اتوار، 3 اپریل، 2005

عالم با عمل

جسم فروشى كے لئےمشہورپيرس كى گلى رو دی ىسينٹ ڈينىپر میں  "شاتلے" کی طرف ،اگر اپ چلتے جائيں تو اسى گلى كانام فوبر سينٹ ڈينى ہو جاتا ہے ـ اس گلى ( رو دی سینٹ ڈینی میں ) ميں بہت سے پاكستانى ريسٹورينٹ اور كريانے كى دوكانيں ہيں ـ اسى گلى ميں مساجد اور پاكستانيوں كى مل بيٹهنےكى جگہيں بھی  ہيں ـ يہيں ایک جگہ كل قيصر كے ساتهـ بيٹھا ہوا تها اور بات چل نكلى "عالم با عمل" كی ڈيفينيشن پر، عالم كيا ہے؟؟
 اور عمل کیا ہے ؟
جوشخص  كسى چيز كا علم ركهتا ہو ، وہ عالم ہے ۔
وه چيز فزكس كمسٹرى، بيالوجى، اسٹرو نومى ،جغرافيہ ،  تاريخ  ،مذاہب، لكڑى كی چيزيں بنانا، بال كاٹنا، برتن بنانا،
 يا فن تقرير جيسا كوئى بهى علم ہو سكتا ہے ـ

عمل( پريكٹيكل اكسپائريمنٹ) کیا ہے؟
آپنے علم پر عملى تحقيق ـ چيزوں كو ایک محقق كى طرح تجربات سے پركھنا ہى ميرے خيال ميں عمل ہے ـ
جس طرح سائنس دان ليباٹريوں ميں سائنس كى آپنى متعلقه شاخ پر تجربات كرتے رہتے اور جس طرح كاريگر آپنے كاموں ميں نت نئے ڈزاين متعارف كرواتے رہتے ہيں ـ
 جو سائنس دان ليباٹريوں ميں تجربات چهوڑ ديتے ہيں وه فيكٹريوں ميں كاريگر بن كر ره جاتے ہيں اور جو كاريگر تجربات چهوڑ ديتے ہيں وه صرف مزدور بن كر ره جاتے ەيں ـ
پاكستان ميں "عالم" فن تقرير كا علم ركهنے والے كو كہتے ہيں ۔
يعنى كہ گفتار كے غازى كوـ
 عام طور پر يہ عالم لوگ ، ممبر يا كرسى پر بيٹھ كر اپنى تقرير سے ہتھيلى پر سرسوں جماتے ہيں ـ
يه واحد علم ہے جس كے عالم خودکو  ہر فن مولا ثابت كرنے كى كوشش كرتے ہيں ـ
""جیک آف آل كائينڈ ماسٹر آف نن""
اردوميں اس كا ترجمعہ  ہے ہر فن مولا ادمى كسی بهى كام پر عبور نہيں ركھتاــ
 پاكستان ميں فن تقرير كے بہت سے ماہرين خود كو ہر فن مولا كے طور پر تو منوا چكے ہيں۔
 اس لئے اب ضرورت ہے لوگوں  کو يہ بتانے كى كہ ہر فن مولا كسى بهى فن كا مولا نہيں ہوتا ــ
مثال كے طور پر جب يہ كہتے ہيں كہ يورپ ميں اسلام تيزى سے پھيل رہا ہے !!۔
 تو يورپ ميں رہنے والا خاور جانتا ہے كہ اس علم كے پيچھے تحقيق كا تجربه شامل نہيں ہے ــ

 كيونكہ خاور ديكھ  رہا ہے كہ اسلام نہيں ، مسلمان ملكوں كے مسلمان مہاجرين يورپ ميں بڑھ رہے ہيں ۔
خود جن ميں بهى اسلام كم  ہی ہےــ
 یا کہ مسلمان ملکوں سے فرار حاصل لوگ ہیں ۔
لارنس اف عربيہ نام كى فلم ميں ایک عربی شہزاده لارنس كو كہتا ہے كہ گريٹ بریٹن (برطانيہ عظمى) اس لئے گريٹ ہے كہ برطانيہ كے پاس توپيں ہيں !۔
تو لارنس اس كے جواب ميں كہتا ہے كہ نہيں برطانيہ آپنے ڈسپلن كى وجہ سے گريٹ ہے ــ

 اور يہ ایک حقيقت ہےــ
 يه ایک ملک كى مثال ہےمگر ڈسپلن كسى گھرانے يا فرد كو بھى عظيم بناتا ہےــ
كيا آپ ایک عالم ہيں ؟؟
كياآپ اپنے علم ميں تحقيق سے نئى نئى جہتيں تلاش كرتے ہيں؟؟
اگر اس  بات كا جواب ہاں میں ہے تو اپ عالم با عمل ہيں ــ
 اور اگر اپ نے كچھ ايات كو پڑہنے كا علم حاصل كر كے ، اس كو علم اور اس كى مسلسل تقرار(ورد)كو عمل سمجھ كر خود كوعالم با عمل سمجھتے ہیں تو آپ مغالطے كا شكار ہيں ـ

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts