود راسته دینے لگیں گے ـ
ایک عجیب سی کیفیت هوتي هے جس کا روکاوٹیں ڈالنے والے معاشرے میں تصور بهی نہیں کیا جاسکتا ـ
ہاں پچاس سے اوپر کے پاکستانیوں کو شائد یاد ہو که ہمارے ہاں بهی دوسروں کے دکھ درد میں شامل هونے کا رواج هوا کرتا تها ـ
قتل کی خبر کو میڈیا میں بہت کوریج دی جاتی هے کتنا عرصه هی سارے چینل اس خبر کو دهراتے رهتے هیں ـ
ہمارے یہاں قتل جیسی معمولی خبر کو ٹیلی وژن پر نشر هی نہیں کیا جاتا
ہمارے یہاں تو جس کو خبر نامه کہتے هیں اس کو تو ''فرمودات'' کا نام دے دینا چاهیے ـ

کین کہتے هیں جاپانی زبان میں ایک انتظامی ڈویژن کو اور میں نے جس شہر کوگا میں آپنا جوانی کا وقت گذارا هے یه واقع ہے اباراکی کین میں ـ
اس شہر کے مغرب سے ایک دریا گذرتا ہے اس کو واتاراسے دریا کہتے هیں نیم دائرے میں یه دریا شہر کے جنوب میں تهونے دریا میں مل جاتا هے اور یه دونوں دریا تهونے دریا کہلواتے هیں ـ
واتاراسے دریا کے دوسری طرف سایتاما کین اور گنما کین کی سرحدیں آ کر ملتی هیں ـ
یہاں ایک پل هے جس کو می کو نی باشی یعنی تین ملکوں کا پُل کہتے هیں ـ
یه بڑا تنگ سا بل هوا کرتا تها اس پر صبح اور شام کو ٹریفک جام هوجاتا تها ـ
جاپانی حکومت نے اس پل سے تقریباَ ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اور پل بنا دیا هے ـ
اس کو نیا تین ملکوں کا پل کہتے هیں ـ
شین می کونی باشی

اج شام سے بارش هو رهی تهی مگر
کئی وجوه کی بنا پر مجهے اس پڑوسی کین سایتاما میں رہائش کی ضرورت هے ـ
آج شام ایک پراپرٹی ایجنٹ کے ساتھ ملاقات تهی اس کو مل کر واپسی پر جب اس پل پر چڑهنے لگے تو می یو کی جو که ڈرائوینگ کر رہی تهی اس نے پوچها
کیا آپ نے محسوس کیا ہے که یہاں سڑک تهوڑی مختلف تهی ؟
میں نے کہا که نہیں
تو اس نے بتایا که اب یہاں جاپان میں بننے والی نئی سڑکیں ایک نئی تکنیک سے بن رهی هیں ـ
جس پر بارش کا پانی فوراَ جذب هو جاتا هے
اس سے بارش کی پهسلن کے حادثات کی روک تهام هوتی هے ـ
اور گاڑی شور بهی نہیں کر تی جو که بارش کے پانی اور ٹائروں کے ٹکراؤ سے بنتا هے ـ

بات تو بڑی چهوٹی سی هے مگر ایک لحاظ سے بہت بڑی بهی
بڑی میرے جیسے ایسے ملک کے باشندے کے لیے جہاں اگرسڑک بن جائے تو یه هی بڑی بات ہے اور اس پر بهی سڑک سے زیاده مضبوط عوامی نمائنده هونے کے دعوے دار کے نام کی تختی هوتی هے ـ
اور علاقے کے لوگوں پر اس بات کا احسان بار بار جتلایا جاتا ہو که هم نے تمہیں سڑک بنا کردی هے
همارے شکر گزار بنو اور پهر اس کی مرمت میں دیر کرکے اور دهول اٹها اٹها کر لوگوں کو ان کی اوقات یاد دلوائی جاتي هے ـ

1 تبصرہ:

گمنام کہا...

سلام
آپ نے ان سے پوچھا نہیں کہ اس سڑک کی ایسی کیا تکنیک ہے؟ میں نے کافی سال پہلے پڑھا تھا کہ وہ لوگ چاول کی چھال کو رال میں ملا کر سڑک بنانے کا تجربہ کر رہے ہیں جو کہ شور کو جذب کر سکے گی۔ کہیں یہ اسی تکنیک پر تو نہیں؟

Popular Posts