منگل، 9 مئی، 2006

ايكـ پرانى كەانى

ايكـ دفعه كا ذكر هے ـ كهيں مسلمانوں كا ايكـ چهوٹا سا گاؤں تها يه گاؤں اتنا چهوٹا تها كه ان اپنى جامع مسجد بهى نهيں تهى ـ ايكـ دفعه يه هوا كه اس گاؤں كے كنوئيں ميں ايكـ كتا گر كر مر گيا ـ كتے كے گرنے سے يه كنواں جەاں سے سارا گاؤں پانى پيتا تها ـ پليد ەو گيا ـ اس لئيے مسئله پيدا هوا كه پانى كو كيسے پاكـ كيا جائے ـ گاؤں والوں كى ايكـ كميٹى بيٹهى اور اس مسئلے كا تعين كيا گيا كه يه ايكـ مذهبى مسئله هے ـ اس لئيے اس كو اپنى صوابديد سے حل كرنے كى بجائے بڑے گاؤں كى جامعه مسجد كے امام كے فتوے كے مطابق حل كيا جائے ـ
گاؤں واليں كا ايكـ وفد بڑے گاؤں كى مسجد كے امام صاحب كے پاس گيا اور كنوئيں ميں كتّے كے گرنے كا بتا كر كنوئيں كو پاكـ كرنے كا طريقه كار مانگا ـ
امام صاحب نے حكم ديا كه كنوئيں سے سواسو بوكا (ايكـ بالٹى سى جو كنوئيں ميں لٹكائى جاتى هے)پانى نكالا جائے اوراس كے بعد ايكـ لوٹا پانى امام صاحب كے معائنے كے لئيے پيش كيا جائےــ
گاؤں والوں نے ايسا هى كياـ معائنے كے لئے پيش كئے كئے پانى كے لوٹے ميں كتّے كے بال تير رەے تهے اس لئے امام صاحب نے ايكـ دفعه اور پانى كا سواسو بوكا نكال كر بانى كا لوٹا لانے كا حكم كيا ـ
گاؤں والوں نے ايسا هى كيا مگر پاني ميں بال تير رهے تهے ـ
مولوى صاحب نے ايكـ دفعه اور سواسو بوكا ــ ـ ـ ـ ــ
قصه مختصر كتنى هى دفعه اس عمل كى تكرار كے باوجود بال تهے كه تيرے رهے ـ
اس گمگير مسئلے كو ديكنے كے لئيے ايـكـ هجوم اكٹها هو كيا اور اس هجوم ميں سے ايكـ بهولے بهالے ادمى نے مولوى صاحب كو بتايا كه اب تو كتے كى لاش بهى گلنے سڑنے لگى هے اور كنوئيں سے بد بو انے لگى هے ـ
مولوى صاحب نے آپنا سر پيٹ ليا كه بهوليو پنچهيو پەلے كنوئيں سے كتا تو نكالو ـ

حاصل مطالعه
پاكستان كے حكومتى افلاطونز ەر مسئلے ميں بوكے نكالے جارەے هيں مگر كتّا وهيں پڑا رهتا هے ـ

4 تبصرے:

گمنام کہا...

حاحاحاحاحاحاحاحا۔۔۔ کافی مذا آيا ليکن سمجھ نيیں آی کہ کتا ہے کون۔۔۔ ويسے ميرا نام عاطف ہے اور ميں سيڈنی، آسٹريليا ميں مقيم ہوں۔

افتخار اجمل بھوپال کہا...

عاطف صاحب نے سوال تو بڑا اہم پوچھا ہے کہ کُتا ہے کوں اور ميں يہ بھی پُوچھتا ہوں کہ ہے کہاں ؟

urdudaaN کہا...

جناب، جامعہ یعنی یونیورسٹی؛ غالباً آپ کا اشارہ جامع مسجد کی طرف تھا۔

گمنام کہا...

بہت خوب ۔۔۔ بڑی مزے دار کہانی ہے، مگر یہ کتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

Popular Posts