جمعرات، 23 نومبر، 2006

ہیر رانجها

من بهاوندا کهائیے جگ آکهے ـ گلاں مُلک بهاندیاں رسدیاں نے


وارث جنہاں نوں عادتاں بهیڑیاں نے سبھ خلقتاں اوس توں نسدیاں نے


ترجمه
سب کا کہنا هے که کهانا وه کهاؤ جو خود کو اچها لگے اور بات وه کرو جو زمانے کو اچهی لگے ـ
وارث شاه خلقت ان سے دور بهاگتی هے جن کو بُری عادتیں هوتی هیں ـ

هیر کی کتاب پڑی تهی میرے پاس ـ اس دفعه پاکستان سے لے کر آیا تها میں نے سوچا که فارغ بیٹهنے سے بہتر
هے که اس کو ٹائپ کر کے نیٹ پر چڑها دیں
هو سکتا ہے کوئی اس کو پڑهنے میں دلچسپی رکهتا هو ـ
جب میں نے اس بات کا اراده ظاهر کیا تها تو قیصر تو مذاق کرنے لگا تها که اب بهی سو سال پہلے کی کتابوں ترجیع دے رہے هو اگر کچھ لکهنا هی هے تو تکنیک کے متعلق لکهو ـ
سائنس کا لکهو ـ

پر یارو جو بندے کو آتا هو گا وہی لکهے گا ناں ـ آپ آم کے درخت پر ترکونے تو لگنے سے رہے ـ
میں یہاں ہیر وارث شاھ کا لنک دے رہاهوں ـ
قصّه ہیر رانجها
کسی بهی قسم کی تنقید ویلکم ـ
کسی اچهے آییڈیا پر کوئی بهی تبدیلی کی جاسکتی هے ـ
یه کتاب ابهی نامکمل هے میں آپنی فرصت کے مطابق اس کو ٹائپ کرتا رہوں گا
کوئی بهی بنده اس کے کسی بهی حصّے کو یہاں سے کاپی کرسکتا هے ـ لیکن کاپی کی گئی جگه پر آگر میرا بهی نام دے دیا جائے تو مہربانی هوگي ـ

3 تبصرے:

میرا پاکستان کہا...

ہم بھی کتنے عرصے سے سوچ رہے تھے کہ کب کوئی ہیر رانجھا ، سیف الملوک اور سوہنی مہینوال کی کتابیں نیٹ پر چڑہاۓ گا اور آج ہماری آدھی خواہش تو پوری ہوئی۔
آپ کی کاوش رائیگاں نہیں جاۓ گی اور ہم جیسے پڑھنے والے آپ کو دعائیں دیتے رہیں گے۔

گمنام کہا...

بھائ صاحب اتنی محنت کسی اور سائڈ پے کر لو ، ویسے ہیر رانجھا پوری موجود ہے نیٹ پر ، بلکے پنجابی کا بہت عمدہ کلیکشن ہے ، اپنا والوں نے بہت محنت سے یہ کام کیا ہے

http://www.apnaorg.com/poetry/heercomp/

خاور کھوکھر کہا...

میں نے اس آپنا نام کی سائیٹ دیکهی هے یہاں پنجابی کا ایک بیش بہا خزانه جمع هے مگر یه سارا ایمیجز کو صورت میں ہے ـ
آگر اس کو تحریری صورت میں کر دیا جائے تو میرے خیال میں اس کو کاپی پیسٹ کر کے کہیں حوالے کے لئے استعمال کرنا اسان ہو جائے گا ـ

Popular Posts