جمعرات، 9 دسمبر، 2004

فرانس ميں پاكستانى ٹهيكے دار

بڑى مدت كے بعد كام ملا تها فرانس ميں ؛ ايك ماه اور ايك دن بعد جواب ەو گيا قصور ميرا يه ەے كه ميں وقت كى پابندى چاەتا ەوںفرانس كے قانون ميں مزدور ەفتے كا 38 گهنٹے كام كرتا ەے ميں پاكستانى ٹهيكه دار كے پاس كام كرتا ەوں اس لئےميرا ٹهيكے دار بەت ذياده كام مانگتا ەے مگر ميں45گهنٹے سے ذياده نەيں كرنا چاەتا يعنى كه ەر ەفتے مقرره وقت سے سات گهنٹے ذياده كام ەفتے ميں پانچ دن كى بجائے 6دن كام! ميں چهٹا دن لگانے كو بهى تيار ەوں مگر ٹهيكے دار پانچ دن ميں اورٹيم لگا كر سات دن كے كام كا تقاضه كرتا ەے اور اگر كوئى مزدور اوّرٹائيم كى ادائگى كا سوال كرے تو پرانے ساتهى مزدور بهى ەنستے ەيں اور انتەائ خفت اٹهانى پڑتى ەے بجلى كا كام يەاں تكنيك سے ذياده ليبر كا كام ەے ليبر يعنى جسمانى محنت ايك دن ميں 8گهنٹے سے ذياده بەت مشكل كام ەے
يەاں فرانس ميں ذياده تر پاكستانيوں كے پاس كام اور قيام كا اجازت نامه نەيں ەےاس ليئے يه لوگ جن پاكستانيوں كے پاس كام اور قيام كا اجازت نامه ەے ان كے پاس كام كرنے پر مجبور ەيں اور ان كى مجبوريوں سے فائده اٹهانے والےبەت فائده اٹها رەے ەيں! ان كى اكثريت خانه بدوش لوگوں كى طرح سارا سارا خاندان يەاں منتقل ەو چكے ەيں اور اس چيز كو يه لوگ آپنا خاندانى ەونا بتاتے ەيں اپنے خاندانى ەونے كا اتنا فخر كرتے هيں كه اكيلے ادمى كو كهيتوں كى پيداوار سمجتے ەيں مگر فطرى طور پر يه لوگ چور اور بهكارى ەيں اور چورى كى اس دولت نے ان كو خاندانى ادمى بنا ديا ەے ٹي وى ائي ٹيكس كى چورى مزدوروں كے وقت كى چورى كى اتنى عادت ەو چكى ەے كه يه لوگ اب اس كو چورى ەى نەيں سمجتے !سب كچه ەونے كے باوجود بهكاريوں كى طرح بيماروں اور بےروزگاروں والے الاؤنس كى التجائيں اور وصولى كو اپنا فن سمجتے ەيں اور اس پر فخر كرتے ەيں
اس كائنات كو بنانے والى سپر پاور نے قران ميں فرمايا ەے كه كائنات كى ەر چيزحساب كے انتەائ نپے تلے فارمولے كے مطابق بنائ ەے جو بدلتے نەيں ەيں !ان ميں ايك فارمولا ەے ذكواة كے فايده مند ەونے كا اور سود كے نقصان ده ەونے كا!محدود عقل لے انسان كو الٹا نظر اتا ەے كه ذكواة ميں مال جا رەا ەے اس ليے فايده كيسا سود ميں مال آ رەا ەے نقصان كيسا؟مگر عقل سليم والے جانتے ەيں كه سپر پاور الله كا فرمايا ەوا ەى ٹهيك ەے!مزدور كا وقت چورى كر كے دولت كمانے والے نەيں جانتے كه يه دولت سود والى تاثير ركهتى ەےاور انے والى نسلوں كو بيكار كر ديتى ەے!اگر اپ كو يقين نەيں اتا تو فرانس ميں پيدا ەونے والى پاكستانيوں كى نئ نسل سے مل كر ديكهيں ان ميں چاليس پرسنٹ ذەنى پسماندگى كا شكار ەيں كيونكه ان كے باپوں نے مزدوروں كا وقت چورى كر كے كمائ ەوئ دولت سے ان كى پرورش كى ەے
جتنے كم ظرف تهے ان كو عزت ملى جتنے چور ەيں معتبر ەو گئے

کوئی تبصرے نہیں:

Popular Posts