جمعرات، 23 نومبر، 2006

ہیر رانجها

من بهاوندا کهائیے جگ آکهے ـ گلاں مُلک بهاندیاں رسدیاں نے


وارث جنہاں نوں عادتاں بهیڑیاں نے سبھ خلقتاں اوس توں نسدیاں نے


ترجمه
سب کا کہنا هے که کهانا وه کهاؤ جو خود کو اچها لگے اور بات وه کرو جو زمانے کو اچهی لگے ـ
وارث شاه خلقت ان سے دور بهاگتی هے جن کو بُری عادتیں هوتی هیں ـ

هیر کی کتاب پڑی تهی میرے پاس ـ اس دفعه پاکستان سے لے کر آیا تها میں نے سوچا که فارغ بیٹهنے سے بہتر
هے که اس کو ٹائپ کر کے نیٹ پر چڑها دیں
هو سکتا ہے کوئی اس کو پڑهنے میں دلچسپی رکهتا هو ـ
جب میں نے اس بات کا اراده ظاهر کیا تها تو قیصر تو مذاق کرنے لگا تها که اب بهی سو سال پہلے کی کتابوں ترجیع دے رہے هو اگر کچھ لکهنا هی هے تو تکنیک کے متعلق لکهو ـ
سائنس کا لکهو ـ

پر یارو جو بندے کو آتا هو گا وہی لکهے گا ناں ـ آپ آم کے درخت پر ترکونے تو لگنے سے رہے ـ
میں یہاں ہیر وارث شاھ کا لنک دے رہاهوں ـ
قصّه ہیر رانجها
کسی بهی قسم کی تنقید ویلکم ـ
کسی اچهے آییڈیا پر کوئی بهی تبدیلی کی جاسکتی هے ـ
یه کتاب ابهی نامکمل هے میں آپنی فرصت کے مطابق اس کو ٹائپ کرتا رہوں گا
کوئی بهی بنده اس کے کسی بهی حصّے کو یہاں سے کاپی کرسکتا هے ـ لیکن کاپی کی گئی جگه پر آگر میرا بهی نام دے دیا جائے تو مہربانی هوگي ـ

بدھ، 22 نومبر، 2006

اصل یا نقلی

سان ڈیاگو والے حسن مجتبی صاحب نے بی بی سی پر ایک کالم
امریکه سب سے زیاده کس کا چرچا
کے عنوان
سے لکها هےـ

حسن مجتبی صاحب کا دلچسپ انداز بیاں اور ایک مزاحیه فلم کے متعلق یه مضمون یا کالم کہـ لیں ـ ان صاحب کی تحاریر قاری کو گرفت میں لے لیتی هیں که کوئی پیرا چهوڑے بغیر پڑهے چلاجاتا ہے ـ
لیکن
اس میں ایک بات ایسی ہے که جس کی مجهے وضاحت کرنی پڑ گئی ہے ـ
اس کالم کے آخری سے دو پیرے پہلے لکهتے هیں ـ

ابھی کسی نے انٹر نیٹ پر ایک سندھی لسٹ پر بینظیر بھٹو کی زمانہء طالب علمی کی تصویر پوسٹ کرنیوالے کی رکنیت ہی بین کردی ـ ایک دیسی انگریزی اخبار ’دس پردیس‘ میں جعلی اور اصلی کے بحث کے بیچ وہ تصویر چھپی تھی۔ کسی نے کہا کہ وہ تصویر پاکستانی سفارتخانے کی ایما پر چھپی۔

حسن مجتبی صاحب نے جس کو سندهی لسٹ لکها هے ـ یه ہے

اردو کا انسائکلوپیڈیا

اس انسائکلوپڈیا پر کسی نے زرداری کے نام سے آئی ڈی بنا کر ایک تصویر آپ لوڈ کی تهی ـ اور بهر اس تصویر کو بے نظیر بھٹو صاحبه کی تصویر کے طور پر انسائکلوپیڈیا پر پوسٹ کر دیا تها ـ
یه تصویر خاصی متنازعه تصویر هے اس کے اصلی یا نقلی هونے سے قطع نظر یه تصویر انسائکلوپیڈیا کے مزاج کی هی نہیں ہے ـ
Ayoung

زرداری کے نام کی آئی ڈی بنانے والے صاحب نے یه آئی ڈی بنا کر صرف یہی تصویر پوسٹ کی ہے ـ
اور ان کو وکی پیڈیا کے منتظم حیدر

حیدر

نے بین کر دیا هے ـ

حیدر کے ایسا کرنے سے وکی پیڈیا کے منتظمین

منتظمین

میں سے کسی نے اعتراض نہیں کیا که ان زرداری صاحب کو بین کرنا کسی کو بهی بُرا نہیں لگا ـ
خود میرے خیال میں ایک آدمی ایک آئی ڈی بناتا هے اور صرف ایک هی کام کرتا هے اور وه بهی متنازعه هوتا هے تو ایسے آدمی کو بین کر دینا آچها هے که ایسے متنازعه کاموں کی صفائی په بهی وقت خرچ هوتا هے ـ
ہاں آگر یه صاحب مخلص هین اور ان پر غلط فہمی کی بنا کر بین لگ گیا هے تو یه صاحب وضاحت کریں تو منتظمیں کی صوابدید پر یه بین اٹهایا بهی جاسکتا هے
وکی پيڈیا پر کام کرنے والے صاحبان جانتے هیں که یہاں کوئی بهی ترامیم کر سکتا هے ـ
اس لئے بعض اوقات کهیل کهیل میں لوگ مضامین کا ستیاناس کر جاتے هیں ـ
اس تخزیب کاری کی مرمت اور اور اس پر نظر رکهنا بهی ایک مسئله هے که وکی پیڈیا پر کام کرنے والے سب لوگ یہاں مفت اور بغیر کسی لالچ کےکام کررہے هیں ـ
آپنے آپنے روزگار کے کام سے وقت بچا کر جو لوگ اس انسائکلوپیڈیا پر کام کر رہے هیں ان کے جذبات کا بهی خیال رہے ـ
وکی پیڈیا کے منتظمین کے اخلاص پر کسی کو شک نہیں هونا چاهئیےـ
پهر بهی آکر کسی وکیپيدین سے غلطی هوجائے تو ان کو کوئی بهی شخص احساس دلا سکتا هے ـاور اس غلطی کی تصحیع کی جاسکتی هے ـ

آپنی خودی

ذات پات اور چهوت چهات کا موضوع میں نے هی شروع کیا تها اور دفعتاً فوقتاً کسی نه کسی بات میں اس چیز کو چهیڑتا بهی رہتا هوں ـ اس سے میرا مقصد کسی کي تحقیر کرنا نہیں بلکه که خود کو حقیر سمجهنے والوں کو اس چیزکا احساس دلانا چاهتا هوں که وه حقیر نہیں هیں ـ
کسی نے کسی کو کیا حقیر جاننا کچھ لوگ خود هی خود کو حقیر سمجھ بیٹهے هیں ـ میں ان لوگوں میں خودی جگانا چاهتا هوں ـ
کچھ دوستوں کو میرا ااس موضوع پر بات کرنا ایسا لگا تها که شائد میں کسی اونچی ذات کا ستایا هوا هوں ـ
لیکن یقین کریں که ایسی کوئی بات نہیں ہے ـ جہاں میں نے بچپن گزارا هے وه گاؤں تلونڈی جاٹ چیموں کا هے اور سارے هي چیمے اقتصادی طور پر هم کمہاروں جیسے هي هیں ـ بس انیس بیس کا فرق هوگا اور کاروباری مجبوریوں میں اس طرح پهنسے هوئے هیں که کبهی کسی کو کسی کے اونچے نیچے هونے کا احساس هی نہیں هوا ـ

پهر ہمارے گاؤں کے سیّد هیں ـ یه فیملی انتی شائسته هے که اگر کوئی بدتمیز ان کو گالی بهی دے دے تو طرح دے کر گذر جائیں گے ـ
اور ہمارے گاؤں کے ڈوگر ـ ہمارےعلاقے كا کوئی بنده یه ثابت کردے که پچهلے چالیس سال سے کسی نے ان ڈوگروں کو کسی سے لڑتے دیکها هے تو میں اس کو انعام دوں گاـ

بس اسی طرح باہر نکل کے بهی مختلف ممالک میں لوگوں سے ملن جلنا رها هے ـ آگر کسی میں ہنکار دیکها بهی ہے تو صرف پیسے کا ناں که اس کی ذات یا گوت کاـ
پیسے کا ہنکارا شخص دوسروں کو مہمیز دیتا هے که کما کر دیکهاؤ اور لوگ کما بهی رہے هیں ـ
مگر
جب بهی دکھ هوا هے اور بار بار هوا هے تو ان لوگوں کے رویے سے جو آپنی ذات کو چهپاتے هیں ـ
کسی کو آگر بتانا بهی پڑ جائے تو چہرے گے تاثرات هوتے هیں
معاف کرنا حضور میں ہنر مند طبقے سے هوں ـ
مجهے غصّه آتا هے که کس بات پر شرمنده هو رہے هو؟
اس بات پر که تمہارے آباء فنکار تهے ـ
آہن گری سے معاشرے کو سنوارنے والے تهے ـ
کوزه گری کے فن پارے تیار کرتے تهے ـ
گیسو گری سے لوگوں کو انسانی شکل دیتے تهے ـ
مزے مزے کے کهانے پکانے والے نائی کو کس بات کی شرمندگی هورہي هے؟
عالیشان عمارتیں بنانے والے ترکهان کی اولاد کو شرمنده کیوں هونا پڑتا هے ـ
دکھ آتا ہے مجهے ان لوگوں کے رویے پر ـ
میں نے کہيں کسی سیانے کا قول پڑها تها که

آپنے پیشے کو پسند کرے والا اس پیشے میں ایجادات کرتا هے ـ

اس لئے مجهے زیاده دکھ هوتا هے که آگر ہم پاکستانی آپنے آپنے پیشے پر فخر چاهے نه کريں کم از کم اس کو حقیر جاننا چهوڑ دیں تو بهی ہم تکنیکی طور پر تحقیق کے اہل هو سکتے هیں ـ
میرا خود کو بار بار کمہار لکهنا بتانا بهی اسی بات کی کڑي هے که دوسروں کو حوصله هو که آپنا پیشه بتانا کوئی شرم کی بات نہں هے ـ
آپنے رہن سہن میں معیار قائم کرگے آپنا اخلاق اچها کرکے بول چال میں چاشنی پیدا کرکےبحثیت انسان دوسروں کو متاثر کرکے میں پهر بتا دیتا هوں که
جی ہاں میں کمہار هوں ـ
میرے ساتھ کبهی ایسا نہیں هوا که کسی نے اس بات کی وجه سے میری ریسپکٹ کرنی چهوڑ دی هو که خاور کمہار هے ـ
اقبال کی خودی والی بات سمجهتے هیں ناں جی آپ ـ
میں وه خودی پیدا کرنا چاهتا هوں ان سوئے هوئے لوگوں میں ـ

خودی نه بیچ غریبی میں نام پیدا کر

آپنے من میں ڈوب کے پا جا سراغ زندگی
تو گر میرا نہیں بنتا نه بن آپنا تو بن

بدھ، 15 نومبر، 2006

تلاش میں مدد فرماییں

میں نے ایک لمبا وقت گزارا هے مشرقی اور مغربی اقوام میں ـ
مشرقی اقوام یعنی گول چہروں والے ـ ایک عام پاکستانی کو یه ساری اقوام ایک جیسی لگتی هیں ـ
مگر میں ان میں تفریق کر لیتا هوں ـ اور مغالطے کا امکان نه هونے کے برابر هے ـ
میں جاپانی اور کورین کو آپنے نقوش میں مختلف پاتا هوں ـ اور چینیوں کو بهی
چین ایک بڑا ملک هے اس کے اندر بهی شائد علاقوں په منحصر چہروں میں فرق هو مگر مجهے علم نہیں ـ

فلپائنی اور تهائی لوگ آپنی آپنی ایک علیحده ساخت رکهتے هیں ـ ملائی لوگ بهی ان اقوام میں آپنی ساخت میں مختلف هیں ـ
کالے رنگ کی اقوام میں بهی میں صومالی لوگوں کو علیحده کر سکتا هوں مگر اس سے زیاده نہیں ـ

یورپی اقوام کو آپ صرف یورپي کے طور پر تو علیحده کر لیں گے مگر اس کے بعد اس کس ملک سے تعلق هے اس کو جانچنے کا کوئی پیمانه نہیں هے ـ لیکن آپنی ترکیب میں ان کا ایشائی اقوام سےعلیحده هونا ایک حقیقت هے ـ

عربی نسل کے لوگ بهی ہم پاکستانیوں سے قریبی نقوش رکهنے کے باوجود پہچانے جاتے هیں ـ

اور پهر آتے هیں پاکستانی آپنا ہندوستانی ماخذ هونے کے باوجود پاکستانی کے طور پر پہچانے جانے جاتے هیں ـ
کبهی کبهی مغالطه بهی لگ جاتا هے مگر دنیا میں کہيں بهی جب کوئی پاکستانی دیکھتا هوں تو میں اس کو پہچان لیتا هوں ـ
بعض اوقات ان میں سےکچھ لوگ پنجابی میں بات کرتے هوئے آپنا امریکی برطانوی یا فرانسیسی پاسپورٹ دیکها کر آپنے پاکستانی هونے سے انکار بهی کر دیتے هیں لیکن یه لوگ انتہائی حد تک هم پاکستانیوں سے مشابہت رکهتے هیں ـ

مزے دار بات یه هے که یورپ کی اکثر اقوام بهی هم پاکستانیوں کو پاکستانی کے طور پر شناخت کر لیتی هیں ـ
اسلئے میں اس یقین میں مبتلا هو چکا هےن که ہم پاکستانی بهی ایک قوم هیں ـ جو آپنی ساخت میں ایک پہچان رکهتی هے ـ
کیا میں مغالطے کا شکار هوں؟؟
اگر ایسا هے
تو
!!!میں ایک بات جاننا چاهتا هوں!!!!
خود کو دوسرے پاکستانیوں سے نسلی طور پر علیحده یا اعلی سمجهنے والوں کی کیا پہچان ہے ؟؟
یا کمتر اور نیچ جانی جانے والی نسلوں کی جسمانی ساخت کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟
کیا دنیا میں کوئی ایسا آدمی هو گا جو یورپ امریکه جاپان کی سڑک پر جاتے هوئے ایک اجنبی پاکستانی کی نسل بتا سکے ؟؟
ایک ساتھ کهڑے ایک سو پاکستانیوں میں سے صرف پنتالیس کی هي گوت یا ذات بتا سکے ـ
آگر کوئی ایسا آدمی دنیا میں ہو تو میں اس کو ملنا چاهتا هوں ـ
دو انتہاؤں پاکستانی سیّد اور پاکستانی چوهڑے کی جسمانی ساخت کو علیحده کرنے کا فارمولا ہے کسی کے پاس ؟؟
مقدور هو تو میں ہر پاکستانی سے یه سوال پوچهوں ـ
کون هے جو میرے اس سوال کا جواب دے؟؟
آپنے کاسه سر میں مغز کے زیاده هونے کا یقین رکهنے والا هے کوئی ؟

منگل، 14 نومبر، 2006

دقیق بات

جون ایلیا کا انشائیه
یه اکتائے هوئے دلوں اور ترسائے هوئے ولولوں کی زندگی هے ـ گلیاں اس حقیقت کو چهپاتی هیں اور بازار بے تکان جهوٹ بولتے هیں ـ قد آور عمارتیں بینات کا آگا باندهے کهڑی هیں ـ یه ایک ایسی قہر گاه هے جہاں بصیرتیں کُڑهتی هیں اور بے دانشی ٹهٹهے لگاتی هے ـ یہاں محروم اور درمانده لوگ خود آپنی محرومیوں اور درماندگیوں کے جواز میں تلخ اوت تِند بحثیں کرتے هیں اور اشتعال انگیز دلیلیں ڈهونڈ کر لاتے هیں ـ لنگڑے بڑی سوچ بچار کے بعد اس نکتے کو پاسکے هیں که ہمارے لنگڑے پن هی میں راستوں کے نشیب و فراز کی فلاح هے اور جنکی آنکهیں پهوڑ دی گئیں هیں وه اس پر شکر گزار هیں که چلو چکاچوند سے نجات پائی ـ
اس مریض کو صدآفریں جو دوا سے بهرا هوا قدح آپنے معالج کو هی منه پر دے مارے ـ

لفظوں نے یہاں کون سے رخنے بهرے هیں اور سطروں نے بهلا کس تعمیر کی داغ بیل ڈالی هے ـ پر لکهنے کالوں مقسوم هی یه هے که وه لکهیں اور آپنے لفظوں کی بے اثری کے گواه قرار پائیں ـویسے ان شہروں اور شہریوں کا مرتبه اس سے کہیں زیاده بلندهے که ان کے باب میں خامه فرساؤں کا بے بضاعت گروه کچھ لکهنے کی جسارت کرے ـ ہر حال میں قلم کی سر نوشت گهسنا هے اور روشنائی کی نمود ضائع هوجانا ـ
اور پهر هم تو اس گروه سے تعلق رکهتے هیں جو لکهنے والوں میں سب سے حقیراور پست هے هم تو لفظوں کے محض بازی گر هیں ـ
پڑهنے والوں کی ایک تماشه پسند بهیڑ کو اکهٹا کرنا ہمارا پیشه اور خوش باش فرصتوں کوبہلانا همارا ہنر ہے ـ لفظوں کا یه استعمال صرف ہماری بے ضمیری هی کا تحریری ثبوت نہیں بلکه شائد اس معاشرے کا ایک کرشمه هے جہاں چہروں کی چمک کے لئے ان پر تار کول ملا جاتا هے ـ

ان لوگوں کا وه خسته حال ماضی اس پُر مایه حال سے شائد بہتر هی تها جب یه فیصله کرنا که لکهنا کیا هے ،لکهنے والوں سے تعلق رکهتا تها ـ اب یه فیصله کرنا که کیا لکهنا هے اور کیا نہیں لکهنا ہر اس عزیز سے تعلق رکهتا هے جو الف کو بہرحال الف اور ب کو بہر طور ب هی سمجهتا هے ـ گذشته زمانه لکهنے والوں کے ابہام کا زمانه تها اور یه زمانه پڑهنے والوں کے الہام کا زمانه هے ـلوگوں کا احتساب حکومتوں کے احتساب سے ذیاده درشت اور سخت گیر هے ـ اس احتساب کا ماحصل یه هے که خبردار ہمارے حق میں زبان نه کهولنا ـ جوهآیں گڑهے میں گرنے سے باز رکهے گا هم اسے زمین میں گاڑ دیں گے ـ کہنے کے لئے بہت سے نقطے هیں اور لکهنے کے لئے بہت سے نسخے ـ پر تم یقین کرو که کہنے والے سننے والوں سے خوف زده لکهنے والے پڑهنے والوں سے ہراساں ـ راست گوئی اور حق نگاری همارے لوگوں کو شائد هی کبهی خوش آئی ہو ـ

پیر، 13 نومبر، 2006

شیخ لوگ

وضاحت


اے ڈی میکلیگن ١٨٩٢ء کی مردم شماری کا افسر تها ـ اس نے آپنے پیش رؤ حضرات ی تحقیق کی روشنی میں اور آپنے تجربے سے ایک کتاب لکهی تهی ـ

A Glossary of the tribes and castes of punjab and north west frontier porvinces.

اس کتاب میں اے ڈی مکلیگن صاحب نے گوتوں کے رسم رواج اور عادات کے متعلق بهی لکها هے ـ اس کتاب کو ذاتوں کا انسائکلوپیڈیا کے نام سے ارود میں ایچ اے روز صاحب نے ترجمه کیا ہے ـ
آج کا موضوع هے شیخ ـ
مضمون کو پرهنے کے لئے اردو کے انسائکلوپیڈیا وکی پیڈیا کے اس یو آز ایل سے کهولیں ـ
http://ur.wikipedia.org/wiki/

جمعرات، 9 نومبر، 2006

پاک فوج پر حمله

یه فلسفے بکهارنا بهرے پیٹ کے مشغلے هیں ـ غریب بیچاره تو چند دن کی بے روزگاری بهی برداشت نہیں کر سکتا ـ
جس آدمی کی سارے مہینے کی تنخواه انتیس دن کے لئے کافی هو اس کی چند دن کی بے روزگاری اس کو کتنا پیچهے لے جائے گی ؟
بہت مشکل هے آپنی بقاء کی جنگ لڑنا بهی ـ میں نے بہت غریبی دیکهي هے آپنے بچپن میں آپنے گهر میں ـ امیر تومیں ا ب بهی نہیں ہوں ـ بہت ڈر لگتا هے مجهے غریبی سے که کہیں پهر نه آجائے ـ
مسلسل کوشش سے میں اُپری درجے کے غریبوں جیسی زندگی گذارنے جُوگا هي هو سکا هوں که آگر ایک دن بهی کام نه ملے تومیں گر جاؤں ـ
استاد دامن نے لکها تها ـ

پیٹ واسطے باندراں پائی ٹوپی

ەتھ جوڑ سلام گزار دے نيں

پيٹ واسطے حور تے پرى زاداں

جان جن تے بھوت توں واردے نيں

چيت پهاڑ كے بندے نوں كهان جەڑے

رچھ نچدے وچ بازار دے نيں

پنچهى جنگلوں ٹرے نے شەر ولے

دنيا دار پئے چوگ كهلاردے نيں

دولت كسے دى ـ رات نوں جاگ كے تے

چوكيدار پئے هاكراں ماردے نيں

بهار اٹاں دا سرے تے چاء كے تے

بے گهرے پئے محل اساردے نے
 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 بی بی سی نے خبر دی هے که

پاک فوج کے تربیتی مرکز پر ’خودکش‘ حملہ بیالیس فوجی ہلاک

خبر کے لئے یہاں کلک کریں

یارو آپنے هی غموں سے فرصت نہیں هے ـ اور ـ ـ ـ حکمران ملک کو خانه جنگی میں دهکیل رہے هیں ـ
یه مشرف صاحب جو که خود کو برصغیر کی انسانی نسلوں میں سے کہلوانا بهی پسند نہیں کر تے ـ
ان کو انسانوں کے احساسات کا کیا معلوم هو گا ؟ جو خود کو سیّد کہلواتے هیں ـ
کریلا اور نیم چڑها ـ
اعلی نسلی اور جرنل ـ
ملک پر فوج قابض اور فوج پر لوگ حملے کرنے لگیں تو اس كو هي خانه جنگی کہتے هیں ـ
پاکستانی لوگ فوج کی بڑی عزّت کرتے هیں اسی لئے فوج کا وجکه یعنی دبدبه بنا هوا هے ـ اور فوجی جرنیل جو که صرف بڈاوے هیں خود کو طاقتور سمجهنے لگے هیں ـ
بڈاوا کهیتوں میں لگا هوا وه مجسمه ٹائپ چیز هوتی هے جو پرندوں کو ڈرانے کے لئے لگائی جاتي هے ـ

اس چیز سے بڑا ڈر لگتا تها که لوگ فوج کے خلاف نه هوجائیں ـ صرف جرنیلوں کو بُرا کہتے رهیں اور فوج کے سدهرنے کی امید رکهیں ـ مگر فوج کے موٹے دماغوں نے لوگوں کو آپنی هی فوج پر حملے کرنے پر مجبور کردیا هے ـ
آپنی طاقت کے خمار میں ٹُن ان جرنیلوں کو یه بهول گیا هے که مشرقی پاکستان کے پاکستانیوں نے اس فوج کے نوّے ہزار جوانوں کو غازی بنا دیا تها ـ
آج بهر اسی پاک فوج نے پاکستانیوں کو اس بات پر مجبور کر دیا هے که پاک فوج کی عزّت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ـ باشعور لوگوں کی ذمه داری هوتی هے که عام لوگوں آپنی فوج کے خلاف نه هونے دیں اگرچه که فوج آپنے هی ملک پر مہم جوئی کی شوقین هو ـ اندهے کو بهی نظر آرها هو که فوج غلط کر رهی هے پهر بهی اس کا الزام کچھ جرنیلوں پر رکھ دینا اور فوج کے وقار کو برقرار رکهنا ـ
لیکن کوئی بهی کیا کرے جب یه جرنیل خود هی آپنے پاؤن پر کلہاڑیاں مار رہے هیں ـ

مشرف صاحب کے پاکستان کو ہائی جیک کرنے کے بعد کجھ نادیده طاقتوں کی کوشش هے که پاکستانی فوج کے خلاف هو جائیں لیکن ابهی تک لوگ اس حد تک نہیں گئے تهے که فوج پر حملے کرنے لگیں ـ چند خاص واقعات کو چهوڑ کر مثلاَ بلوچستان میں ـ
پاکستان کے قبائلی علاقوں پر فوج کے حملے کے باوجود مولوی فقیر محمد نے پاکستانی فوج کے خلاف ایکشن نه لینے کا اعلان کیا تها ـ
یارو کوئی بنده ان مشرف صاحب کو سمجهاؤ که پاک فوج اتنی طاقتور نہیں ہے جتنی اس کی مشہوری کر دی گئی هے ـ اس ڈهول کا پول کهلنے سے پہلے باز آجاؤ ـپاکستان سے آپنا ناجائز قبضه چهوڑ دو پاکستان پر حملے بند کرو پاکستانیوں کے قتل سے باز آؤ پاکستانیوں کو غائب کروانا بند کرو ـ
بلّی کے بهی سب راستے بند کردیں آنکهوں کو آتی هے ـ

پیر، 6 نومبر، 2006

فرعون کی بے بسی

Saddam
جگہوں کے نام بدل جاتے هیں ـ اور کرداروں کے بهی ـ
وردی والا هوتا هے صدام اور مرنے والے هوتے هیں دجیل قصبے کے لوگ یا کُرد لوگ ـ
مقام بدل کر وردی میں هوتا هے ـ مشرف اور مرنے والے هوتے هیں باجوڑ کے لوگ یا کوئی بهی پاکستانی ـ
صدام عراقی لوگوں کو نیچ سمجهتا تها ـ
اور مشرف پاکستانیوں کو نیچ سمجهتا هے ـ
نمک حرام جس تهالی میں کهاتے هیں اسی میں چهینک مارتے هیں ـ
جو ملک ان کو عزّت دیتا هے اسی کا بلادکار کرنے لگتے هیں ـ
آپنے لوگوں سے بات کرتے هوئے ان کا لہجه فرعون جیسا هوتا هے ـ اور طاقتور کے سامنے گهگیاتے هوئے کُتّے کی طرح دانت نکال نکال کر ـ ـ ـ ـ ـ
اگر بلاگر کی سائٹ نه کهلے یہاں کلک کریں

Popular Posts